لاہور( نیٹ نیوز)نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے بتایا تھا کہ چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والی ایک نوعمر ماڈل و اداکارہ شین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی دوسری بیوی ہیں۔ مبشر لقمان نے کہا کہ دوسری شادی کرنا کوئی گناہ نہیں ہے لیکن عوامی نمائندے ہوتے ہوئے آپ سب کا اخلاقی فرض ہے کہ آپ شادی کو چھپائیں نہیں۔ واضح رہے کہ مبشر لقمان کے ماضی کے پروگرام کی یہ ویڈیو ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے جب سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک دوسرے پر لفظوں کے تیر برسا رہے ہیں۔ عمران خان نے جاوید ہاشمی کو دماغی مریض قرار دیا تو جواب میں جاوید ہاشمی نے عمران خان سے ڈوپ ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا۔ پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ اداکارہ شین واقعی ہی باغی کی بیوی ہیں یا محض الزام ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی کے اینکر نے میری کردارکشی کی شرمناک حرکت کی ہے‘ جس کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویاگرا تو رجسٹرڈ بھی نہیں‘ ویاگرا متعارف کرانے کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ باغی پر ایک ٹی وی پروگرام میں کمیشن لے کر ویاگرا کی ایڈورٹائزنگ کا الزام لگا تھا۔
”دوسری شادی “ اداکارہ کا بیوی ہونے بارے دعویٰ ٹھیک یا غلط، اہم ترین انکشاف

