Monthly Archives: July 2017
عمران خان کے جواب کی ضرورت نہیں ، چیف الیکشن کمیشن
عمران خان عوام الناس میں گمراہی پھیلاتے ہیں ، آصف کرمانی
آرمی چیف کا پنو عاقل گیریثرن کا دورہ
اہم ترین انکشاف ،سربمہر لفافے میں کیا تھا،سٹیٹ بینک نے جی آئی ٹی کے حوالے کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سٹیٹ بینک نے شریف خاندان کی 19کمپنیوں کا ریکارڈ جے آئی ٹی کو فراہم کر دیا۔ مطابق سٹیٹ بینک نے جے آئی ٹی کی ہدایت پر شریف خاندان کی 19کمپنیوں کا ریکارڈ ، قرضوں کی نادہندگی اور معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کا آفیسر سر بمہر لفافے میں شریف خاندان کی کمپنیوں کا ریکارڈ لیکر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچا ہے جس نے تمام ریکارڈ اور تفصیلات جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیائ کے حوالے کر دی ہیں۔جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی کمپنیوں کا 1980ئ سے قرضوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔جے آئی ٹی نے گزشتہ روز سٹیٹ بینک کو ایک خط لکھا تھا جس میں شریف خاندان کی کمپنیوں ، قرضوں کی نادہندگی اور معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات 24گھنٹوں میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہ مردزیادہ ذہین یا خواتین، تحقیق کے بعدسائنسدان بھی حیران
لندن(ویب ڈیسک ) خواتین اور مردوں کو ہر لحاظ سے مساوی قرار دینے والے صنفی مساوات تحریک کے حامیوں کو شاید یہ بات بالکل پسند نہیں آئے گی کہ سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد اعلان کیا ہے کہ مردوں کی ذہانت خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ ویب سائٹ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 900 سے زائد افراد کے دماغ کے حجم کی پیمائش کی اور اس کے بعد انہیں ذہانت کے ٹیسٹ دئیے گئے۔ تحقیق کے مطابق مردوں کے دماغ کا اوسط حجم خواتین کے دماغ کے اوسط حجم سے زیادہ تھا اور ذہانت کے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے خواتین کی نسبت اوسطاً چار پوائنٹ زیادہ حاصل کئے۔
خواتین کی وہ 8 باتیں جو پاکستانی لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ پاکستانی مَردوں کو بے حد پسند ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں یہ مردوں کو سخت ناپسند ہیں
روٹر ڈیم کی ارسمس یونیورسٹی کے پروفیسر دمتری وان ڈر لنڈن کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتیجے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ مردوں کی ذہانت خواتین کی نسبت اوسطاً 4پوائنٹ زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح خواتین کے دماغ کا اوسط حجم ایک لٹر جبکہ مردوں کے دماغ کا اوسط حجم 1.2 لٹر ہوتا ہے۔
دوسری جانب خواتین اور مردوں کا تقابلی مطالعہ کرنے والی مشہور سائنسدان اینجلا سائنی نے اس تحقیق کے نتائج کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”مردوں اور خواتین کی اوسط ذہانت میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ یہ بات درست ہے کہ خواتین کا دماغ مردوں کی نسبت ذرا چھوٹا ہوتا ہے کیونکہ ان کا جسمانی حجم مردوں کے جسمانی حجم کی نسبت کم ہوتا ہے۔ تقریباً ایک صدی سے اناٹمی اور نیوروسائنس کے ماہر مرد دونوں اصناف کے دماغوں کا تقابل کرکے عورت کو کمتر قرار دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن یہ کوشش آج تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ یہ بات حیران کن ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی یہ کوششیں جاری ہیں۔
میرا کا شادی بارے اعلان ،عمران خان نہیں بلکہ بلاول، اداکارہ نے سب کو چو نکا دیا
لاہور (ویب ڈیسک ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اپنی شادی میں عمران خان کے بجائے وزیر اعظم نواز شر یف اور بلاول بھٹو کو بلاﺅں گی جو ضرور آئیں گے۔ سرکاری افسر نہیں بزنس مین سے ہی شادی کروں گی ، شادی میں ریما خان جیسی اداکاراﺅں کو بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،باقی شوبز کے تمام لوگوں کو بلاﺅں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے ، اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر سے نہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریما مجھ سے دوستی کا دعویٰ کرتی ہیں مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ میری راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہیں ، اس لیے انہیں شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔دوسری طرف شوبز حلقوں نے فلم سٹار میرا کی جانب سے اگست میں شادی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرا نے شادی کا شوشہ چھوڑا ہے۔
