سونم اور کترینہ آمنے سامنے،فیشن آئیکون نے آڑے ہاتھوں لیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ میں فیشن آئیکون کا نام سے کوئی جانا جاتا ہے تو وہ اداکارہ سونم کپور ہیں جو نت نئے طریقوں سے فیشن کرتی ہیں۔ لیکن اداکارہ اس وقت اپنے دوست اور اداکار رنبیر سے سخت ناراض ہوگئیں ہیں کیونکہ انہوں نے یہ خطاب کترینہ کیف کو دے دیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ کی پروموشن میں بہت مصروف ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ”جگاجاسوس“ کی پروموشن میں بہت مصروف ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار رنبیر کپور سے جب کترینہ کے فیشن کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت میں فیشن کی بات کی جائے تو وہ فیشن دوسرے لوگ اپناتے ہیں لیکن کترینہ وہی فیشن تین مہینے پہلے بھی کرچکی ہوتی ہیں اس لئے شاید کترینہ کے بجائے سونم کو فیشن آئیکون سمجھا جاتا ہے جبکہ کترینہ اس حوالے سے بہت زیادہ شرمیلی بھی ہیں۔

وزیر اعظم کی تبدیلی بارے خبر نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہوں کے بعد مسلم لیگ ن کے نئے رہنماﺅں نے مریم نواز کے گرد چکر لگانا شروع کردیئے ہیں جبکہ سینئر رہنماﺅں نے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ تیار ہونے کے ساتھ ہی لیگی قیادت نے ناگہانی صورتحال میں محدود مدت کیلئے نیا وزیراعظم بنانے کا عندیہ دیا تو اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے نئے اور ۔ تابعدار گروپ نے وزیرا عظم محمد نواز شریف سے نظریں چرا کر مستقبل کی امید مریم نواز کے گرد چکر لگانا شروع کردیئے ہیں معلومات کے مطابق مریم نواز کو بھی معلوم ہے کہ پارٹی قیادت کا فریضہ ان کے پاس آیا تو سینئر رہنماءان سے الگ ہوجائیں گے مسلم لیگ (ن) کے انتہائی معتبر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کو اگر نااہل قرار دیا جاتا ہے تو پھر زور دار فارورڈ بلاک بنے گا جس میں 56 سے زائد ایم این ایز اس میں شامل ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن آمد کے موقع پر مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو گاڑی بارے حقائق سامنے آگئے ،اہم ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کیلئے آنے والی وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی میں بیٹھ کر جوڈیشل اکیڈمی پہنچی تھیں۔گاڑی ساجد ممتاز قاضی کے نام پے رجسٹرڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض احمد چوہان نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز مریم نواز جس ”بی ایم ڈبلیو“ گاڑی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچی تھیں اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں جے آئی ٹی آتے ہوئے مریم نواز کی ”بی ایم ڈبلیو “ گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس کی نمبر پلیٹ پر (یو بی 787) نمبر لگا ہوا ہے اور اسلام آباد سے رجسٹرڈ ہے۔

قطر نے منفی جواب دیدیا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کی معاونت کے الزام میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے 4 اہم خلیجی ممالک نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر قطر پر عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس قاہرہ میں ہوا جہاں قطر کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قطر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار عرب ممالک کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کا قطر نے انتہائی منفی جواب دیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ قطراس بات کو نہیں سمجھ رہا کہ صورتحال کتنی سنگین اور خطرناک ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ جب تک قطر اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتا چاروں خلیجی ممالک کی جانب سے اس کا سیاسی بائیکاٹ جاری رہے گا۔ مصری وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ قطر کے معاملے پر مزید غور کے لیے سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہوگا تاہم فی الحال اس کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ دوسری جانب قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کسی بھی ایسے مطالبے کو تسلیم نہیں کرے گا جسے وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور دیگر تین خلیجی ریاستوں نے قطر کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پہلے 30 جون تک کی ڈیڈلائن دی تھی تاہم بعد میں اس میں مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی تھی اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ اگر قطر نے مقررہ مدت میں مطالبات تسلیم نہ کیے تو اس پر مزید پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ بارے افسوسناک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹرناصر جمشید کی اہلیہ نے علیحدگی اختیار کرلی ڈاکٹر ثمرہ نے علیحدگی کی تصدیق کردی تفصیلات ایک دو روز میں دینے کا عندیہ دیا۔ ناصر جمشید کی ڈاکٹر ثمرہ سے 2014میں شادی ہوئی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

