لاہور (اے پی پی )میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی تقریب (آج) منگل کو ہوگی۔ کنٹرولر امتحانات بورڈآف انٹر مےڈیٹ اےنڈ سےکنڈری اےجوکےشن نے اے پی پی کوبتایا کہ میٹرک کے نتائج برائے سال 2017 ءکے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب آج25 جولائی بروز منگل کی صبح الحمرا ہال نمبر2شاہراہ قائد اعظم لاہورمیں ہو گی،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سکولز رانامشہود احمد خان اور صوبائی وزیر ایکسائز اےنڈ ٹےکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ہونگے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج25 جولائی کوہو گا،جبکہ لاہور تعلیمی بورڈ کا نتیجہ سی ڈی کی صورت میں دستیاب ہونے کےساتھ ساتھ بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائےگا ۔
میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز اس خبر کو ضرور پڑھیں

