ریمنڈ ڈیوس کی رہائی , پیپلز پارٹی نے اہم اعلان

سکھر (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک پارلیمنٹیرین کے خلاف نوازشریف اپنی طاقت آزما رہے ہیں جو کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ پر بدنما داغ ہے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے اپنی رہائی کیلئے جو کچھ کتاب میں لکھا ہے اس کی انکوائری اور جن لوگوں نے ان کی رہائی میں کردار ادا کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جب میڈیا پر جمشید دستی کی چیخ و پکار والی فوٹیج چلی تو ہمارا سر شرم سے جھک گیا۔ ن لیگ میں ڈکٹیٹر ضیاءالحق کی روح ہے۔ یہ ان کی گود میں پلے بڑھے ہیں‘ اسی لئے ضیاءالحق کی کوڑے اور تشدد والی سیاست اپنائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف میڈیا پر اس واقعہ پر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹرمپ اسلامی ممالک کی کانفرنس میں بھارت کی تعریف کررہا تھا تو نوازشریف خاموش بیٹھے تھے۔ انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ سیشن جج کی نگرانی میں جمشید دستی کا میڈیکل چیک اپ کرائیں کیونکہ ن لیگ خود اگر یہ کام کرے گی تو وہ جھوٹی رپورٹیں بنائیں گے۔
خورشید شاہ

اللہ جانے تبدیلی کب آئی گی ،کے پی کے کا ایک اور کارنامہ

پشاور (خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے سربراہ عمران کے بلند و بانگ دعوﺅں کے برعکس خیبر پختونخوا میں آتشزدگی سے جھلسنے والے مریضوں کے لئے ایک بھی برن سینٹر موجود نہیں۔ مریضوں کواسلام آباد‘ واہ کینٹ اور کھاریاں میں علاج کروانا پڑتا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 2009 ءمیں شروع ہونے والا صوبے کا واحد برن سینٹر تحریک انصاف حکومت کے 4سالہ دور حکومت میں بھی مکمل نہ ہو سکا۔ برن سینٹرکی عمارت وفاقی حکومت کے تعاون سے جون2015 ءمیں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی لیکن آج تک سنٹر آپریشنل نہ ہو سکا۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعدورکرز ویلفیئربورڈنے برن سنٹر کے لئے فنڈز کی فراہمی سے انکار کردیا جبکہ تحریک انصاف حکومت بھی 4سالوں میں ڈیڑھ ارب روپے جاری نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آگ سے جلنے والے افراد کے علاج معالجے کے لئے ایک بھی برن سنٹر موجود نہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں برائے نام دو وارڈز مختص ہیں جن میں سوائے بیڈز کے کوئی سہولت میسر نہیں۔ متحدہ مجلس عمل حکومت نے 2003ءمیں پشاور میں صوبے کے واحد برن سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا اور وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے باقاعدہ برن سنٹر کی تعمیر کی تختی کی نقاب کشائی کی لیکن پھر فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کام شروع نہ ہو سکا۔ 2009ءمیں عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں صوبائی حکومت اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے درمیان برن سنٹر کی تعمیر کا معاہدہ ہوا جس کی رو سے صوبائی حکومت نے ہسپتال کیلئے اراضی دینی تھی جبکہ ورکرز ویلفیئر نے عمارت اور سہولت فراہم کرنا تھیں۔ معاہدے کے تحت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 120بستروں پر مشتمل برن اینڈ ٹراما سنٹر 20کنال پر تعمیر ہونا تھا جس میں جھلسنے والے مریضوں کیلئے مخصوص سہولیات میسر آنی تھیں۔ برن سنٹر پر ابتدائی طور پر 532ملین روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا۔ منصوبے پر اگست 2010ءمیں کام شروع ہوا اور اسے ورکر ویلفیئر بورڈ اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے تعاون سے 24ماہ میں مکمل کیا جانا تھا۔ بدقسمتی سے برن سنٹر کی عمارت کا تعمیراتی کام 2014-15ءمیں مکمل ہوگیا لیکن دیگر سہولیات تین سال گزرنے کے باوجود مہیا نہ ہو سکیں۔ برن سنٹر کیلئے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کر رہی تھی لیکن اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے حوالے کر دیا گیا جس کے باعث وفاق نے بھی فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ پچھلے چار سال کے دوران وفاق نے صوبے کے ساتھ زیادتی کی لیکن دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث برن سنٹر فعال نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق ہر سال پورے صوبے اور فاٹا سے 8ہزار کے قریب جھلسے ہوئے افراد کو پشاور لایا جاتا ہے لیکن سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کو پنجاب منتقل کردیا جاتا ہے۔ صوبے کے کسی سرکاری ہسپتالوں میں کوئی برن آئی سی یو نہیں ہے البتہ پشاور کے دو ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں برن یونٹ میں بستروں کی تعداد 18 ہے جہاں جھلسے ہوئے مرد ،خواتین اور بچوں کا اعلان کیا جاتا ہے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں بھی برن وارڈ موجود ہے جہاں صرف 12 مریضوں کو داخل کیاجاسکتاہے۔ حکومت نے دونوں ہسپتالوں میں وارڈز تعمیر کر رکھی ہیں لیکن ان میں جھلسنے والے افراد کے لئے کوئی خاطر خواہ سہولیات میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی فنڈز کی بندش پر احتجاج کرچکے ہیں لیکن وفاقی ادارے سے کوئی جواب نہیں ملا۔
فعال نہ ہو سکا

