ہالی وڈ تھرلر فلم ” گھوسٹ ہاوس“ کانیا ٹریلرریلیز

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم گھوسٹ ہاوس کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔رچ ریسڈیل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو ایڈونچر کی تلاش میں تھائی لینڈ کا رخ کرتا ہے اور ایک گھر میں قیام کے دوران وہاں بسنے والی پراسرار مخلوق کے چنگل میں پھنس جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ٹیلر،جیمز لانڈری،مارک بون،ایلانا کروز اور کیترینہ گرے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

سلمان خان اپنی تعریف سن کر شرما جاتے ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ سلمان خان اکثر اپنی تعریف سن کر شرما جاتے ہیں۔ ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان بہت نرم دل ہے اور سب کی مدد کے لئے تیار ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا سلمان میرے بہترین دوست ہیں جو ہر مشکل وقت میں میرے لئے کھڑے رہتے ہیں، میں سلمان کی تعریف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور وہ اپنی تعریفیں سن کر شرما جاتے ہیں۔

کپور خاندان کی فلموں میں مختصر کردار کرنے کیلئے تیار ہوں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار گوندا نے کہا ہے کہ وہ صرف کپور خاندان اور سلمان خان کی فلموں میں مختصر کردار ادا کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ گوندا نے اپنے ایک تازہ انٹریو میں کہا کہ انہیں مکمل فلم ملنے کے بجائے مختصر کرداروں کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن وہ صرف کپور خاندان اور سلمان خان کی فلموں میں ہی مختصر کردار ادا کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں کیونکہ ان کے انکے کیرئیر پر بہت احسانات ہے جس کو وہ بھلا نہیں سکتے۔ انھوں نے کہاکہ وہ ان کی بے حد عزت کرتے ہیں اور یہ لوگ میرے لئے بہت خاص ہیں۔

ڈرامہ سیریل ”او رنگریزا “کا کیمرہ کلوز

کراچی (شوبز ڈیسک ) ہدایتکار کاشف نثار نے نئی ڈرامہ سیریل او رنگریزا کا کیمرہ کلوز کردیا۔ ڈرامہ رائٹر ساجی گل نے بتایا اسکی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے ،بھارتی فلم مام میں عمدہ کردارنگاری کرنیوالی سجل علی ڈرامے کے متاثر کن کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔سجل علی نے کہا اس سیریل میں میرے فینز ایک نئی سجل کو دیکھیں گے ،میں نے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرکے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ پروڈیوسر مومل شنید نے میرا انتخاب کرکے مجھے ایک مشکل کردار دیا ہے ،ساتھی فنکاروں نعمان اعجاز ،ارسہ غزل ، ثنا فخر ، بلال عباس، سونیا مشعل ، عمیر رانا ، فریحہ جبیں ، حمزہ فردوس و دیگر نے بھی میرے کام کو سراہا ہے۔ اس موقع پر ان فنکاروں کا کہنا تھا کسی بھی سیریل کو مقبول بنانے میں ٹیم ورک کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ہم سب نے اس ڈرامے میں اپنے اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

اداکارہ مایا علی کو 28ویں سالگرہ پر ہیکرز کا خوفناک تحفہ

لاہور( شوبز ڈیسک )پاکستانی ٹیلی ویڑن کا بڑا نام اداکارہ مایا علی اپنی 28 ویں سالگرہ منائی تاہم اس موقع پر جو انہیں ‘تحفہ’ ملا، وہ ان کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں تھا۔دیار دل اور من مائل سمیت متعدد ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی مایا علی کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ گزشتہ شب ہیک ہوگیا تھا۔مایا علی کے اس اکاﺅنٹ میں ہیک ہونے سے قبل 884 پوسٹس اور 1.4 ملین فالورز تھے۔ہیکر جو بھی تھا اس نے مایا علی کے اکاﺅنٹ میں موجود تمام کو ڈیلیٹ کردیا جبکہ ان کو فالو کرنے والے 14 لاکھ افراد میں سے بیشتر کو بھی ان فالو کردیا۔مایا علی کی ٹیم نے اکاﺅنٹ کا کنٹرول تو اب واپس حاصل کرلیا مگر اب ان کے فالورز بہت کم رہ گئے تھے یعنی صرف 71 ہزار۔اس اکاﺅنٹ میں اب پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ‘ سالگرہ تو بہت اچھی رہی مگر اس خوفناک خبر کا سامنا نہیں کرپارہی کہ میرا سابق اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا۔
، میں کوئی راستہ تلاش نہیں کرسکی جس سے ڈیلیٹ ہونے والی پوسٹس کو واپس لاسکوں’۔ان کا کہنا تھا ‘ اب بھی متعدد ایسے کمنٹس اور میسجز مل رہے ہیں کہ یہ ایک جعلی اکاﺅنٹہے، تو آپ کے سامنے کچھ وقت میں حقیقت سامنے آجائے گی

