یہ کیس کھُل گیا تو عوام پانامہ بھی بھول جائیگی, شیخ رشید کے انکشاف سے کھلبلی مچ گئی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام حالات اور معاملات میں نارمل رہتا ہوں، ، پپو 2 پیپروں میں فیل ہو گیا، باقی تین پیپروں میں بھی فیل ہو گا، جے آئی ٹی 5 ججوں کا فیصلہ ہے، اس کی تشکیل پر مٹھائیاں بانٹی گئیں پھر گالیاں دیں گئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے مزید کہا اگر حدیبیہ پیپر مل کیس کھل گیا تو لوگ پاناما کیس بھول جائیں گے، حکومت نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تو پھنس گئی، قطری خط لے کر آئے تب بھی پھنس گئے، جعلی دستاویزات پر 7 سال کی قید ہے، اٹارنی جنرل نے لکھا ہے کہ مریم نواز بینی فیشل اونر ہیں، ہمارے خلاف بھی فیصلہ آئے گا تو قبول ہو گا۔ ہم نے ٹی وی پر نہیں عدالت اور قانو ن کے ذریعے جنگ لڑی ، پا نا مہ در حقیقت نواز شر یف اللہ کی پکڑ میں آ ئے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے کیس پورے جوش و جذبے سے لڑا ہے، نوازشریف کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت نہیں، نوازشریف کے اندر خود سازش کا سوئچ لگا ہوا ہے ۔ اسمبلی شیخ رشیداحمد نے پانامہ ایشو پر سپریم کورٹ کے فیصلے کوآئین وقانون کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے قوم کا سر بلند کر دیا ہے کرپشن کے خلاف جدوجہد میں صدر ممنون اور جماعت اسلامی نے بھرپور ساتھ دیا باقی اپوزیشن جماعتیں اندر سے ن لیگ سے ملی ہوئی تھیں قوم آج سیکھ لے کہ شیخ رشید بھی ادھر ہے اور قومی اسمبلی بھی لیکن شیخ رشید کو اسمبلی سے نکالنے والے خود ہمیشہ کے لئے نااہل ہو گئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے شہباز شریف اور حمزہ شہبازبھی دل ہی دل میں خوش ہیںاب چوہدری نثار بھی اپنا استعفیٰ پاس ہی رکھیں13اور 14اگست کی درمیانی رات یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ عام میں نہ صرف راولپنڈی بلکہ پاکستان کے لئے نئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمعہ کی سہ پہر لال حویلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیاشیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی سے آئین اور قانون کی جیت ہوئی ہے ججوں اور جے آئی ٹی ارکین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے شفاف تحقیقات اور 62-Aاور62-2پر مثبت فیصلہ دیااب صدر پاکستان ممنون حسین فوری طور پر نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس طلب کریںپاکستان میںشیخ رشید اور صدر ممنون دو ہی ایسے لوگ تھے جنہوں نے پہلے ہی اس فیصلے کی پیش گوئی کی تھی اور اس فیصلے نے ایک عوامی نمائندے کو عوام کے سامنے سرخرو کیا ہے اس ریفرنس میں ساتھ دینے پرصدر ممنون اور سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق کا شکر گزار ہوں باقی سیاسی پارٹیاں اندر سے مسلم لیگ ن سے ملی ہوئی ہیں مولانا فضل الرحمان ایک پریس کانفرنس کے بعد بھاگ گئے پاکستان گواہ ہے کہ میں نے کہا تھا کہ میں رہوں گا لیکن نواز شریف نہیں رہے گا اور میں 15سال کےلئے ایل این جی کے کنٹریکٹ سے کمائے گئے بلین ڈالر بھی واپس لاﺅں گا میں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے شریف خاندان کے تابوت بھی نکلیں گے اور ثبوت بھی اور پورے پاکستان نے دیکھا کہ میری بات سچ ثابت ہوئی ہے میں نے ایک روز قبل ہی چوہدری نثار سے کہا تھا کہ اب استعفیٰ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کل اس کے بغیر ہی تم وزارت چھوڑنے پر مجبور ہو جاﺅ گے میں نے کہا تھا کہ نوا ز شریف کوسٹیپ ڈاﺅن کر دو ورنہ کٹہرے میںلا کر کھڑا کر دوں گا جسے اپنی طاقت پر غرور تھا اس سے شام تک وزیر اعظم ہاﺅس خالی کر ا لیا جائے گا شیخ رشید نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہ جھوٹے لوگ ٹی او آر سے بھاگ گئے اور جج تبدیل کرا دیئے نواز خاندان نے یہ تاثر دے رکھا تھا کہ ان کے بغیرملک ختم ہو جائے گا لیکن سپریم کورٹ نے آج ان کے بغیر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ16سال کی عمر میں بچے کا شناختی کارڈ نہیں بنتا جبکہ نواز شریف کے بیٹے کے بیرون ملک اربوں کا کاروبار اور جائیداد بھی موجود تھی شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خزانے میں فنڈ مختص ہونے کے باوجود ہمارا کالج ، شیخ رشید ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کے لئے فنڈ جاری نہیں کئے لیکن اس کے بعد شیخ رشید چوروں لٹیروں کے خلاف ڈٹ گیا اور آج تک پیچھے نہیں ہٹا انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ن لیگی بھی ہمارے بھائی ہیں ہماری لڑائی ملک و قوم کی خاطر تھی جس میں فتح سچ کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں راولپنڈی سے عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لے گی 13اگست کو جلسہ لیاقت باغ میں ہو گا نواز شریف میرے بارے میں کہتے تھے کہ اسکو اسمبلی میں نہ دیکھوں اللہ بہت بڑا ہے میں نے کہا تھا میاں صاحب میں اسمبلی میں ہوں گا آپ نہیں ہوں گے آج پپو مکمل طور پرفیل ہو چکا ہے ایسی پارٹیاں ہیں جنہوں نے اپوزیشن کا ٹیگ لگایا ہوا تھا وہ ملی ہوئی تھی لیکن اللہ نے شیخ رشید کو عزت دی میں وکیل نہیں تھا لیکن جس کی گردن میں سریا تھا اس سے وزیراعظم ہاوس خالی کرا لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد یہ ملک بہتر چلے گا حنیف عباسی کے خلاف ثبوت پیش کرینگے عمران خان کے ساتھ ہیں جہانگیر ترین بھی کلیئر ہو گا چوہدری نثارسے پھر کہوں گا آپ نے ٹرین مس کی اب استعفے کی ضرورت نہیںاپنا استعفیٰ پاس ہی رکھو کیونکہ پوری کابینہ ہی فارغ ہو گئی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے شہباز اور حمزہ بھی دل ہی دل میں خوش ہیں۔