آئل ٹینکر سانحہ، 22 افراد ابھی تک لاپتہ ہونے کا انکشاف

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سانحہ آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 182 جبکہ زخمیوں کی تعداد تحصیل ہیڈ کوارٹر کے مطابق 162 افراد ہے۔ اسی طرح 125 افراد کی لاشوں کے ورثا کے ڈی این ا ے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے بعد لاشیں ان کے حوالے کی جائےںگیں۔ اسی طرح 85 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں علاوہ ازیں 22افراد اس وقت تک لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والے افراد کا نام بستی کھوکھراں محمد صدیق بیٹا لاپتہ، جمعہ خان بیٹا لاپتہ، سعید احمد 2افراد لاپتہ، منیر حمید لاپتہ، نصیر کھوکھر ایک بیٹا لاپتہ، بستی نذیر آباد عبدالستار شاہ 2 بیٹے لاپتہ، رمضان شاہ ایک بیٹا لاپتہ، کٹووالا کھو بستی کی رہائشی پروین اختر کا شوہر لاپتہ، وزیراحمد بستی لاڑ ایک بھائی لاپتہ، غلام حیدر بستی کبیر والا بیٹا ایک لاپتہ، محمد عمران کبیر والا بیٹے 2لاپتہ، صادق حسین کبیر آباد 2 بیٹے لاپتہ، گلزار احمد بیٹا ایک لاپتہ، محمد اصغر بھائی لاپتہ، اسی طرح اس وقت تک 13 عدد چیک 20, 20 لاکھ روپے کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے دئیے جبکہ 28 افراد کو 20, 20 لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے جبکہ 14 زخمیوں کو 10,10 لاکھ روپے کے اب تک چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ اب تک67 چیک تقسیم کئے گئے ہیں یہ تمام چیک صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی آفس سے معلومات کے تحت 10, 10 لاکھ روپے کے 23 چیک جو کہ زخمیوں کے لئے بنائے گئے تھے وہ چیک اب واپس کر دئیے گئے ہیں کیونکہ یہ ا فراد اب وفات پا چکے ہیں لہٰذا اب یہ چیک دوبارہ 20, 20 لاکھ روپے کے بنائے جائیں گے۔

مذہنی ،لسانی ،فسادات پھیلانے میں ناکامی کے بعد بھارت کا ایک اور خوفناک منصوبہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں مذہبی اور لسانی فسادات پھیلانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان میں بغیراطلاع کے پانی چھوڑنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ بھارت نے راوی‘ ستلج‘ بیاس‘ چناب‘ سندھ میں پانی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کرلی اور اس ضمن میں اپنے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی خفیہ اداروں نے پاکستانکے اندر پاری چھوڑنے کے مزید گڑ بڑ پیدا کرنے کیلئے کام شروع کردیاہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ایک جانب دریاﺅں میں اچانک پانی چھوڑے گا اور دوسری طرف پاکستان کے اندر اپنے زر خرید افراد کے ذریعے کئی دریائی بندوں میں شگاف ڈال دیا جائے گا تاکہ پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو اور پھر اس کے بعد احتجاجی مظاہرے کروا کر پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ مظاہرین کے جھگڑے‘ لوٹ مار کروا کر ملک کے اندر بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارت کی اس گھناﺅنی سازش کے حوالے سے حساس اداروں نے بھی کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ اداروں کو اس سے نمٹنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ پاکستان کے تمام دریاﺅں میں جہاں بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑے جانے کے خدشات ہیں ان دریاﺅں کے پشتوں کو مضبوط کرنے اور سیلاب سے بچاﺅ کے حوالے سے بھی کام شروع کردیا گیا اور ایسے تمام گروہ جوان کیلئے کام کرسکتے ہیں ان کیخلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