جیمز بانڈ کی نئی فلم8نومبر2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

نیویارک(شوبز ڈیسک) جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر جیمز بانڈ کا کردار ایک بار پھر ڈینیئل کریگ ہی نبھائیں گے۔ فلم کو 8 نومبر 2019 کو برطانیہ اور پھر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا-امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ ڈینیئل ایک بار پھر جیمز بانڈ کے روپ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں مگر اس کے لیے آپ کو 2019 کا انتظار کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ یہ جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم ہوگی۔ سیریز کی آخری فلم اسپیکٹر سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی اور نئی فلم اب 4 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی۔جیمز بانڈ فلم کے فیس بک اکانٹ سے اعلان کیا گیا ۔کہ فلم کو 8 نومبر 2019 کو برطانیہ اور پھر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ فلم کی کاسٹ، ہدایت کار اور ڈسٹری بیوٹرز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ایک بار پھر ڈینیئل کریگ کو ہی لیا جائے گا۔ڈینیئل کریگ اس سے قبل سیریز کی 5 فلموں میں جیمز بانڈ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

.

نوازشریف اب جمہوریت دشمنوں کیلئے زیادہ خطرناک ہونگے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کرپشن کا تھا  کرپشن ثابت نہ ہو سکی تو فیصلہ صادق اور امین کی بنیاد پر دیا گیا  نواز شریف کو پاناما کیس میں نہیں بلکہ ایک نکتے پر نااہل کیا گیا ہے  ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا عدالت کے وقار کو انشا ءاللہ ملحوظ خاطر رکھیں گے  کار کن پر امن رہیں  ہمارے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا  عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کےلئے مشاورت کی جارہی ہے ہمیں اندازہ تھا سی پیک کو پاکستان میں لانے کی سزا ملے گی صادق اور امین کی کہانی اب چلے گی اور یہ کہانی ہر اس جگہ جانی چاہیے جہاں فیصلے کئے جاتے ہیں  ہم ایک بار پھر لوٹیں گے اور اس بار فیصلہ پہلے سے بڑا ہوگا ملک میں اب نئی شرائط لکھی جائیں گی، اس ملک پر حکمرانی کون کرےگا اور کیسے اداروں کی اداروں کے کام میں مداخلت روکی جائے گی کیسے آئین پر عمل ہوگا؟ دھرنا دینے والے مہرے ہیں اور عمران خان کی حیثیت بھی اس سے زیادہ کچھ نہیں، عمران خان بغلیں نہ بجائیں  کچھ دن بعد آپ بغلیں جھانکیں گے نواز شریف اب وزیراعظم نہیں رہے تو زیادہ موثر ہوں گے جمہوریت کے دشمنوں کےلئے زیادہ خطرناک ہوں گے، اس کا انتظار کیجئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق  احسن اقبال  شاہد خاقان عباسی  بیرسٹر ظفر اللہ اور زاہد حامد نے پنجاب ہاﺅس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کا ایک حصہ مخبر کی رپورٹ پر مشتمل ہے بیرسٹر ظفر اللہ نے بتایاکہ ایک سیاسی پارٹی نے پہلے دھرنا دیا اور لاک ڈاﺅن کی کوشش کی گئی اور پھر وہ سیاسی جماعت عدالت میں چلی گئی سیاسی سوال کو عدالت عظمیٰ نے کارروائی کا حصہ بنالیا پاکستان کے سیاستدانوں کو جمہوریت کےلئے اور کتنی قربانیاں دینا پڑیں گی۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ سیاسی مخالفین کی جانب سے دائر درخواستوں کے بعد پہلے سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے فیصلہ دیا جس میں دو نے پہلے ہی وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا او رتین نے جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کا فیصلہ دیا جس پر ہمارے لیڈر نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور ہم عدالت میں اپنا موقف پیش کرینگے انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی تشکیل پر ہمارے تحفظات تھے اور تحفظات