Monthly Archives: July 2017
یہ صرف سریا بیچ سکتے ہیں ، کرکٹ اور پاکستان چلانے میں بہت فرق ہے ، آصف علی زرداری
شرمناک کارنامہ ،کشمیری مجاہدین کیخلاف ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف
سری نگر(خصوصی رپورٹ)کمانڈر برہان وانی کے پہلے یوم شہادت 7جولائی کی آمد پر بوکھلائی بھارتی فورسز کی بھاری نفری نے گزشتہ رات ترال میں شہید کمانڈر کے گھر پر چھاپہ مار کر انکے والد محمد مظفروانی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ برہان وانی کے پہلے یوم شہادت کے پیش نظر احتجاج اور مظاہروں کو روکنے کیلئے ترال کو مکمل طور پر سیل کر دیا جبکہ سری نگر اور دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کی بھاری نفری پہنچائی جارہی ہے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ دوسری طرف حریت قیادت نے کمانڈر برہان وانی کے پہلے یوم شہادت کے پیش نظر 7جولائی سے 13جولائی تک احتجاجی پروگرام کااعلان کیاہے جس میں مظاہروں ریلیوں اور مارچ کے ذریعے برہان وانی اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ برہان مظفروانی کے یوم شہادت پر 7جولائی کو وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی دوسری طرف کشمیری تنظیموں نے برطانوی شہر برمنگھم میں 8جولائی کو برہان وانی ڈے منانے اور ریلی نکالنے کے اعلان نے بھارتی حکومت کی نیندیں اڑا دیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ڈپٹی ہائی کمشنر دنیش ٹینائیک کے ذریعے برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے کشمیری تنظیموں کی ریلی رکوانے کو کہا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر وائی کے سنہا نے بھی بھارت مخالف سرگرمیوں کی اجازت دیئے جانے پر برطانوی حکومت کو لندن میں ایک تقریب میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قبل ازیں پلوامہ کے گاﺅں ھبمینو میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 3مجاہدین کفایت احمد جہانگیرکھانڈے اور محمداختر کو گزشتہ روز سپردخاک کردیا گیا جن کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لوگوں کااتنا رش تھا کہ نمازجنازہ کئی بار ادا کی گئی جبکہ لوگوں نے درختوں اور دیواروں پر قطار میں بیٹھے بیٹھے نمازجنازہ ادا کی۔ شہدا کی میتیںپاکستانی پرچم میں لپیٹی گئی تھیں لوگوں نے بھارتی تسلط نعرے لگائے۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک نئی خوفناک صورتحال پیدا کرتے ہوئے لوگوں کی املاک کو تباہ کرنے اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کرنے کیلئے خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پلوامہ کے علاقے بہمنو میں بھارتی فوج کی طرف سے کیمیائی ہتھیار وں کے استعمال کے ذریعے تباہ کئے گئے چار مکانوں کے ملبے سے تین کشمیری نوجوانوں جہانگیر کھانڈے ، کفایت احمد اورمحمد اختر جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی۔ان میں ایک مجاہد محمداختر کی نعش اس حد تک جھلس گئی کہ وہ ناقابل شناخت ہوچکی تھی۔ بھارتی فوجیوںنے ایسی ہی ایک کارروائی میں ایک ہفتہ قبل پامپور کے علاقے کاکہ پورہ میں تین نوجوانوںکو شہید اور ایک مکان کو تباہ کر دیا تھا ۔ واقعے کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے تقریباً تمام اضلاع میں زبردست مظاہرے کئے گئے ۔ خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ پلوامہ ، شوپیاں، اسلام آباد ، کولگام ، بانڈی پورہ اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میںبھارتی پولیس نے گولیوں ، پیلٹ گن اور پاوا شیلوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ سرینگر میں متنازعہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس بل پر بحث کے دوران نام نہاد اسمبلی کے باہر تاجر تنظیموں کے دھرنے کے شرکا پر پولیس نے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا ۔ محمد یاسین خان ، شوکت چوہدری ، ظہور ترمبو اور فیض بخشی سمیت تاجر لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کشمیر کے ایوان صنعت و تجارت کے سابق چیئرمین مبین شاہ کو گھر میں نظر بند کردیاگیا۔
