Tag Archives: pak and india

سموگ بھیجنا بند کرو ورنہ۔۔پاکستان نے بھارت کیخلاف اہم فیصلہ کر لیا

لاہور (نیااخبار رپورٹ) حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ سموگ کا مسئلہ سارک کانفرنس اور اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارت میں چاول کی فصلیں کے باقیات جلانے جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں صوبہ پنجاب میں سموگ کے ایک بڑے فیکٹر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے جو سموگ سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپارکو کی سیٹ لائٹ کی جانب سے جاری تصویریوں کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب میں چاول کی فصل کے باقیات جلانے کی وجہ سے یکم اکتوبر سے دھواں کے بادل مغرب میں دہلی سے بھکر اور جنوب میں ملتان سے بہاولپور کے علاقوں میں آئے اور انہوں نے سموگ کو پیدا کرنے میں بہت کردار ادا کیا۔ محکمہ ماحولیات کے اعدادو شمار کے مطابق بھارتی پنجاب میں پچھلے سال 32 ملین ٹن چاول کی فصل کی باقیات جلائی گئی تھی۔ صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے دھواں کا مسئلہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ یہ مسئلہ اقوام متحدہ اور علاقائی ممالک کی تنظیم سارش کانفرنس میں حقائق کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ بھارتی پنجاب میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے 200 سے زیادہ یونٹس کام کررہے ہیں جن کا پیدا کیا ہوا دھواں بھی پاکستان آجاتا ہے۔ دوسری طرف لاور میں رنگ روڈ کے ملحقہ علاقوں میں 370 کے قریب سٹیل ملز کام کرتی ہیں جو سردی شروع ہوتے ہی پرانے بھوسے‘ ٹائر اور ٹائر کا تیل بطور ایندھن استعمال کرتی ہیں جو سموگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ صوبہ بھر میں 10500 بھٹہ خشت ہیں جو سارا سال غیرمعیاری فیول استعمال کرتے ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے قادرآباد کول پاور پلانٹ کے این او سی میں 30 ہزار پودے‘ بھکھی پاور پلانٹ پر 10 ہزار اور حویلی بہادر شاہ کے این او سی میں تین ہزار پودے لگانے کی شرط عائد کی تھی لیکن ان تینوں منصوبہ جات میں 15 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ محکمہ ماحولیات کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سموگ کی شکایات کی وجہ سے محکمے نے فصلوں کے فضلے سالڈ ویسٹ‘ ٹاﺅنرز‘ پلاسٹک‘ پولی تھین‘ ربڑ اور لیدر کے جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے فضائی آلودگی کے تدارک سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران ٹریفک پولیس کو تاکید کی ہے کہ شیراکوٹ‘ بند روڈ‘ شملہ پہاڑی اور دیگر تمام زیادہ ٹریفک والے راستوں پر مسلسل ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنایا جائے۔ زیادہ دھواں دینے والے ٹو سٹروک رکشہ و موٹرسائیکلز اور دیگر گاڑیوں کو مکمل طور پر بین کیا جائے کیونکہ ان سے نکلنے والا دھواں اور شور ہوا کو آلودہ کرنے میں اہم ہے۔ اس وقت کوڑے اور فصلوں کو آگ لگانے پر قابو پایا جا چکا ہے۔ اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 517ایف آئی آرز کا اندراج کرایا اور 174افراد کی گرفتاریاں کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری تحفظ ماحول ریٹائرڈ کیپٹن سیف انجم‘ زراعت‘ انڈسٹری‘ ٹریفک پولیس‘ موسمیات‘ سپارکو‘ ضلعی حکومتوں‘ ٹرانسپورٹ‘ لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ ایل ڈی اے‘ محکمہ تحفظ ماحول اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

 

مذہنی ،لسانی ،فسادات پھیلانے میں ناکامی کے بعد بھارت کا ایک اور خوفناک منصوبہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں مذہبی اور لسانی فسادات پھیلانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان میں بغیراطلاع کے پانی چھوڑنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ بھارت نے راوی‘ ستلج‘ بیاس‘ چناب‘ سندھ میں پانی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کرلی اور اس ضمن میں اپنے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی خفیہ اداروں نے پاکستانکے اندر پاری چھوڑنے کے مزید گڑ بڑ پیدا کرنے کیلئے کام شروع کردیاہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ایک جانب دریاﺅں میں اچانک پانی چھوڑے گا اور دوسری طرف پاکستان کے اندر اپنے زر خرید افراد کے ذریعے کئی دریائی بندوں میں شگاف ڈال دیا جائے گا تاکہ پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو اور پھر اس کے بعد احتجاجی مظاہرے کروا کر پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ مظاہرین کے جھگڑے‘ لوٹ مار کروا کر ملک کے اندر بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارت کی اس گھناﺅنی سازش کے حوالے سے حساس اداروں نے بھی کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ اداروں کو اس سے نمٹنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ پاکستان کے تمام دریاﺅں میں جہاں بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑے جانے کے خدشات ہیں ان دریاﺅں کے پشتوں کو مضبوط کرنے اور سیلاب سے بچاﺅ کے حوالے سے بھی کام شروع کردیا گیا اور ایسے تمام گروہ جوان کیلئے کام کرسکتے ہیں ان کیخلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان نے بھارت سے کرکٹ کی ”چودھراہٹ “چھین لی