کے باوجود وزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا انہوںنے کہاکہ آج تک کوئی رپورٹ سورس رپورٹ سے نہیں بنی انہوںنے کہاکہ تین رکنی بینچ نے جے آئی ٹی پر ہیرنگ کی لیکن اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پانچ ممبر فیصلہ کرینگے ہمارے لئے حیران کن ہیں ایسی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے انہوںنے کہاکہ کیس تین جج سنتے ہیں اور فیصلہ پانچ جج کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ اب فیصلہ میں کہاگیاکہ ایک جج صاحب مانیٹرنگ کریگا ، کیا ریفرنس بنانے کے عمل میں شامل ہوگا کیا انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔ بیرسٹر ظفراللہ نے کہاکہ الزام تھا کہ پچاس ارب روپے کی کرپشن ہوگئی  پھر کہا گیا کہ دس ارب روپے کے فلیٹ ہیں لیکن 35سال تک نوازشریف کی سیاست میں ایک ایک کاغذچھان ماراگیا جس میں جے آئی ٹی کے لوگ بھی شامل تھے انہیں کوئی کرپشن نہیں مل سکی ۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ میں عاجزی سے کہتا ہوں کہ اچھا وکیل ہوں مگر ایک سال تک یہ رپورٹ نہیں لکھ سکتا  اس کے باوجود کسی منصوبے میں کوئی کرپشن نہیں مل سکی انہوںنے کہاکہ عدالت نوازشریف کو نا اہل کرتی تو کرپشن پر کرتی ، عدالت نا اہل کرتی تو لندن فلیٹ پر کر تی لیکن انہیں صرف دبئی کی ایک کمپنی کی اعزازی چیئرمین شپ کو بنیاد بنا کر نااہل قرار دیا گیا انہوںنے کہاکہ 1947سے لیکر آج تک کسی ایک وزیر اعظم نے اپنے پانچ سال پورے نہیں کئے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے تاہم فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کریں گے اور نظرثانی کےلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن) اگر پٹیشن میں جاتی ہے تو اس کی تفصیلات آجائیں گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا، یہ بار بار ہوا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے ، ہمیں اندازہ تھا سی پیک کو پاکستان میں لانے کی سزا ملے گی، جب ایٹمی دھماکا کیا تو تب بھی سزا دی گئی ،ایٹمی پاکستان کے معمار کو چھوٹے سے نکتے کی وجہ سے نااہل قرار دلوایا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ صادق اور امین کی کہانی اب چلے گی اور یہ کہانی ہر اس جگہ جانی چاہیے جہاں فیصلے کئے جاتے ہیں ،ہم 62 اور 63 آئین میں تجاوزات سمجھتے ہیں ¾یہ ہماری نالائقی ہے کہ ہم اسے آئین سے نکال نہ سکے۔ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستانی قوم کے حق حاکمیت کو پاما ل کیا گیا ، ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے لیکن ہم عدالت کے وقار کو انشاءاللہ ملحوظ خاطر رکھیں گے اور ہم اپنے کارکنان سے کہتے ہیں کہ پر امن ر ہیں اب ہم سر جھکا کر کے نہیں نظر اٹھا کر چلیں گے۔ سعد رفیق نے کہاکہ ہم منتخب ہو کر آتے ہیں اور رسواکر کے نکال دیا جاتا ہے ، ہم آمریت کا مقابلہ کرتے ہیں ¾ اپنے جسم او روح پر زخم جھیلتے ہیں اف تک نہیں کرتے ، ملک میں جانیں دیکر جمہوریت کو واپس لاتے ہیں ملک کے مرتے ہوئے اداروں کو چلاتے ہیں ، کراچی کا امن بحال کرتے ہیں ، بلوچستان میں شورس کر نے والوں کو قومی دھارے میں لاتے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک کا خزانہ بھرتے ہیں ،یمن اور قطر کے معاملے پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں کرتے ۔سعد رفیق نے کہاکہ ہم عدالت سے تو نا اہل ہوسکتے ہیں لیکن عوام کی عدالت سے نہیں ¾ ہم ایک بار پھر لوٹیں گے اور اس بار فیصلہ پہلے سے بڑا ہوگا۔سعد رفیق نے کہا کہ اس ملک میں اب نئی شرائط لکھی جائیں گی، اس ملک پر حکمرانی کون کرے گا اور کیسے اداروں کی اداروں کے کام میں مداخلت روکی جائے گی، کیسے آئین پر عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیوں وزرائے اعظم کو رسوا کرکے نکالا جاتا ہے، کسی کو پھانسی پر لٹکایا جاتا ہ