وزیراعظم کی نااہلی, چین نے ایسا اعلان کردیا کہ سب حیران

بیجنگ(ویب ڈیسک) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ل±و کانگ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا ”اندرونی معاملہ“ ہے اور اس فیصلے سے دیرینہ پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ل±و کانگ کا کہنا تھا کہ ایک دوست پڑوسی کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں اور تمام طبقات اپنے قومی و ملکی مفادات کی درست ترجیحات کے تعین، اندرونی معاملات کو موزوں طور پر سنبھالنے، اتحاد و استحکام برقرار رکھنے، اور معاشی و معاشرتی ترقی پر توجہ رکھنے کے قابل ہیں۔چینی وزارتِ خارجہ کا مو¿قف دیتے ہوئے ل±و کانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ اس اندرونی سیاسی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا کیونکہ پاک چین دوستی سدابہار اور ہر دور کی آزمائشوں میں ثابت شدہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر ”ون بیلٹ ون روڈ“ منصوبے پر کام جاری رکھنے کےلیے چین بالکل تیار ہے۔واضح رہے کہ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کی اندرونی سیاسی تبدیلی پر سرکاری ردِعمل جاری کیا ہے۔

سرحد کے قریب اہم علاقے میں دھماکہ, سکیوری ادارے حرکت میں آگئے

پنجگور(ویب ڈیسک) پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔پنجگور میں ایرانی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جب کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی نااہلی ، سیٹھی کی کرسی بھی خطرے میں پڑ گئی

لاہور(آئی این پی)پانامہ لیکس کیس میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دےدیا۔ جس کے بعد نواز شریف سابق وزیراعظم ہوگئے۔ پانا مہ کے فیصلے نے جہاں نواز شریف کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا ان کی کرسی چلی گئی وہیں نجم سیٹھی کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی جو ایک بار پھر پی سی بی کے چیئرمین کی کرسی پربراجمان ہونے کیلئے تیاربیٹھے تھے انہیں شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے قریبی تھے نوازشریف کی رخصتی کے بعد اب نیا وزیراعظم لایا جائے گا جس کے بعد ہی پی سی بی چیئرمین کا فیصلہ ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی نااہلی سے قبل نجم سیٹھی کو بورڈ آف گورنرز کا ممبرنامزد کیا تھا ان کا یہ فیصلہ بھی عدالت میں چیلنج کیا جاچکا ہے جب اب نواز شریف وزیراعظم نہیں رہے تو پھر ان کے فیصلے پرعدالت کا کیا حکم نامہ آتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی الیکشن2013 کی نگراں حکومت میں پنجاب کے وزیراعلی رہ چکے ہیں نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی ذکا اشرف کی ہٹاکر نجم سیٹھی کو چیئرمین بنایا تھا جو عدالتی حکم کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے تھے۔

شرجیل خان کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی

لاہور (اے پی پی ) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی سماعت آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو فریقین تحریری دلائل جمع کروائیں گے جس کے بعد ٹربیونل کیس کا فیصلہ کرے گا۔ رجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہم نے شہادتوں سے ثابت کر دیا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔ جبکہ دوسری طرف پی سی بی کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ فیصلہ حقائق پر مبنی ہو گا اور ہمارے حق میں آئے گا۔ ٹربیونل میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 2 ڈاٹ بالز میرٹ پر نہیں پلاننگ کے تحت کھیلی گئیں۔

