بیٹنگ کوچ فلاور کی گرانٹ ختم کرنیکا امکان

کراچی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کی کارکردگی کو رواں ماہ زیر غور لایا جائے گا۔ گرانٹ فلاور گزشتہ ساڑھے تین سال سے گرین شرٹس کا حصہ ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہیں معاہدہ پورا ہونے پر فارغ کر دیا جائے گا کیونکہ وہ بیٹنگ لائن کو بہتر کرنے میں ناکام رہے۔2013 میں قومی ٹیم جوائن کرنے کے بعد انہیں ڈیو واٹمور، وقار یونس اور مکی آرتھر کے ساتھ کام کا موقع ملا تاہم قومی بیٹسمینوں کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کی وجہ سے ان کی چھٹی کی جاسکتی ہے۔ امکان ہے کہ سپورٹ سٹاف سے صرف انہیں فارغ کیا جائے گا جبکہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن، بالنگ کوچ اظہر محمود، ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو ورلڈ کپ 2019 تک برقرار رکھا جائے گا۔ ہارون رشید، مدثر نذر اور سبحان احمد پر مشتمل پی سی بی ریویو کمیٹی آئندہ چند دنوں میں کوچز کی پرفارمنس پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔پی سی بی کے 29 جولائی کو ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ سپورٹ اسٹاف کو برقرار رکھا جائے یا پھرفارغ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 24 جولائی کو لاہور پہنچیں گے کیونکہ اگست میں قومی کھلاڑیوں کا بوٹ کیمپ کاکول میں لگایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریویو کمیٹی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنی تجاویز گورننگ بورڈ کو پیش کرنے سے قبل ہیڈ کوچ سے ملاقات کریں گے۔ میں قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ کئی نوجوان پلیئرزکو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل اور ترقی دیئے جانے کا امکان ہے تاہم احمد شہزاد اور عمر اکمل کی تنزلی ہو گی۔

پٹھان بھائیوں کیلئے لمحہ فکریہ ! بڑی پابندی لگا دی گئی

دبئی (خصوصی رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں نسوار اور پان فروخت کرنے پرپابندی عائد ہے۔ اس کے باوجود غیرقانونی طور پر اس کی فروخت جاری ہے جس کی شکایات موصول ہونے پر محکمہ اقتصادی ترقی کی ٹیم نے ایک ریسٹورنٹ سے نسوار برآمد کرتے ہوئے اسے سیل کردیا۔ محکمہ اقتصادی ترقی کی انسداد منشیات ٹیم نے عوامی شکایات پر ریاست ام القوین کے ریسٹورنٹ میں چھاپے مارتے ہوئے بھاری مقدار میں نسوار برآمد کرلی۔ انسداد منشیات ٹیم نے ریسٹورنٹ کو سیل کرتے ہوئے چند ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ محکمہ اقتصادی ترقی کے سٹاف انسپکٹر سیف سلیم کے مطابق ریسٹورنٹ میں نسوار کی فروخت سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

کرکٹ سے ریٹائرڈ ”لالہ “آج کل کیا کر رہے ہیں ، سوشل میڈیا پرتصویر نے دھوم مچا دی

لندن( خصوصی رپورٹ )قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آجکل اپنی فاﺅنڈیشن کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہے ہیں تاکہ تھر میں ایک ہسپتال قائم کیا جا سکے۔ انٹر نیشنل کیرئیر کے خاتمے کے بعد اب آفریدی اپنی فیملی کو بھی وقت دے رہے ہیں۔حال ہی میں شاہد آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان باورچی خانے میں کھڑے ہو کر اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھانا بناتے نظر آرہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب آفریدی کی اہلیہ نادیہ نے انہیں امور خانہ داری کے ہنر بھی سکھا دئیے ہیں،شاہد آفریدی کو جب سوشل میڈ یا صارفین نے امور خانہ داری سرانجام دیتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے بھی آل راﺅنڈر کو دل کھول کر داد دی۔

فلسطینی مسلمانوں کیخلاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں شرمناک قانون منظور