جے آئی ٹی کا معاملہ حل ہوجائے پھر دھرنا پارٹی سے نمٹ لیں گے، وزیراعظم
دوشنبے(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھڑک نہیں ماری لیکن جے آئی ٹی کا معاملہ حل ہوجائے پھر دھرنا پارٹی سے بھی نمٹ لیں گے۔دوشبنے سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ تاجکستان کامیاب رہا، افغان صدر نے تجارتی راہداری کے لیے بھارت کو راستہ دینے کی تجویز دی جس پر ہم نے کہا پہلے پاکستان، تاجکستان اور افغانستان اپنے معاملات بہتربنالیں، بھارت سے متعلق معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اورکچھ ہی دنوں میں 100 سےزائد کشمیری شہید کردیئے گئے، ایسے حالات میں بھارت سے کاروبار کی بات کیسے ہوسکتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کےالزام کا جواب دیا کہ ہماری طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہورہی جب کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے پاک بھارت تعلقات خراب ہوئے لہذا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آنا چاہیے۔ فریش مینڈیٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھڑک نہیں ماری لیکن جے آئی ٹی کا معاملہ حل ہوجائے پھر دھرنا پارٹی سے بھی نمٹ لیں گے، یہ ہر سازش میں شریک رہے اور سازشیں کرتے رہے اور 2014 میں ان کے دھرنوں کو دیکھ لیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس نے ایٹمی دھماکے کا بٹن دبایا اسی کا احتساب ہورہا ہے وہ بھی جعلی، ہم خود جے آئی ٹی کے عمل سے گزرنا چاہتے ہیں اور حالات کا تقاضا بھی یہی ہے،سپریم کورٹ کے کسی بھی قسم کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں جب کہ جمہوریت کو مجھ سے کوئی خطرہ نہیں۔
میاں صاحب آپ نے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا ،اب شیر بنیں:آصف زرداری
حیدرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ پاکستان کی ڈوریں ان بیوقوفوں کے ہاتھ میں ہے جو سریا بیچنا جانتے ہیں لیکن حکومتیں چلانا نہیں جانتے۔کھپرو میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف زرداری کاکہنا تھا کہ بھٹوازم جذبے اور سوچ کا نام ہے، ہم اس دھرتی کے لوگ ہیں، ہمیں یہاں کے مسئلے پتا ہیں جب کہ پاکستان کی ڈوریں سریا بیچنا والے بیوقوفوں کے ہاتھ میں ہیں جو نہ سریا بیچنا جانتے ہیں اور نہ ہی حکومتیں چلانا جانتے ہیں، یہ نہ سی پیک سمجھتے ہیں اور نہ چین کے ساتھ اتحاد سمجھتے ہیں، دنیا صرف آگے جارہی ہے اور یہ پیچھے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سے ان کو تکلیف ہے جب کہ کرکٹ میں اور پاکستان چلانے میں بہت بڑا فرق ہے تاہم جب وقت آئے گا ہم انہیں دکھائیں گے اور بتائیں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ نیب والے ہمیں روز تنگ کرنے کے لیے آتے ہیں لیکن جو ضیائ الحق کے مارشل لائ سے نہیں ڈرے وہ نیب سے کیا ڈریں گے، میاں صاحب شیر بنیں اور اگر آپ کے ساتھ سازش ہورہی ہے تو براداشت کریں، ہم نے پہلے آپ کا ساتھ دیا تھا لیکن آپ نے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا اور ہمارے لوگوں کو تنگ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوازم کو 40 سال ہوگئے لیکن آج تک کوئی ایسی طاقت نہیں بنی جو اتنے سالوں تک قائم رہی ہو جب کہ کتنی مسلم لیگ بنیں اور ٹوٹ گئی، ان کو ملک چلانا نا آتا ہے اور نا آسکتا ہے، ان کی ساری فلاسفی پیپلزپارٹی کی ہے تاہم ہماری دعا ہے کہ یہ اسمبلی 5 سال پورے کرے۔
شریک چیر مین پی پی پی نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے ایک ظالم ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا اور ان کے بعد ہم نے بھی مقابلہ کیا، 8 سال جیل میں رہا لیکن مشرف صاحب خود ایک دن جیل جانے کے لیے تیار نہیں، جیل کی بات کی جائے تو ان کی پسلی خراب ہوجاتی ہے، دبئی میں صحیح رہتے ہیں لیکن پاکستان میں بیمار ہیں اور خود کو کمانڈو کہتے ہیں، ہم تو سیدھے سادھے سیاستدان ہیں، اپنے آپ کو کمانڈو نہیں کہتے لیکن جذبہ کمانڈو سے زیادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پھولوں میں پلی ہوئی محترمہ بینظر بھٹو 24 سال کی عمر میں جیل جاتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرتی ہیں جب کہ سارے انکل ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، اب بھی گندے انڈے ساتھ چھوڑ رہے ہیں لیکن ان کی فکر نہ کرو۔
