تقریب میں شعیب ملک کا ایسا جواب کہ وزیر اعظم بھی قہقہہ لگانے پر مجبو ر ہو گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وزیراعظم ہاﺅس میں جاری تقریب میں شریک ہیں جہاں شعیب ملک نے میزبان کے سوالات کے ایسے زبردست اور مزاحیہ جواب دئیے کہ وزیراعظم نواز شریف بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔میزبان نے شعیب ملک کو سٹیج پر بلایا اور پوچھا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل جیت کر جب گھر گئے تو ڈانٹ تو نہیں پڑی؟ اس پر شعیب ملک نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ”میں آپ جیسا نہیں ہوں۔“ ان کے اس جواب پر شرکاء قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے اوروزیراعظم بھی خوب کھلکھلا کر ہنسے۔ اس کیساتھ ہی میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ ” سنا ہے آپ نے ٹینس بھی سیکھ لی ہے؟“ شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر ”چھکا“ لگایا اور جواب دیا کہ ” جی بالکل سیکھ لی ہے اور اسے سب سے پہلے آپ پر ہی آزما?ں گا۔“ان کے اس جواب پر بھی ہال قہقہوں سے گونج اٹھا جبکہ میزبان بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ شعیب ملک آج بہت فارم میں ہیں ان سے بچ کر رہی رہنا ہو گا۔

بھارتی بیٹنگ کی دھجیاں اڑانیوالے محمد عامر نے وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت کیوں نہ کی،وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو ’لتاڑ‘ کر چیمپینز کا تاج سر پر سجانے والی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں شریک ہیں تاہم بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑانے والے محمد عامر اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے جس پر ان کے مداح خاصے افسردہ ہیں۔لیکن امید ہے کہ اس تقریب میں عدم شرکت کی وجہ جان کر ان کے مداحوں کو خوشی بھی ہو گی کیونکہ وہ محمد عامر کو مخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑاتے ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ محمد عامر چیمپینز ٹرافی کھیلنے کے بعد واپس نہیں آئے تھے اور برطانیہ میں ہی ٹھہرے تھے کیونکہ وہ انگلش کا?نٹی ٹیم ایسکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے بھارتیوں کی طرح ”گوروں“ کو بھی ’نتھ‘ ڈال رکھی ہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ محمد عامر کے مداح انہیں وزیراعظم ہا?س میں جاری تقریب میں شریک نہ دیکھ کر جہاں مایوس ہوئے ہیں وہیں وہ انگلش کا?نٹی میں ان کی شاندار کارکردگی پر انتہائی خوش بھی ہیں۔

سب سے پہلے ملک پھر کو ئی اور،آرمی چیف کا دبنگ اعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی خوشخالی کیلئے تمام ریاستی اداروں کی مدد کرتے رہیں گے۔ سب سے پہلے ملک باقی سب بعد میں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنو عاقل گیریڑن کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی امور اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف طویل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی۔آرمی چیف نے چھٹی مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کے کردارکی تعریف بھی کی۔آئی ایس پر آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مزید کہا دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنا ہو گا۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں نئے کپتان کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے بعد قومی ٹیسٹ سکواڈ کا بھی کپتان بنا دیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ سرفراز اب میچور کرکٹر ہو گئے ہیں اور وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں، لہٰذا اب ہم انہیں ٹیسٹ سکواڈ کا بھی کپتان بنا رہے ہیں۔

میں تو بس نا م کا وزیر اعظم اصل تو ۔۔۔ وزیر اعظم کی چیمپئنز سے ملاقات میں اہم گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم کی طرح میری بھی خواہش تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیکھوں اور ان سے ہاتھ ملاو¿ں یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاو¿س میں مدعو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل ہیروز تو آپ لوگ ہیں، آپ وزیراعظم ہیں، ہم تو صرف نام کے وزیراعظم ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی فائنل کا پورا میچ دیکھا اور کھانا بھی وہیں کھایا جہاں ٹی وی لگا ہوا تھا، جیسے ہی پاکستان میچ جیتا تو میری صاحبزادی مریم آئیں اور انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ کوئی پیغام دیں گے تو جو ویڈیو آپنے دیکھی جس میں میں ’ویل ڈن ویل پلیڈ‘ کہہ رہا ہوں وہ ویڈیو مریم نے ہی بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے 2013 میں حکومت سنبھالی تھی تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائے گا اور ایسی حالت پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز میں تھی۔وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بچپن کی یاد حاضرین سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں جب وہ گراو¿نڈ میں کھیلنے جاتے تھے تو گراو¿نڈ پر بڑے لڑکوں کی اجارہ داری ہوتی تھی اور ایک دن ان لڑکوں نے گراو¿نڈ سے ہمیں باہرنکال دیا تھاجس پر اتنی تکلیف ہوئی تھی کہ اتنی تکلیف آج پاناما کیس اور جے آئی ٹی سے بھی نہیں ہوتی۔وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ٹیم کی پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے منت سماجت نہ کریں، جو ٹیم اپنی مرضی سے آتی ہے آئے ورنہ نہ سہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کوئی عزت نفس ہے ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں بھاگی بھاگی پاکستان آئیں گی۔