دنیا کے امیر ترین اداکار کو خاتون نے بھکاری سمجھ کر وہ کا م کر ڈالا کہ سوچا تک بھی نہ تھا
ممبئی(ویب ڈیسک )تامل فلموں کے معروف ادکار رجنی کانت کو خاتون نے بھکاری سمجھ کر 10روپے کا نوٹ تھما دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل سینما کے بے تاج بادشاہ سمجھے جانے والے اور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت جن کا شمار ایسے اداکاروں کی فہرست میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے محنت اورلگن کیساتھ کام کر کے فلم انڈسٹری میں اپنا مقام قائم کیا ہے۔ان کا فلم کی تشہیری مہم کے دوران 2007میں اپنے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے2007 میں فلم ”شیواجی“ کی کامیابی کے بعد مندر جانے کا ارادہ کیالیکن سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے بھیس بدل کر مندر جانے کو کہا۔ میں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر اپنا پورا بھیس بدل لیا اور ایک بوڑھے آدمی کا روپ دھار کر مند ر کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ اسی دوران ایک خاتون میری طرف آئی اور مجھے بھکاری سمجھ کر مجھے 10روپے پکڑا کر چلتی بنی۔خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر پہلے تو حیران رہ گیا لیکن میں نے بغیرکوئی بات کئے پیسے اپنی جیب میں رکھ لئے۔ رجنی کانت نے کہا کہ کچھ دیر کے بعدمندر میں ہی پوجا کے دوران اس خاتون نے مجھے پہچان لیا اور مجھ سے معافی بھی مانگی۔
لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی معروف اداکارہ کی اچانک خود کشی،مداح سو گوار
لاس اینجلس(ویب ڈیسک ) ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔اسٹیو ریان نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تعلیم حاصل کی، اور وہیں سے ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اسٹیو ریان نے 2006 میں یوٹیوب پر اپنے نام سے چینل بنایا، اور انہیں وہیں سے ہی شہرت ملی۔اسٹیو ریان کے چینل کو اب تک 43 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ ان کے چینل کے 83 ہزار سے زائد سبسکرائبرز بھی ہیں۔انہوں نے یوٹیوب سے شہرت کے بعد ٹی وی چینلز پر کامیڈی شوز بھی کیے۔اسٹیو ریان کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے دادا چل بسے تھے۔لاس اینجلس کاﺅنٹی کارنر آفیس نے اپنی ویب سائٹ میں بتایا کہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے خود کو پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔کاﺅنٹی آفیس کی ویب سائٹ کے مطابق اسٹیو ریان نے یکم جولائی کو خودکشی کی۔اس سے قبل 30 جون کو اسٹیو ریان نے اپنی ٹوئٹ میں دادا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دادا چل بسے۔
نواز شریف کے 5چھکے،اہم شخصیت کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے متعلق ایک ایسا واقعہ سنا دیا کہ کھلاڑیوں سمیت تمام شرکاءہی حیران رہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف 1993ءمیں کانگریس کانفرنس میں شرکت کیلئے گئے تو ہرارے میں وزراءاعظم، صدور اور ورلڈ الیون کے چند کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان میچ ہوا۔ اس میچ میں تمام وزراءاعظم اور صدور نے 2,2 اوورز کھیلنا تھے۔ جب وزیراعظم نواز شریف کی باری آئی تو انہوں نے میری ٹوپی اور گلوز لئے اور بیٹنگ کیلئے چلے گئے جس دوران انہوں نے 5 چھکے مارے۔ ان کی کارکردگی دیکھ کر دیگر ممالک کے وزراءاعظم اور صدر بہت حیران ہوئے اور کہا کہ یہ تو بہت اچھے کرکٹر ہیں۔شہریار خان نے مزید کہا کہ میں ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس کیلئے جاتا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ اس روز تو انہوں نے کر دکھایا تھا اور پوری کانفرنس کے ہیرو بن گئے تھے۔

















