قو می پرچم الٹا پکڑنے والے نامور فلمی ہیرو بارے خاص خبر

لارڈز(ویب ڈیسک)بولی وڈ فلموں میں متعدد بار دیش بھگت بننے والے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بھارت کا قومی پرچم الٹا پکڑنے پر معذرت کرتے ہوئے اپنی تصویر کو سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے لندن کے لارڈز کرکٹ میدان میں بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ہندوستانی پرچم کو الٹا پکڑا تھا۔بظاہر اکشے کمار اس بات سے بے خبر تھے کہ انہوں نے پرچم کو الٹا پکڑ رکھا ہے، تاہم جیسے ہی انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کی تو شائقین نے اس کی نشاندہی کی انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

30 سالہ گلیمرس ،خوبصورت سیاستدان کو اپنے ہی شو ہرنے دھماکہ کر کے مارڈالا

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ”یونائیٹڈ رشیا پارٹی“ کی اہم رکن اور روسی پارلیمنٹ کی رکن 30 سالہ گلیمرس سیاستدان آکسانہ بوبورووز سکایا اپنے خاوند کے ساتھ ایک کار میں ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران المناک موت کی شکار ہوگئی ہیں۔
جریدے ڈیلی میل کے مطابق سائبیریا کے شہر نووو سیبیرسک میں واقع آکسانہ کی تعمیراتی کمپنی میں ان کے دفتر کے قریب کھڑی گاڑی اچانک ایک بڑے دھماکے سے پھٹ گئی۔ جب سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو آکسانہ اور ان کے خاوند نکیتا کی لاشوں کو برہنہ حالت میں پایا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آکسانہ کا سر خوفناک دھماکے میں اڑچکا تھا اور گاڑی سے صرف اس کا دھڑ ہی برآمد ہوا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق میاں بیوی میں حالات سخت کشیدہ تھے اور غالباً آکسانہ کے خاوند نے ہی گاڑی میں بم رکھ کر یا گرینیڈ کا دھماکہ کرکے دونوں کو ہلاک کرلیا۔ پولیس کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نکیتا کو شک تھا کہ اس کی اہلیہ ایک طاقتور کاروباری شخصیت کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتی ہیں جس کے رنج میں اس نے بم دھماکہ کرکے اہلیہ کے ساتھ خود کو بھی ہلاک کرلیا۔
گلیمر اور خوبصورتی کی وجہ سے روس میں خصوصی شہرت رکھنے والی آکسانہ کی موت نے روسی شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی المناک موت کے بارے میں ملنے والی مختلف رپورٹوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ سے پردہ اٹھایا جاسکے

اسرائیل نے فلسطینیوں آگے ہتھیار ڈال دئیے،اہم معاملہ سامنے آگیا

مقبوضہ بیت القدس(ویب ڈیسک) اسرائیل نے فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں داخلی مقامات سے میٹل ڈٹیکٹرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر میٹل ڈٹیکٹرز ہٹا کر دیگر جدید آلات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صہیونی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کی سفارشات کو منظور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے رات گئے اعلان کیا کہ میٹل ڈٹیکٹرز ہٹا کر جدید ٹیکنالوجی کے دیگر آلات کو استعمال کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایسے جدید کیمرے لگائے جائیں گے جو پوشیدہ اشیا کی نشاندہی کرسکیں گے۔صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر لگائی گئی پابندیوں پر فلسطینیوں نے سخت احتجاج کیا تھا جس کے دوران اسرائیلی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جن میں تین فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ فلسطینی مسلمانوں کے جوابی ردعمل میں تین یہودی بھی مارے گئے تھے۔فلسطینیوں کا موقف ہے کہ اسرائیل کی جانب سے میٹل ڈٹیکٹرز لگانے کا مقصد مقدس مقامات پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہے لیکن ایک معاہدے کے تحت مسجد اقصیٰ کے انتظامات کا کنٹرول اردن حکومت کے پاس ہے۔

آرمی چیف کی زیر صدارت اہم بیٹھک،ملکی سکیورٹی بارے اہم خبر

لاہور(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت لاہور میں اہم سیکیورٹی اجلاس جاری ہے جس میں لاہور دھماکے اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔لاہور میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس جاری ہے جس میں ا?رمی چیف کو لاہور میں ارفع کریم ٹاور فیروز پور روڈ پر دھماکہ کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ا?رمی چیف کی سربراہی میں جاری اجلاس میں اہم سیکورٹی معاملات سمیت پنجاب میں آپریشن رد الفساد میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔آرمی چیف قمر باجوہ نے لاہور پہنچنے کے بعد جنرل اسپتال کا بھی دورہ بھی کیا جہاں انہوں فیروز پور روڈ پر دھماکے کے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔

نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا حیران کُن اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی یکم اگست سےریٹائرمنٹ منظورکرلی۔سینئرسفارتکار کو جونیئرافسر کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات تھے۔بھارت میں تعینات ہائی کمشنرعبد الباسط نے آئندہ برس اپریل میں ریٹائر ہونا تھا۔ اس سے قبل میں دفترخارجہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا اقامہ رکھنے والوں بارے بڑا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ اقامہ رکھناجرم نہیں،چھپانا جرم ہے۔ کاغذات نامزدگی میں تنخواہ اورعہدے کا ذکرکرنا ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ اقامہ رکھناجرم نہیں،چھپاناجرم ہے۔ الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہرنہ کرناجرم ہے۔الیکشن کمیشن نےمزیدبتایاکہ کاغذات نامزدگی میں تنخواہ اورعہدےکاذکرکرنا ضروری ہے،تنخواہ اورکام سے متعلق بتانا بھی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ اقامہ ظاہرنہ کرنےکی صورت میں تین سال جیل، پانچ سال نااہلی ہے۔

پانامہ کا فیصلہ جلدی ورنہ ایک اور دھماکہ نہ ہوجائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 عظیم ججوں اورجے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت کرنے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، سپریم کورٹ کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے جو عدالت کے کہنے پرکھڑے ہوئے۔ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے ایسا نا نہ ہوکہیں اور دھماکا ہو جائے۔نوازشریف کے بعد خواجہ آصف کے اقامہ پرشیخ رشید نے کہا کہ چوروں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، بہت سارے بیوروکریٹس کی فہرست بھی سامنے آرہی ہے۔

نواز شریف،اسحاق ڈار کے بعد خواجہ آصف کا بھی غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی جانب سے یو اے ای کی کمپنی میں ملازمت اور اقامہ سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جب کہ 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی بھی مل گئے ہیں جس میں انہوں نے اپنا اقامہ ظاہر کیا ہوا تھا۔ خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں جس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 2013 کے انتخابات میں اپنا اقامہ ظاہر کیا ہوا تھا، خواجہ آصف نے یواے ای کا اقامہ انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکٹریکل کمپنی کے توسط سے بطور لیگل ایڈوائزر پرائیویٹ کے طور پر حاصل کیا جب کہ خواجہ آصف کے این اے 110 سے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے بعد ریٹرننگ افسر نے درست قرار دیے۔2013 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق خواجہ آصف نے متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قیام کا اقامہ حاصل کیا، خواجہ آصف نے 3 مختلف ادوار میں تین اقامے حاصل کیے، ایک اقامہ 2007 سے 2010، دوسرا اقامہ 2010 سے 2011 تک جب کہ تیسرا اقامہ 2010سے 2011 تک کا تھا۔اس حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان کا اقامہ 27 سال سے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ظاہر کیا ہوا ہے، ان کا ابو ظہبی میں 1983 سے بینک اکاو¿نٹ موجود ہے ، اسی وقت سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے وصول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان دار نے الزام لگایا تھا کہ خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کی ایک کمپنی کے ملازم بھی ہیں ، انہوں نے کمپنی کے ملازم کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات کا اقامہ لے رکھا ہے۔ اس ملازمت کے بدلے میں وہ مختلف منصوبوں میں اپنی کمپنی کو مالی فائدے پہنچاتے ہیں۔

چین کا سرحدی خلاف ورزی پر امریکی جنگی جہازوں کیساتھ ایسا اقدام کہ سب دنگ رہ گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر کنگ داو سے 80 ناٹیکل میل دور ہتھیاروں سے لیس چینی جہاز نے امریکی جہازوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کے2 جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوس طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ (91 میٹر) کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔ چینی جنگی جہاز J-10 اتوار کے روز امریکہ کے جہاز EP-3 کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنا رخ تبدیل کر نے پر مجبور ہو گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اہلکاروں نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ انہیں ایسی اطلاعات پبلک کو فراہم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے SU-30 جہاز نے ایک امریکی جاسوس طیاروں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا جو بین الاقوامی فضا میں تابکاری کے اثرات کا جائزہ لے رہا تھا۔

عمران خان توہین عدالت کیس، الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ 10 اگست تک محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار حاصل نہیں، اس کیلیے کمیشن کا اپنا قانون موجود ہونا ضروری ہے، 1976 کا توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ہے اور آئین کے تحت صرف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ہی توہین عدالت کی کارروائی کر سکتے ہیں، لہذا الیکشن کمیشن سے عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ غیر قانونی ہے، آئین میں الیکشن کمیشن کو صرف انتخابی عمل سے متعلق اختیارات دیے گئے ہیں جبکہ آرٹیکل 6 کے تحت غداری کامقدمہ چلانے کا بھی الگ سے قانون اور طریقہ کارہے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کا مطالبہ غیرقانونی ہے اور الیکشن کمیشن کا درجہ آئین میں الگ نوعیت کا ہے، اگر یہ کہا جائے کہ الیکشن کمیشن کا درجہ ہائی کورٹ کے برابر ہے تو پھر قواعد بھی ہائی کورٹس والے لاگو کرنے پڑیں گے، لیکشن کمیشن عدالت اور مدعی ایک ہی بن گیا یہ کیسے ممکن ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے خلاف متعدد بے بنیاد مقدمات قائم کئے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق عدالت میں جمع کر وا دیئے ہیں۔