حسین نواز کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے داڑھی رکھ لی۔ پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نئے روپ میں پیش ہوگئے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز منگل کو چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو وہ داڑھی کے نئے روپ میں گاڑی سے باہر آئے اور ہاتھ کے اشارے سے کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے اکیڈمی کے اندر چلے گئے وزیر اعظم کے صاحبزادے اس سے قبل 5بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور ہر بار انہوں نے معمول کے مطابق کلین شیو کر رکھا تھا چھٹی پیشی پر وہ کلین شیو کے بجائے داڑھی رکھ کر پیش ہوئے۔

 

شام میں پہلی بار کرنسی نوٹوں پر ایسے شخص کی تصویر ،جس سے امریکہ کو شدید نفرت ہے

دمشق (ا ے این این)شام کے مرکزی بینک نے 2 ہزار پاﺅنڈ کا نیا نوٹ جاری کیا ہے جس میں پہلی بار ملک کے صدر بشار الاسد کی تصویر آویزاں ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے مرکزی بینک کے گورنر دورید درغم نے بتایا کہ 2 ہزار پاﺅنڈ کا نیا نوٹ ان متعدد نوٹوں میں سے ایک ہے جنہیں کئی برسوں قبل پرنٹ کیا گیا تھا تاہم ملک میں امن عامہ کی مخدوش صورتحال اور ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھا ﺅکی وجہ سے انہیں گردش میں نہیں لایا جا سکا تھا۔شام کے موجودہ شرح تبادلہ کے حساب سے 2 ہزار شامی پانڈ کا نیا نوٹ 4 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ شام کی کرنسی میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے تیزی سے گراوٹ واقع ہوئی ہے، 2010 میں ایک ڈالر 40 شامی پاﺅنڈ کا تھا جب کہ اب ایک ڈالر 500 شامی پانڈ کا ہو گیا ہے۔گورنر مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ کرنسی نوٹوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے 2 ہزار پانڈ کا نیا نوٹ مارکیٹ میں لانے کا یہی بہترین وقت تھا۔

”اسامہ زندہ ہے “اہم ترین شخصیت کے انکشافات نے بھونچال پیدا کر دیا

ماسکو(این این آئی)امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے منحرف رکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ اور خیریت سے جزیرہ بہاماس میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک انٹرویو میں ایڈورڈ اسنوڈ ن نے متنازع دعوے میں کہا کہ ان کو حاصل ہونے والی کچھ خفیہ معلومات کے مطابق اسامہ بن لادن اب بھی زندہ ہے۔روس میں پناہ لینے والے اسنوڈن نے اسامہ کے متعلق دعویٰ ایک روسی اخبار سے انٹرویو میں کیا۔اسنوڈن نے کہا کہ اسامہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے وہاں شاندار اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے۔اسنوڈن نے کہا کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سابق رہنما کی جعلی موت کا شور مچایا جبکہ وہ دراصل بہاماس کے ایک نامعلوم مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ منتقل ہوا تھا۔

جے آئی ٹی کیس کا فائنل راﺅنڈ شروع ،اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پاناما جے آئی ٹی کے دو ارکان دوحا پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں شامل ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران رشید اور نیب کے عرفان منگی پیر اور منگل کی درمیانی رات اسلام آباد سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوئے۔ جہاں وہ قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کریں گے۔شہزادہ حمد بن جاسم کی جانب سے چند روز قبل بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں ان کے پیش کردہ خط کے ہر لفظ کو ناقابل تنسیخ شہادتوں کے ذریعے درست ثابت کردیں گے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرے دوسری صورت میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل تصور نہیں کی جائے گی۔

بد نصیب خاتون سے پانچویں بار شرمناک کام

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارت میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار پر پانچویں بار تیزاب پھینک کر حملہ کیا گیا ہے، بھارتی پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون جسے 2008 ءمیں مبینہ طور پر پراپرٹی کے تنازع پر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنﺅ میں خواتین ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں ایک شخص نے دیوار پھلانگ کر ان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، پولیس کے مطابق حملے کے وقت خاتون ہینڈ پمپ سے پانی بھر رہی تھیں، مقامی پولیس کے سربراہ وویک تھریپاتی کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حملے میں خاتون کا چہرہ اور کاندھا جھلس گیا اور انہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