مقبوضہ بیت المقدس (خصوصی رپورٹ) اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت صہیونی قابض انتظامیہ اور یہودی آبادکاروں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے خاندانوں سے مالی معاوضہ طلب کرنے کا استحقاق دیا گیا ہے۔ شرمناک بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اسرائیل کے ہزاروں یہودی خاندانوں نے فلسطینی گھرانوں کے خلاف مالی معاوضہ لینے کیلئے عدالتوں کا رخ کرنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی کارروائی مقبوضہ بیت المقدس کی پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ پراسیکیوشن نے ایک فلسطینی مزاحمت کار کی بیوہ کے خلاف درخواست داخل کرتے ہوئے ان سے 20لاکھ اسرائیلی شیقل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی پراسیکیوشن نے جس مزاحمت کار کے اہل خانہ کے خلاف مالی معاوضہ مانگا ہے اس کا نام فادی قنبر ہے جنہوں نے جنوری 2017ءمیں بیت المقدس کے علاقے الجبل المکبر میں ایک فدائی کارروائی میں چار یہودی فوجیوں کو نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ فادی قنبر نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چار کمسن بیٹوں کو چھوڑا جن میں سب سے بڑے کی عمر صرف آٹھ برس ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے اہلخانہ کو تعاون فراہم کرنے کیلئے قائم ایک امدادی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے فدائی کارروائی کے بعد سے ابھی تک اس بیوہ خاتون کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ انہیں اور ان کے بچوں کو پوچھ گچھ اور تفتیش کے بہانے سے بار بار پولیس سٹیشن بلوا کر ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے گھر کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ یہودی پارلیمنٹ کی جانب سے اس قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیلی حکومت نے سینکڑوں فلسطینی خاندانوں سے مالی معاوضہ طلب کرنے کیلئے کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔ فلسطینی ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کا مقصد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قبضے میں باقی بچ جانے والی اراضی کو ہڑپ کرنا ہے جس کیلئے اسرائیل نے فدائی حملوں سے ہونے والے نقصانات کے معاوضے کے نام پر قرارداد تیار کی۔ غریب فلسطینی عوام جو پہلے ہی خط غربت کی لکیر تلے زندگی گزار رہے ہیں وہ مالی معاوضہ نہیں دے سکیں گے جس کے نتیجے میں انہیں اپنی اراضی سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے خلاف اپریل 1994ءسے فروری 2004ءتک 132فدائی حملے کئے ہیں جن میں 688اسرائیلی ہلاک اور 4ہزار 917زخمی ہوئے۔ اس کے بعد 2014ءمیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے خلاف مغربی کنارے میں 1793اور 2015ءمیں 1719حملے کئے تھے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی حملہ آوروں کے خاندانوں سے مالی معاوضہ طلب کرنے کیلئے ایسے وقت قرارداد کی منظوری دی ہے جب اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فدائی حملوں کیلئے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں 19فدائی گروپ تشکیل پا چکے ہیں۔

نواز شریف پانامہ فیصلے کے بعد کیا کرنے جا رہے ہیں ، جان کر آپ بھی حیران ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے پانامہ لیکس اور جے آئی ٹی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی فائنل کرتے ہوئے استعفیٰ دینے اور عدلیہ سے رجوع کرکے بجائے عوامی طاقت کو استعمال کرنے اور عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی دباﺅ میں آنے کے بجائے سندھ میں پیپلزپارٹی اور خیبر پختونخوا میں عمران خان کو ٹف ٹائم دیا جائے گا، عوامی اجتماعات ، چاروں صوبوں میں ریلیاں یا جمہوریت دشمن قوتوں کیخلاف مظاہرے کرنے کے آپشنز کا استعمال کیا جائیگا، تاہم کس آپشن کا پہلے استعمال کیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں گے۔ نواز شریف نے اپنے ساتھیوں کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ عوامی طاقت ہی استعمال ہوگی کیونکہ اسکے ذریعے ہی وہ اقدار میں آئے ہیں۔