قصہ مختصر،الیکشن 2018معرکہ کون سی جماعت جیتے گی ؟
چیئرمین تحریک انصاف کا نمبر بھی آگیا
سوشل میڈیا پر توہین رسالت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے،درجنوں گھر دکانیں نظر آتش
کولکتہ (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے‘ جس کے باعث فوج کو طلب کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع نارتھ میں 24پارگاناس کے علاقے بدوریہ میں ہندو طالبعلم فیس بک پر توہین رسالت کا مرتکب ہوا جس پر ہزاروں افراد میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ مشتعل افراد نے 6پولیس موبائلوں سمیت درجنوں گھروں اور دکانوں کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا جبکہ رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکوں کو بلاک اور ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ حکومت نے متاثرہ مقامات میں انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی ہے اور غیراعلانیہ ہنگامی حالت کا نفاذ ہے۔ شدید بارش کے باوجود بھی سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا۔انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شاتم رسول کو پھانسی دینے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مقامی تھانے پر دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے پولیس اہلکار تھانے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کے ملزم کے گھر کو بھی نذرآتش کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی گھناﺅنی سازش کا حصہ ہے۔ حالات شدید خراب ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت نے پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں کو ریاست میں تعینات کر دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتاز بینرجی نے بی جے پی کے گورنر پر حالات کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا۔ کولکتہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کیشری ناتھ تری پاٹھی نے انہیںفون کر کے دھمکیاں دیں اور بی جے پی فسادات کی آگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے‘ لیکن وہ حالات کی خرابی کے ذمہ دار افراد سے سختی سے نمٹیں گی۔ ممتا بینر جی نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ گورنر کو ریاستی معاملات میں مداخلت سے باز رکھے۔
چار ارب لوگوں کو مفت انٹرنیٹ ملے گا،ڈرون تیار
سان فرانسسکو (خصوصی رپورٹ)ڈرون طیارے کا نام سنتے ہی ذہن میں قتل و غارت کا تصور ابھرتا ہے لیکن فیس بک نے اس تصور کو ہمیشہ کیلئے بدلنے کی ٹھان لی ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ڈرون کے ذریعے دنیا کے اربوں لوگوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے شاندار منصوبے پر کام کررہے ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے بنائے گئے ایکویلا ڈرون نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی ہے۔ یہ ڈرون پراجیکٹ فیس بک اور اس کا ساتھ دینے والی متعدد کمپنیوں کا منصوبہ ہے جو ایک اندازے کے مطابق دنیا میں چار ارب سے زائد لوگوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا تو دراصل یہ شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون طیاروں کا ایک مجموعہ ہوگا جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔ تازہ ترین آزمائشی پرواز کے دوران انٹرنیٹ ڈرون ایک گھنٹے سے زائد وقت کیلئے فضا میں رہا اور اس نے تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی۔ اس دوران ڈرون سے نشر ہونے والے انٹرنیٹ کے سگنل کامیابی سے وصول کئے گئے جبکہ اس کے جدید ترین سینسرز اور دیگر آلات کی جانچ پرکھ بھی کی گئی۔ اس ڈرون کا وزن 450 کلوگرام اور پروں کا پھیلا? بوئنگ 747کے پروں کے برابر ہے۔ یہ کئی ماہ تک مسلسل پرواز کرنے اور اس دوران انٹرنیٹ کے سگنل نشر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

