لاہور (خصوصی رپورٹ) بگ تھری کا آمرانہ دور ختم ہوگےا بھارت بگ تھری کے بقاءکی جنگ ہار گیا، بھارت کی دھمکیاں چلیں ، نہ جوڑ توڑ کا نسخہ کام آیا. پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، آئی سی سی میں بگ تھری کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس میں آٹھ ممالک نے مخالفت ،دو نے حمایت میں ووٹ دیا۔نئے فنانشل اسٹرکچرکی بھارت کے سوا تمام ممالک نے حمایت کی۔ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی آمدنی سے پانچ سوسترملین ڈالرز مانگے۔ آئی سی سی نے واضح کر دیا کہ چار سو ملین ڈالرز سے زیادہ نہیں ملیں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ بگ تھری کے بقاءکی جنگ ہارنے کے بعد ریونیو میں بڑے حصے سے بھی محروم ہو گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں اکثریت نے گورننس اور ریونیو کی شیئرنگ کے نظام میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔ ریونیوکی شیئرنگ میں تبدیلی کی ووٹنگ میں بھارت کو 1-9کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی جبکہ بگ تھری ماڈل کی ووٹنگ میں ا±سے آٹھ ووٹوں کے خلاف صرف دو ہی ووٹ مل سکے جن میں ایک خود بھارت اور دوسرا سری لنکا کا تھا۔ریونیومیں شیئرنگ کا طریقہ کار تبدیل ہوجانے سے بھارت کو 280ملین ڈالرزکے خسارے کا سامناکرناپڑے گاجس کا ا±سے گزشتہ سال لطف ا±ٹھایا تھا۔بھارت کو بنگلہ دیش اور زمبابوے نے یقین دہانی کرائی تھی مگر ووٹنگ میں انہوں نے بھی خلاف ہی ووٹ ڈالا۔ آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ میں پیسوں کی تقسیم کا مقدمہ بھارت ہار گیا ہے۔ آئی سی سی کے نئے گورنرننس اور فنانشل ماڈل کو 2کے مقابلے میں8 ووٹ ملے ہیں۔نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔ بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی میں ” بگ تھری ماڈل“ نافذ کردیا تھا جس کے تحت تینوں ملکوں کو کرکٹ کا مالی اور انتظامی کنٹرول مل گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق آئندہ 8 برس تک آئی سی سی کی ہونے والی آمدنی کا 27.4 فیصد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم ہونا تھا جب کہ سب سے زیادہ حصہ 20.3 فیصد بھارت، 4.4 فیصد انگلینڈ اور 2.7 فیصد آسٹریلیا کو ملنا تھا لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی آمدنی سے 570 ملین ڈالر مانگ رہا تھا جب کہ آئی سی سی نے 400 ملین ڈالر کی پیش کش کی تھی۔

کلبھوشن کو سزائے موت،بھارت کا پاکستان پر اہم پابندی عائد کرنیکا فیصلہ

نئی دہلی(روزنامہ خبریںویب ڈیسک)پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت دینے کے اعلان پر بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور اس نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خصوصی طور پر پاکستانی فنکاروں ،گلوکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت دینے کے فیصلے کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہیں اور وہ طرح طرح کے بیانات دے کر دونوں ممالک میں کشیدگی کو بڑھانے میں مصروف ہیں دوسری جانب بھارتی جاسوس نے اپنے ویڈیو پیغام میں خودحاضر سروس نیول آفیسر ہونے اور بلوچستان میں” را “ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔یونی ویژن نیوز کے مطابق کلبھوشن یادیو کے والد نے بھی اس کے پاکستان میں بطور” را “ایجنٹ کے کام کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کلبھوشن یادیو کے بارے میں کوئی معلومات نہ تھی پاکستانی میڈیا پر اس کی گرفتاری کی خبر سے قبل ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں بھارت سے باہر گیا ہیں جس پر اس کے والد کا کہنا تھا کہ نیول آفیسر ہونے کے باوجود اس کا کاروبار کرنا سمجھ سے بالاتر تھا۔