دائنو سارز سے بھی زیادہ خطرناک جانور

میلان(خصوصی رپورٹ)اٹلی کے ماہرین نے بڑے مگرمچھ جیسے ایک قدیم جانور کی باقیات کا ایک بار پھر جائزہ لے کر بتایا کہ شاید یہ اپنے زمانے میں زمین پر رہنے والا سب سے خونخوار جانور تھا جو ڈائنوسار ز تک کا شکار کیا کرتا تھا،چند سال پہلے مڈغاسکر سے ایک معدوم جانور کی کھوپڑی اور دانتوں کے فوسلز دریافت ہوئے تھے جسے Razanandrongobe sakalavae یا مختصرا رازانا کا نام دیا گیا۔ کھوپڑی کی باقیات اور دانتوں کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا کہ یہ جانور کسی بہت بڑے مگرمچھ جیسا رہا ہوگا جبکہ یہ آج سے 17 کروڑ سال پہلے موجودہ مڈغاسکر کے علاقے میں پایا جاتا تھا۔اس کی جسامت 23 فٹ تک تھی اور اس کا وزن 1760 پونڈ سے 2200 پونڈ تک تھا ،تحقیق کے بعد بتایا گیا کہ ان کی مضبوطی اور نوکدار بناوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گوشت خور تھا اور آج سے 17 کروڑ سال پہلے خشکی پر اسی کا راج تھا۔اس کے نوک دار دانت 15 سینٹی میٹر لمبے تھے جو دیوقامت گوشت خور ڈائنوسار ٹی ریکس کے دانتوں سے مماثلت رکھتے ہیں جبکہ اس کی کھوپڑی آج کے مگرمچھ جیسی ہے ۔ڈائنوسار زسے بھی زیادہ خطرناک جانور اٹلی کے ماہرین نے بڑے مگرمچھ جیسے ایک قدیم جانور کی باقیات کا ایک بار پھر جائزہ لے کر بتایا کہ شاید یہ اپنے زمانے میں زمین پر رہنے والا میلان(نیٹ نیوز)اٹلی کے ماہرین نے بڑے مگرمچھ جیسے ایک قدیم جانور کی باقیات کا ایک بار پھر جائزہ لے کر بتایا کہ شاید یہ اپنے زمانے میں زمین پر رہنے والا سب سے خونخوار جانور تھا جو ڈائنوسار ز تک کا شکار کیا کرتا تھا،چند سال پہلے مڈغاسکر سے ایک معدوم جانور کی کھوپڑی اور دانتوں کے فوسلز دریافت ہوئے تھے جسے Razanandrongobe sakalavae یا مختصرا رازانا کا نام دیا گیا۔ کھوپڑی کی باقیات اور دانتوں کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا کہ یہ جانور کسی بہت بڑے مگرمچھ جیسا رہا ہوگا جبکہ یہ آج سے 17 کروڑ سال پہلے موجودہ مڈغاسکر کے علاقے میں پایا جاتا تھا۔اس کی جسامت 23 فٹ تک تھی اور اس کا وزن 1760 پونڈ سے 2200 پونڈ تک تھا ،تحقیق کے بعد بتایا گیا کہ ان کی مضبوطی اور نوکدار بناوٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گوشت خور تھا اور آج سے 17 کروڑ سال پہلے خشکی پر اسی کا راج تھا۔اس کے نوک دار دانت 15 سینٹی میٹر لمبے تھے جو دیوقامت گوشت خور ڈائنوسار ٹی ریکس کے دانتوں سے مماثلت رکھتے ہیں جبکہ اس کی کھوپڑی آج کے مگرمچھ جیسی ہے ۔

آن لائن کرائے پر دستیاب

لاہور(خصوصی رپورٹ)چین کی سرکاری ویب سائٹ ای نارتھ کے مطابق آن لائن صارفین اب موبائل فون ایپ وی چیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لوئی ویتوں، گوچی، چینل اور ڈیور سمیت دیگر عالمی برانڈ کے ہینڈ بیگز کرائے پر لے سکتے ہیں۔صارفین ان ہینڈ بیگز کے معیار اور اقسام کے مطابق 99 یوآن سے لے کر 1,878 یوآن تک ادا کر سکتے ہیں۔

سات سالہ باڈی بلڈر بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(خصوصی رپورٹ)چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ سے تعلق رکھنے والے سات سالہ بچے چین یی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، تصاویر 2 جولائی کو ہونیوالے جمناسٹک گیمز کے دوران لی گئیں جس میں انہوں نے 7 تمغے حاصل کئے جس میں 6 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ شامل ہے ۔چین یی نے پہلی مرتبہ کھیلوں کے مقابلے میں شرکت کی اور اس کی حیران کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہینگ زوا سٹی سپورٹس گیمز کی انتظامیہ بھی حیران رہ گئی۔رپورٹس کے مطابق چین یی نے 5 سال کی عمر سے ہی جمناسٹک کی پریکٹس شروع کردی تھی جس کے بعد سے وہ مسلسل سخت محنت کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی میں رنگ جمانے کیلئے تیار،عوام پُرجوش