چمپئنز ٹرافی میں فتح پر سرفراز احمد کو بی ایم ڈبلیو کار کا تحفہ مل گیا

کراچی(آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی میں فتح پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بطور ستائش یوسف دیوان گروپ کے تحت جے ایس بینک کے تعاون سے بیش قیمت کار پیش کی گئی۔بطور ستائش یوسف دیوان گروپ کے تحت جے ایس بینک کے تعاون سے بیش قیمت کار ملنے پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کاوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس حوالے سے کسی دبا ﺅکا شکار نہیں، امید ہے کہ پرفارمنس اچھی رہے گی۔سرفراز نے کہا کہ کانٹی کرکٹ کھیلنے سے میرے تجربے میں اضافہ اور مزید سیکھنے کا موقع ملے گا تاہم جمعے کو برطانوی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ ملنے کی توقع ہے جس کے اگلے روز انگلینڈ روانہ ہوجاﺅں گا۔

ایم ایس دھونی ایک بارپھرقانونی مشکلات کاشکار

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی عدالت میں دو حریف کمپنیوں ’جمز‘ اینڈ ’فٹنس‘ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹار کرکٹر نے پہلے ہی فٹنس چین ”سپورٹس فٹ“ کے ساتھ خصوصی معاہدہ کر رکھا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک دوسری چین ”فِٹ 7“ سے بھی معاہدہ کر لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ قواعد کی رو سے دھونی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے اس لیے دوسری کمپنی کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم کروایا جائے۔ عدالت نے دونوں کمپنیز اور وکٹ کیپر بیٹسمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے اور مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

اعصام اٹلانٹااوپن کے فائنل8میں ہمت ہارگئے

اٹلانٹا (یوا ین پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے تھائی جوڑی دار سونچاٹ راتیوتانا اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے انکو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے جان ملمین اور تھائی لینڈ کے ریتاوتنے نے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلانٹا میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں اعصام الحق قریشی اور انکے تھائی لینڈ کے جوڑی دار سونچاٹ راتیوتانا کا مقابلہ آسٹریلیا کے جان ملمین اور تھائی لینڈ کے ریتاوتنے سے تھا جس میں آسٹریلیا کے جان ملمین اور تھائی لینڈ کے ریتاوتنے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق قریشی اور انکے جوڑی دار سونچاٹ راتیوتانا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرالیا۔

بھارت سے باہمی سیریزنہ ہونے پرافسوس

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ الیون 12 ستمبر کو پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے جانے سے پی سی بی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چیرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنے کیلئے میرے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا، پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بھارت کےساتھ باہمی کرکٹ شروع نہ ہونے پر افسوس ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف آئی سی سی تنازع کمیٹی میں کیس کر دیا ہے، بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ ہم کھیلنا چاہتے ہیں لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی، بنگلا دیش کو کئی مرتبہ پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت میں کپتان سرفراز احمد نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، آج سے 4 سال پہلے اسی ٹیم نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، ماضی میں یہی ٹیم سری لنکا، جنوبی افریقہ کو ہرا چکی ہے۔چیرمین بورڈ نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے معافی نہ مانگنے تک ان کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں تعلقات بحال نہیں ہوں گے، اگر صوبائی حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ الیون 12 ستمبر کو پاکستان آئے گی، انہوں نے کہا کہ بائیو مکینیکل لیب اگلے مہینے شروع ہو جائے گی جس کے بعد پاکستان یہ سہولت رکھنے والا ساتواں ملک بن جائے گا، آئندہ ماہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے فیصلے بھی ہو جائیں گے۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاناما کیس میں اسلام آباد میں جو ہوا اسکا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعظم کے جانے سے پی سی بی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نواز شریف چلے گئے تو نیا وزیر اعظم بطور پیٹرن انچیف آجائے گا، چیئرمین پی سی بی کے لئے الیکشن کمیشن بن گیا ہے، ایک دو روز میں الیکشن شیڈول فائنل ہو جائے گا۔ اگر میں چاہوں تو الیکشن لڑنے کیلیے میرے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی اب پہلے سے زیادہ آزاد ہو جائے گا، مجھ پر تنقید ہو یا نہ ہو، اپنا کام صحیح طریقے سے کروں گا۔

سخت فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرتی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ وہ زندگی میں سخت فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرتیں اور اس فیصلے پر قائم بھی رہتی ہوں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں نور نے کہا کہ میں زندگی کو آسان بنانے کیلئے سخت فیصلے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی اور ایک بار کوئی فیصلہ کرلوں تو اس پر قائم رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شوہر سے الگ ہونے کا فیصلہ کسی جلد بازی میں نہیں بلکہ انتہائی سوچ سمجھ کر کیا ہے، اس لئے اب اس معاملے میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اپنی مر ضی کے مطابق ہی گزاروں گی۔