مجھے نا اہل کیوں کیا گیا؟نواز شریف دل کی بات زبان پر لے آئے ،چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتیں ہر بار گرائی گئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے وطن کو ترقی کی جانب لے جانے کی سزا دی گئی ہے، اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کیا، پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں وزراء اعظم کے ساتھ کیا کیا ہوتا رہا،نواز شریف نے کہا کہ اگر درست راستوں کا انتخاب کیا جائے تو قوموں کی تقدیر بدل جاتی    ہے، ارکان کی آمد نے سازشی عناصر کے پروپیگنڈے کا جواب دے دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پارلیمانی رہنماؤں اور کارکنوں نے نواز شریف زندہ باد اور شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے شہباز شریف کو مستقبل وزیراعظم اور شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم کے لیے منظوری لی اور کہا کہ ان امیدواروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ اس کے جواب میں پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، جب شاہد خاقان عباسی کا عبوری وزیراعظم کے لیے نام آیا تو شاہد خاقان جذباتی ہوگئے۔شاہد خاقان نے کہاکہ آپ ہمارے قائدہیں۔لیکن مجھے مشکل وقت میں یہ فیصلہ قبول کرناپڑ رہاہے۔اس موقعہ پرنوازشریف نے کہاکہ آپ کالیڈرکمزورنہیں ہے۔آپ نے میراحوصلہ مزید بڑھا دیا ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ قوم کو پتا چل رہاہے کہ میری نااہلی کیوں ہوئی، انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کے لیڈر کا دامن صاف ہے، مجھے کرپشن کے الزام میں نااہل نہیں کیا گیا، اپنے ہی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ جب تنخواہ ہی نہیں لی توڈکلیئرکیسے کرتا؟ انہوں نے کہاکہ قوم نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ہو گا، اور ہماری پارٹی پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

شاہد خاقان عباسی عبور ی اور شہبازشریف مستقل وزیراعظم ہوں گے :نوازشریف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف مستقل وزیراعظم ہوں گے جبکہ عبور ی طور پر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پنجاب ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مستقل وزیراعظم کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نام کی توثیق کر دی گئی  جبکہ عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام فائنل کیا گیا اور تمام لیگی رہنماوں نے نوازشریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ آپ کو فخر ہوناچاہیے آپ کے پارٹی سربراہ کا دامن صاف ہے، قوم کو پتا چل رہاہے کہ ڈس کوالیفیکیشن کیوں ہوئی،کہتے ہیں تنخواہ کیوں نہیں لی؟اثاثہ ہے،اس لیے ڈکلیئرکرناچاہیے تھا،جب تنخواہ وصول ہی نہیں کی تو ڈکلیئر کیوں کرنا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ یہاں جیبیں بھری ہوئی ہیں اور یہ ڈکلیئر نہیں کرتے ، یہ کیا ہورہاہے؟ عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔نوازشریف کا کہناتھا کہ ملک کو واپس کس سمت میں لےجایاجارہاہے؟ ،ہراثاثے اورذرائع آمدن کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے، میں اپنے ہر اثاثے پر ٹیکس دیتا ہوں،تین نسلوں کے احتساب سے ملاکیا؟ایک اقامہ جو ذرائع آمدن ہی نہیں ہے۔

ڈالر گرل کی پیشی, عدالت کے اہم ریمارکس

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ٹاپ ماڈل ایان علی آج ہفتہ کو عدالت میں پیش ہوں گی۔ ایان علی کے مقدمے کی سماعت آج 29جولائی کو کسٹمز کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ماڈل ایان علی کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کا شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عبوری وزیر اعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی کا نام فائنل ،ذرائع کے مطابق عبور ی وزیر اعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی کا نام منظور کر لیا گیا ہے ،اجلاس میں مستقل وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کا نام فائنل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کچھ دیر بعد اس کا اعلان کرینگے ۔

ممنون حسین استعفیٰ پر تیار، نئے صدر کیلئے اہم نام زیر غور

اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سابق اراکین عدالت کے فیصلے پر خوب بر سے اور سابق نواز شریف کو کھل کر سامنے آنے اور سازشی اداروں اور عناصر کا نام لینے کا بھی مشورہ دے ڈالا جبکہ نواز شریف اب نیا وزیرا عظم بنا کر عوام میں جائیں گے اور جلسے جلوسوں کا نیا شیڈول تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ، ن لیگ اب ججز اور جرنیلوں کے احتساب کا بھی مطالبہ کرنے جا رہی ہے جبکہ ن لیگ اہم عہدوں پر اہم تبدیلیاں بھی کرے گی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ نیا صدر بھی آئے گا اور اس کے لئے حیرت انگیز طور پر سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ امور چوہدری نثارعلی خان کا نام لیا جا رہا ہے۔ موجودہ صدر ممنون حسین خود ہی خرابی صحت کا بہانہ بنا کر عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

”شاباش عمران“, اعتزاز احسن نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءچوہدری اعتزاز احسن نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اور عمران خان کو شاباش دی ہے ۔ اپےن ٹوئیٹر پیغام میں عتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی میں 5 افراد اور اداروں کا کردار ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کردار بڑا مثبت ہے۔ سپریم کورٹ کے علاوہ دوسرا اہم کردار جے آئی ٹی ہے تیسرا کردار آزاد میڈیا اور عمران خان ہیں۔ چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ذکر تک نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف کی نااہلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی ذکر تک نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف کی نااہلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں ہے اعتزاز احسن ملک کے ممتاز ماہر قانون ہیں اور اہم سیاستدان بھی ہیں۔ اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مسسل تبصرہ کرکے پانامہ مقدمہ بارے عوام میں شعور اور آگاہی پیداکی تاہم نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اعتزاز احسن کا یہ پیغام ان کی اعلیٰ صفات کی عکاسی کرتا ہے۔

نئے وزیراعظم کا انتخاب؛ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے نئے قائد ایوان کے لئے پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج ہوگا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئے وزیراعظم کے لئے اپنا وزن میاں شہباز شریف کے پلڑے میں ڈال دیا ہے، عبوری وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کا نام زیر غور ہے جب کہ مزید مشاورت کے لیے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  شہباز شریف کو  نواز شریف کی نااہلی سے خالی  ہونے والی  نشست این اے 120 سے  الیکشن لڑوا کر منتخب کرایا جائے گا جب کہ وزیراعلی پنجاب  کے عہدے کی سپردگی کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیاجائے گا۔عدالت سے سزا یافتہ کوئی شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے ساتھ پارٹی کی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کی صدارت کے لئے جلد پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔ پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف کو نیا صدر نامزد کردیا جائے گا۔ شہباز شریف کی بطور پارٹی صدر تقرری کے بعد الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کو بذریعہ جہاز لاہور جانے کی تجویز دی گئی جہاں لاہور ایئرپورٹ آمد پر  لاکھوں لوگ نواز شریف  کااستقبال کریں گے۔