کراچی(ویب ڈیسک) برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینہو سیمت 8 انٹرنیشنل فٹبالرز ہفتے کو کراچی میں رنگ جمائیں گے۔2 نمائشی میچز میں شرکت کے لیے آنے والے یہ کھلاڑی شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کریں گے، ورلڈ گروپ کی زیرنگرانی ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر یورپی طرز کی لیڑر لیگز میں7 اے سائیڈ نمائشی فلڈ لائٹ فٹبال میچ کیلیے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات کیے جائیں گے، امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے، ایونٹ کے شایان شان انعقاد کیلیے اسٹیڈیم کی تزئین و ا?رائش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والے انٹرنیشنل فٹبالرز اور منتظمین خصوصی طیارے کے ذریعے ہفتے کو دبئی سے اسلام ا?باد پہنچ رہے ہیں، پاکستان ا?مد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ذاتی طور پر ان کا خیر مقدم کریں گے، پاکستان ا?رمی کی جانب سے فٹبالرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، یہ کھلاڑی بعدازاں کراچی پہنچ کر ایدھی ہاکی کلب ا?ف پاکستان اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر فلڈ لائٹ نمائشی میچ میں شرکت کریں گے۔انگلینڈ کے سابق گول کیپر اور چیلسی کی قیادت کرنے والے ممتاز فٹبالر جان ٹیری پاکستان ا?نے سے قاصر رہیں گے، ان کے انگلش کلب نے بوجوہ ریلیزکرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی جگہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے معروف فٹبالر ریان گگس کو دورہ پاکستان کے لیے دستے میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان ا?نے والے دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز میں ہالینڈ کے جارج بوٹ، انگلینڈ کے گول کیپر ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نکولس اور رابرٹ ہائسز، پرتگال کے لوئس موئے اور برازیل کے رابرٹو کارلوس بھی شامل ہیں، تاہم 2 مرتبہ پلیئر ا?ف دی ایئر کا اعزاز پانے والے برازیل کے رونالڈینو شائقین فٹبال کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے، کراچی میں ہونے والے 7 اے سائیڈ میچ میں رونالڈینو کا مقابلہ گگس الیون سے ہوگا۔میچ کے منتظمین میں شامل زیب خان نے نمائندہ ”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں ہرٹیم میں 4،4 مہمان انٹرنیشنل فٹبالرز شامل ہوں گے جبکہ ہر ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالرزکے ساتھ ملک میں ہونے والی پہلی لیڑر لیگ میں نمایاں کارکردگی کی بدولت منتخب ہونے والے ابھرتے ہوئے فٹبالرز بھی شریک ہوں گے، کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنے فیورٹ فٹبالرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر ا?سکے، وننگ ٹرافی کو سواروسکی کرسٹل سے ا?سٹریلیا میں تیار کیا گیا ہے، میچ سے قبل ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا ہے، تقریب میں رونالڈینو اینڈ فرینڈز کے لیے ترانہ بھی پیش کیا گیا جس میں پاکستان میں فٹبال کی اسپرٹ کو پیش کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے سابق قومی کپتان عیسیٰ خان،کلیم اللہ اور سعد اللہ بھی ایکشن میں نظر ا?ئیں گے جبکہ لیاری سے تعلق رکھنے والے عزیزاورملیر کے صدام حسین بھی میچ میں شریک ہوں گے، میچ سے قبل میڈیا بریفنگ ہوگی، بعدازاں مہمان فٹبالرزلاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت اور تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ فورٹریس اسٹیڈیم میں اتوارکوشیڈول نمائشی میچ میں شریک ہوں گے، دوسری جانب رونالڈینو نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ پاکستان پہنچ کر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیل کر بہت خوشی محسوس کریں گے، گگس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کو فروغ دینے میں اپنا کرداربھی شامل ہونے پر بے انتہا مسرور ہوں، ورلڈ گروپ کے تحت لیڑر لیگز کے نگران سید اسحاق نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمار مقصد پاکستان میں فٹبال کو ترقی دینا ہے، منتظمین نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر میچ دیکھنے کیلیے لیاری کے ایک ہزار کھلاڑیوں کو مفت ٹکٹ تقسیم کیے ہیں۔

راحیل شریف کی پاکستان آمد ، تہلکہ خیز خبر

لاہور (نیٹ نیوز) اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب سے خصوصی طیارے میں لاہور پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق راحیل شریف پاکستان میں دو روز قیام کریں گے جبکہ وہ سعودی حکومت کے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے ہیں اور ان کے ساتھ ایک سعودی ساتھی بھی ہیں ،جہاز کے عملے کو لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹھہرایا گیاہے تاہم طیارہ آج رات ہی گیارہ بجے واپس سعودی عرب کیلئے روانہ ہو جائے گا۔