مریم نواز قوم کی بیٹی‘ جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہے ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہونا چاہئے ، نواز شریف اسمبلی توڑ سکتے ہیں یا کسی ڈھیلے ڈھالے آدمی کو وزیر اعظم نامزد کر دیں‘جے آئی ٹی سوالنامہ بھیج دے،نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو ن لیگ کے 25سے 30ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ دیں گے ‘ جمشید دستی کے ساتھ جو کچھ ہوا حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہو گا، اس جیسا کوئی سیاسی کارکن نہیں ،مےں پہلے سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ابھی ابر آلود گھٹائیں ہیں ، دو ماہ بہت اہم ہیں ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا‘ عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرنا چاہئے ، پیپلز پارٹی کی اصل پہچان آصف زرداری ہے ‘ آصف زرداری ساتھیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔ اپنے اےک انٹروےو مےں شےخ رشےد احمد نے کہا کہ نواز شریف اسمبلی توڑ سکتے ہیں یا کسی ڈھیلے ڈھالے آدمی کو وزیر اعظم نامزد کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کے ساتھ جو کچھ ہوا حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہو گا، اس جیسا کوئی سیاسی کارکن نہیں ، جمشید دستی پوری دنیا کے سامنے رو پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمجید اچکزئی نے پولیس اہلکار کو روند ڈالا، اس کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے اتحاد کا فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے ، کرپٹ لوگ کہہ رہے ہیں نظریہ پاکستان کو خطرہ ہے ، نظریہ پاکستان ہمارے سینوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں تین گروپ ہیں چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور شہباز شریف گروپ۔ چوہدری نثار ، شہباز شریف اکٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسحاق ڈار کی وجہ سے جیل جائیں گے ، ڈان میں خبر فرشتوں نے نہیں لگائی ، اندر سے آئی تھی ، حکمرانوں نے اپنے باپ کا بھی ٹرائل کرا دیا ، تین اہم بندوں کو نچوڑیں تو سب کچھ اگل دیں گے ، ان میں سے دو سیف الرحمن اور شیخ سعید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عہدہ چھوڑ دیتے تو شائد انہیں راستہ دے دیا جاتا ۔ فوج کا پاناما کیس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ، نواز شریف ،شہباز شریف کو استعمال کر رہے ہیں ، نواز شریف کے ریکارڈ میں شہباز شریف چوہدری نثار اور اسحاق ڈار مشکوک ہیں ، چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے ، البتہ ن لیگ کے کم از کم 25 سے 30 ایم این اے تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے عمران خان کے ساتھ ہوں ، ابھی ابر آلود گھٹائیں ہیں ، دو ماہ بہت اہم ہیں ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ وقت آنے پر ہو گا ۔ عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرنا چاہئے ، پیپلز پارٹی کی اصل پہچان آصف زرداری ہے ۔ آصف زرداری ساتھیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔

شریف خاندان کے ٹیکس گوشواروں بارے اہم انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پانامہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کے بارے میں بھیجی جانے والی رپورٹ میں گزشتہ برسوں کے انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے شریفک خاندان کے ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کی تفصیلات پر مبنی رپورٹس کی کاپیاں حاصل کرلی ہیں۔ اس ضمن میں دستاویز کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور کے چیف کمشنر خواجہ عدنان ظہر کی جانب سے وزیراعظم میاں نوازشریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف‘ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسما ڈار کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے 1983ءسے لے کر 2007ءتک ٹیکس گوشوارے و ویلتھ اسٹیٹمنٹ ہی جمع نہیں کروائے گئے کیونکہ اس وقت ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانا لازم نہیں تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی بیوی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی اسما ڈار کی ٹیکس تفصیلات کے متعلق ایف بی آ کے پاس کوئی پرانا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ تیس جون 1995ءکو ختم ہونے والے سال کا وزیراعظم میاںنوازشریف کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے تاہم اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جو ریکارڈ فراہم کیا جارہا ہے یہ دباﺅ کی وجہ سے بڑی مشکل سے فیلڈ فارمشنز کی جانب سے اکٹھا کروا کر دیا جارہا ہے کیونکہ ٹیکس قانون کے مطابق جو ٹیکس دہندگان باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ہیں ان کا پانچ سال سے زیادہ پرانا ریکارڈ نہیںرکھا جاتا۔