ڈالر مہنگا کیوں ہوا؟, تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (این این آئی)پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکی ڈالر جو گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا وہ بدھ کو اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انٹربینک ریٹ پر بینکوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہا۔ اس طرح صرف ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 107.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا یعنی گزشتہ روز کی نسبت روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 2 روپے 60 پیسے کم ہوگئی ہے۔دنیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے اور برطانوی پانڈ بھی 4 روپے اضافے کے ساتھ 140 روپے 8 پیسے فی پانڈ کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں یورو کی قیمت میں بھی 3 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت وہ اوپن مارکیٹ میں 123 روپے 28 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں ملنے والا امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انٹر بینک ریٹ پر بینکوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہا۔ اس طرح صرف ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہو گئی ہے۔ بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین 107.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کی نسبت روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 2 روپے 60 پیسے کم ہو گئی ہے۔ ادھر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ڈالر کے مقابلے یکدم روپیہ گرنے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بینکس اور افراد سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر روپے کو مصنوعی طور پر کممور کر رہے ہیں۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 روپے 34 پیسے اضافہ دکھا کر 108 روپے 24 پیسے پر بند ہوئی۔ علاوہ ازیں سٹیٹ بینک نے اسحاق ڈار کے موقف کی نفی کر دی، بیرونی خسارے کی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ قرار دیدیا۔ سٹیٹ بینک ترجمان نے کہا کہ بیرونی کھاتے کا خسارہ بڑھا جس سے ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی ہوئی، روپے کی موجودہ قدر معاشی صورتحال سے ہم آہنگ ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 روپے 35 پیسے مہنگا ہوا۔ اسحاق ڈار نے سیاسی صورتحال، بینکوں کو روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

”مودی اور نتین یاہو بھائی بھائی“اسرائیل نے بھارت بڑی خوشخبری دیدی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل بھارت کو دس جدید ڈرونز حوالے کرنے کو تیار ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان دو سال قبل چار سو ملین ڈالر مالیت کے مسلح ہیرون ڈرونز حتمی ادائیگی کے بعد نئی دہلی کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ اسرائیلی اخباریروشلم پوسٹ لکھتا ہے کہ مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران دس جدید ڈرونز ہیرون ٹی پی بھارت کے حوالے کیے جاسکتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے فضائیہ کی درخواست پر ان دس ڈرونز کے خریدنے کی منظوری دی تھی، ستمبر 2015 میں معاہدہ کیا گیا تاہم اس سودے کو خفیہ رکھا گیا۔ سن2004میں اسرائیل کے ایئرواسپیس انڈسٹریز میں تیار کیا جانے والے ہیرون ڈرون کا وزن 53 سو کلوگرام ہے جبکہ یہ ایک ہزارکلوگرام کا وزن اٹھا سکتا ہے اور چالیس گھنٹے فضا میں رہ سکتا ہے۔ خصوصی ایکسپورٹ ورژن 2010سے اسرائیلی ائیر فورس کا حصہ ہے، بھارتی فضائیہ پہلے ہی 180 اسرائیلی ساختہ ڈرونز استعمال کر رہی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہرٹز کے مطابق پانچ سو ملین ڈالر کا 8 ہزار اسپائیک ٹینک شکن میزائل کا معاہد ہ بھی متوقع ہے یہ معاہدہ دو سال سے تاخیر کا شکار ہے۔ ادھر اسرائیل نے پاکستان کے خلاف بھارت کی غیر مشروط اور مکمل مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور لشکر طیبہ میں کوئی فرق نہیں صہیونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔ اس موقع پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مارک صوفر نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اسرائیل بھارت کو پاکستان سے درپیش دہشت گردی سے نمٹنے میں مکمل مدد دے گا۔ مارک صوفر نے کہا کہ اسرائیل نے کبھی اپنے عزائم نہیں چھپائے کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتا ہے، بھارت کو نہ صرف پاکستان بلکہ اندرون ملک بھی دہشت گردی کا سامنا ہے ، جس کا حالیہ تاریخ میں مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لشکر طیبہ ہو یا حماس دونوں میں کوئی فرق نہیں ، نہ ہم نے پہلے ان دونوں تنظیموں میں کوئی فرق کیا نہ آج کرتے ہیں۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ سے قبل بڑا دھماکہ،آرمی چیف اور شہباز شریف کی ملاقات کیا ہونے والاہے؟،دیکھئے خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے سے قبل وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کا امکان سامنے آگیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ہفتے یا اتوار کے روز اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہے جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان شرکت کریں گے جس میں آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث آئے گا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شرکت کریں گے جس کے بعد وزیراعلی پنجاب اور آرمی چیف کی ون آو ن ملاقات کا بھی امکا ن ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ردالفساد اور صوبے میں امن و امان پر بات چیت ہو گی۔