1200 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا گیس پاور پلانٹ بارے اہم خبر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا ا جلاسمنعقد ہوا ، جس مےںپنجاب مےں 1200مےگاواٹ کے نئے گےس منصوبے کے امور کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے توانائی کی مستقبل کی ضرورےات کو مدنظررکھتے ہوئے1200مےگاواٹ کا نےا گےس پاور پلانٹ لگانے کا فےصلہ کےاہے اوربجلی کاےہ منصوبہ ملک کی ضرورےات اورمستقبل مےں توانائی کے چےلنجز کو سامنے رکھ کر بناےاگےا ہے ۔اس منصوبے سے حاصل ہونےوالی بجلی عوام کو سستی ملے گی۔انہوںنے کہاکہ اےک اےک لمحہ قےمتی ہے اور ہم نے تےزی سے اس منصوبے کے امور طے کر کے آگے بڑھنا ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ توانائی کے کئی منصوبے رےکارڈ مدت مےں مکمل کےے گئے ہےں اور بعض منصوبوں پر دن رات کام ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمےل سے لوڈ شےڈنگ مےں نماےاں کمی ہوئی ہے اور توانائی منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ 3600مےگاواٹ کے گےس منصوبوں میں 168 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جبکہ 1320 مےگاواٹ کاساہیوال کول پاور پلانٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کےاگےاہے۔ اتنی گنجائش کے منصوبے اتنے کم وقت میں چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہےں۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے اوران منصوبوں کی تکمےل سے پاکستان کے 20کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں اےسے بڑے منصوبوں کی تکمےل کے حوالے سے کوئی مثال موجود نہےں ہے جس سے براہ راست عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہو۔ اجلاس کے دوران جرمن ماہرےن نے نئے گیس پاور پراجیکٹ کے لئے پےشہ ورانہ انداز مےں تکنےکی معاونت مہےا کرنے کی ےقےن دہانی کرائی اور کہا کہ معےار اوررفتارکو مدنظر رکھ کر منصوبے کےلئے تکنےکی معاونت فراہم کرےں گے۔ جرمن ماہرےن کے وفد کی قےادت اےگزےکٹو ڈائرےکٹربرنارڈسٹےبل ( Mr.Bernhard Stabel)کررہے تھے۔چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات،چےئرمےن پنجاب تھرمل پاورکمپنی، سےکرٹری توانائی،متعلقہ حکام اور جرمن ماہرےن نے اجلاس مےں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حبیب رفیق گروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نواز شریف کی نااہلی پرعمران خان نے شکرانے کے نوافل اد اکئے

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

پانامہ فیصلے کے بعد جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی بارے اہم خبر

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کی سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے واجد ضیا، بلال رسول اور عرفان نعیم منگی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے منع کردیا گیا۔ جے آئی ٹی سربراہ اور ارکان کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا، ایس ای سی پی کے افسر بلال رسول، اور نیب کے ڈی جی عرفان نعیم منگی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مذکورہ تینوں افسران کو غیرضروری نقل و حرکت کرنے سے بھی منع کر دیا گیا ہے جبکہ ان تینوں افسران کی سکیورٹی پاک رینجرز کے سپرد کر دی گئی ہے۔