سندھ کے بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (خصوصی رپورٹ) حکومت سندھ ان دنوں صوبے میں 45ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں کی اہلیت کی بنیاد پر فراہمی کیلئے ضروری ہوم ورک کو حتمی شکل دے رہی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہارات دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عیدالفطر کے موقع پر نوڈیرو ہاﺅس لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ پی پی کی سندھ حکومت بہت جلد صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے 45ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں اہلیت کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ملازمتیں حکومت سندھ کے ماتحت 29انتظامی محکموں اور ان سے منسلک اداروں میں فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت اپنے تمام انتظامی محکموں سے خالی اسامیوں کا ریکارڈ پہلے ہی حاصل کر چکی ہے۔ جن محکموں میں سب سے زیادہ خالی اسامیاں ہیں‘ ان میں محکمہ تعلیم‘ صحت‘ بلدیات اور پولیس کے محکمے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس میں 20ہزار کے لگ بھگ نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم میں تقریباً 18سے 20ہزار اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی ایک ایسے موقع پر سندھ میں 45سے 50ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے جب ملک میں اگلے عام انتخابات زیادہ دور نہیں رہے ہیں اور اگر صوبے میں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں مل گئیں تو یقینی طور پر اس کا سیاسی فائدہ برسراقتدار جماعت پی پی کو پہنچے گا۔
45ہزار سرکاری ملازمتیں

الیکشن 2018: زرداری نے حیران کن اعلان کر دیا

نوشہرو فیر وز (نمائندہ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹییرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں‘ عام انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ‘ اپنے اختیارات منتقل کر کے ثابت کیا ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ‘ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹرز کے راستے آئینی طریقے سے بند کئے ہیں ۔ وہ صوبائی وزیر عبدالحق سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس دوران نوشہرو فیرو ز کے ترقیاتی منصوبوں اور مقامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکنان عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں‘ عام انتخابات میں پورے ملک میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو فروغ دیا اس لئے ملک میں آج جمہوریت ہے۔ جمہوریت کو فروغ دینا ذوالفقار بھٹو اوربے نظیر بھٹو سے سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات منتقل کر کے ثابت کیا ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹرز کے راستے آئینی طریقے سے بند کئے ہیں ۔ جمہوریت پسند جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بحالی میں جمہوری سوچ درکھنے والی جماعتوں نے ساتھ دیا۔

ہیکرز کا حملہ ، اے ٹی ایم صارفین کیلئے بری خبر

لاہور (ویب ڈیسک )ہیکرز نے پاکستان کے مختلف اے ٹی ایمز سے کروڑوں روپے اڑا لیے ۔جس کی وجہ سے بینکوں کی انتظامیہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے گروہ گزشتہ ڈھائی تین سال سے کاروائیاں ڈال رہا ہے اور اس میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے بیشتر ہیکرز کے پاس فیدرنگ کا کارڈ ہوتا ہے ۔ جس پر کسی بینک کا نام درج نہیں ہوتا اور یہ اس کارڈ کو اے ٹی ایم مشین میں ڈال کر اپنی طرف سے مخصوص کوڈ دیتے ہیں جس کے بعد کارڈ اپنا کام کرنا شروع کر دیتا ہے اور کسی نہ کسی بینک اکاﺅنٹ سے رقم نکل جاتی ہے

پانامہ فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کا نیا پلان سامنے آ گیا

لاہور ( خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ بار اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے کے بعد استعفیٰ نہ دینے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور تحریک میں سیاسی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی، سیکرٹری عامر سعید راں اور سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریکیں چلانے کے لئے وکلاءاپنے آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے، ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے سے واضح ہو چکا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف صادق و امین نہیں رہے، وکلاءاس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، اسی لئے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں احتجاجی تحریک چلانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے نیشنل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، رمضان المبارک کی وجہ سے تحریک ملتوی کی گئی تھی اور اس تحریک میں سیاسی جماعتوں کو بھی شامل کریں گے، لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نواز شریف کی منی لانڈرنگ کا اعترافی بیان دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کی رہائی کے لئے ہائی کورٹ بار نے وکلاءکی کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور ہر ممکن قانونی امداد دی جائے گی، سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر وہ جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی سے باز نہ آئے تو ان کا سپریم کورٹ میں داخلہ بند کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی توہین ملک کی سب سے بڑی عدالت کی توہین ہے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف کسی نے حملہ کی کوشش کی وکلاءمزاحمت کریں گے۔