پاکستان کا اہم فیصلہ، کلبھوشن کی پھانسی پر عملدرآمد بارے اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا اس ضمن میں عالمی عدالت انصاف کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے وزارت خارجہ کے ذریعے تحریری طورپر عالمی عدالت انصاف کو یقین دلایا کہ کلبھوشن کی سزائے موت کے بارے میں جاری حکم امتناعی پر عمل کیا جائے گا۔ آئی سی جے کو بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا اور اس ضمن میں 18 مئی کے حکم امتناعی کے بارے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کے رجسٹرار کے نام وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اور عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے کو ایجنٹ ڈاکٹر محمد فیصل کے خط میں یقین دلایا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کو پاکستان کے قانون کے مطابق دستیاب دادرسی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، خط میں مقدمے کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار اور حکم امتناعی سے متعلق اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی نزدیک کلبھوشن کے معاملے میں آئی سی جے کو اختیار سماعت حاصل نہیں اور اس ضمن میں جاری حکم امتناعی قرین انصاف بھی نہیں لیکن اعتراضات کے باوجود عالمی عدالت کے حکم امتناعی کا احترام کیا جائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن ایک دہشت گرد اور جاسوس ہے جو حسین مبارک پٹیل کے جعلی نام سے بھارتی پاسپورٹ نمبر960722-L کے ذریعے قتل غارت گری اور دہشت گردی کا منصوبہ لے کر آیا اور دہشت گردی اور سبوتاژ کے مرتکب ہوا، اس ضمن میں ملک کے قوانین کے مطابق ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ قانون کے مطابق تفتیش ہوئی اور ٹرائل کے بعد سزا دی گئی لیکن اس کے باوجود عالمی عدالت کے حکمنامے کے پیراگراف نمبر 61 کے بارے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اعترافی بیان میں کلبھوشن نے تسلیم کیا تھا کہ وہ ظاہری طور پر ایران کی بندرگاہ چاہ بہار میں بزنس کر رہے تھے لیکن اصل کام پاکستان میں تخریب کاری کرکے خوف پھیلانا اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی مدد کرنا تھا۔ ان الزامات میں آرمی ایکٹ کے تحت ان کا ٹرائل ہوا اور دس اپریل 2017ءکو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے انہیں سزائے موت سنائی۔ فیصلے کے خلاف ان کی رحم کی اپیل چیف آف آرمی سٹاف کے سامنے زیرالتوا جبکہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی حکومت کی درخواست پر 18 مئی کو حکم امتناعی کے ذریعے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ہے۔