ایک طرف پانامہ دوسری طرف شادیوں کا ہنگامہ ،ڈار کی نئی بیوی ماروی میمن کا حق مہر ڈیرھ ارب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے سمدھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن سے مبینہ شادی زیر بحث ہے ۔لاہور کے سینئر صحافی چودھری غلام حسین کی طرف سے اپنے ٹی وی پروگرام میں اسحاق ڈار کی ماروی میمن کی شادی کے بارے میں کئے گئے انکشاف کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر وائر ل کر دیا ،ان کے مطابق ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے ڈیرھ ارب روپے حق مہر مقرر روایا ۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکومت کیخلاف کیا ہونے والا ہے؟دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد حکومت کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کی تیاریوں پر غور شروع ہو گیا۔تحریک انصاف پیپلز پارٹی سمیت متحدہ اپوزیشن کو یک نکاتی ایجنڈے پر مقفق کرنے کیلئے بیک ڈور رابطے جاری۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

دہشتگردی کا خطرہ۔۔۔رینجرز طلب

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی جیلوں میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات نے سکیورٹی جیل ساہیوال سمیت 3حساس جیلوں کیلئے پنجاب سے رینجرز مانگ لی جبکہ جیلوں کے سپرنٹنڈ نٹس کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

دکھی انسانیت کے مسیحا کی پہلی برسی

لاہور (این این آئی) دکھی انسانیت کے مسیحا، لاوارثوں کے وارث، بابائے خدمت،ایدھی فاﺅنڈیشن انٹر نیشنل کے بانی عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی آج ( ہفتہ ) کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔ ان کی برسی کے موقع پر کراچی میں ان کی رہائشگاہ سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کیا جائےگا جس میں ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ان کی دکھی انسانیت کے لئے خدمت کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ عبدالستارایدھی 28فروری 1928ءکو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹو میں پیدا ہوئے ۔1947 ءمیں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آیا اور کراچی میں آباد ہوئے۔ 1951 ءمیں آپ نے اپنی جمع پونجی سے ایک چھوٹی سی دکان خریدی اور اسی دکان میں آپ نے ایک ڈاکٹر کی مدد سے چھوٹی سی ڈسپنسری کھولی جنہوں نے ان کو طبی امداد کی بنیادی باتیں سکھائیں۔ اسکے علاوہ آپ نے یہاں اپنے دوستوں کو تدریس کی طرف بھی راغب کیا۔ آپ نے سادہ طرز زندگی اپنایا اور ڈسپنسری کے سامنے بنچ پر ہی سو لیتے تاکہ بوقت ضرورت فوری طور پر مدد کو پہنچ سکیں۔

زرداری کی سیاسی چال خطرے میں ،تشویشناک خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لکھنے کے معاملہ کو وکیل رئیس عبدالواحد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول زرداری‘ آصفہ زرداری‘ بختاور زرداری کے نام کے ساتھ بھٹو کیوں لگایا۔ نادرا نے کس قانون کے تحت تینوں کو بھٹو کے نام کے شناختی کارڈ جاری کئے۔ تینوں بہن بھائیوں کا قبیلے کے نام تبدیل کرنا پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ قبیلے کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے لگایا گیا۔ تینوں کو نام کے ساتھ بھٹو لکھنے سے روکا جائے۔ چیئرمین نادرا کے خلاف فوجداری کی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ‘ آصفہ‘ بختاور‘ بلاول اور چیئرمین نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

سری دیوی، سجل علی کی اداکاری کی فین ہو گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈاداکارہ سری دیوی پاکستانی اداکارہ سجل علی کی اداکاری کی فین ہو گئیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری دیوی کا پاکستانی اداکارہ سجل علی کے بارے میں کہنا ہے کہ سجل علی کمال کی فنکارانہ صلاحتیوں کی حامل ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ فلم ”مام “ میںسجل علی ان کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں اور بہت سے ایسے سین تھے جو کہ بہت جذباتی تھے ۔سجل علی مجھے حقیقی زندگی میں ماں کہہ کے پکارتی ہیں ۔

سنی لیون نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک حسینہ سنی لیون اب ایک ایسا کام کرنے جا رہی ہیں جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ سنی لیون نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی ہے لیکن فی الحال وہ فلم نگری میں گانا نہیں گائیں گی۔سنی لیون نے ٹوئٹرپراپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ایک سٹوڈیو میں گانے کی ریہرسل کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس بارے میں بے باک اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ماہ سے گانا گانے کی ریہرسل کررہی ہیں اورگانے کے بول کی صحیح ادائیگی کے لیے بڑی محنت کررہی ہیں۔واضح رہے کہ سنی لیون کو سب سے پہلے بالی ووڈ میں سلمان خان کے پروگرام بگ باس میں متعارف کرایا گیا تھا۔

جو بہتر لگتا ہے کرتی ہوں‘تنقید پر کان نہیں دھرتی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا وہ لوگوں کی تنقید پر کان نہیں دھرتی۔بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہونٹوں کی سرجری کرانے پر لوگوں نے ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا لیکن وہ اس کے ردعمل میں چپ رہی ہیں کیونکہ وہ لوگوں کی تنقید پر کان نہیں دھرتی ، یہ ان کی زندگی ہے لوگوں کا ان کے فیصلوں میں کوئی عمل دخل نہیں انہیں جو بہتر لگتا ہے وہی کرتی ہیں۔،اداکارہ کی نئی فلم پدما وتی ہے جس میں ان کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ،شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون ہیں،فلم کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

میں اورمیری فیملی تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ وہ اوران کی فیملی تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی فیملی تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیںانہوں نے مسلمانوں سے نفرت کے اس الزام کی تردید کی ہے ۔