Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالوں بارے وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

    By Daily Khabrainجولائی 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    mian shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ غریب قوم کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں اور دھرنوں کے ذریعے معیشت کا دھڑن تختہ کرنےوالو ںکا رویہ ملک وقوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔سر سے لےکر پاﺅں تک کرپشن زدہ سیاستدانوں کے منہ سے پار سائی کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرانےوالوں نے غریب قوم کا خون چوسا ہے۔ماضی میں اپنے دور میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں اور موجودہ دور میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو عوام جانتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،برق رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ ان کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے اور ہمارے مخالفین بھی ترقیاتی منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں پہلی بار منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین جبکہ احتجاج مایوس عناصر کا مقدر ہے۔ سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرکے غریب قوم کا حق چھینا اور ستم ظریفی دیکھئے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر ڈاکہ ڈالنے والا قومی مجرم آج کرپشن پر لیکچر دے رہا ہے۔ جن لوگوں کی کرپشن عدالتوں کے فیصلوں میںثابت ہوچکی وہ احتساب کا شور مچاکر اس کی گرد میں چھپناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ او رکرپشن زدہ حکمرانوں نے ملک کو پیچھے دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خائنوں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخالفین بے بنیاد الزام تراشیوں اور دروغ گوئی پر اتر آئے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا دامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے۔ خدمت ، دیانت اور شفافیت کی سیاست کے سامنے منفی سیاست نہیں ٹھہر سکتی۔جھوٹ کا سہارا لینے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے سیاستدان کے ہر موقع پر یوٹرن اور تضاد بیانی پوری قوم کے سامنے آشکار ہو چکی ہے اور گزشتہ چار برس کے دوران دھرنا پارٹی نے انتشار او رمحاذ آرائی کے سواکچھ نہیں کیا۔ بے بنیادالزامات لگانا اور جھوٹ بولنا عوام کے ٹھکرائے ہوئے سیاسی عناصر کی اخلاقی پسماندگی کی عکاسی کرتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی بارش اور جھوٹ کا طوفان اٹھانے والو ںنے جو حال اپنے صوبے کا کیا ہے، وہ سب کے سامنے ہے اور دھرنا دینے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کا نادر موقع ضائع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ملک کو امن او رترقی دی اور مخالفین کو یہ ہضم نہیں ہو رہاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی سب سے شفاف ترین حکومت ہے۔ موجودہ دور میں شفافیت کے ایسے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے جو ماضی میں ناپید تھا۔ ترقیاتی منصوبوں میں غریب قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچا کر روشن مثال قائم کی ہے اور دنیا بھر میں موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان میں انارکی پھیلانے کے خواہشمندشکست خوردہ سیاسی عناصر کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور عوام آئندہ عا م انتخابات میں ملک کو کنگال کرنے والوں او ر ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک

      پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

      5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.