Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سنر نے زویریف کو شکست دے کر ومبلڈن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا
    • ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ
    • ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
    • شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
    • گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل
    • عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا
    • نا روے شرط ہارنے کے بعد نارویجن ایئر نے عارضی طور پر برٹش ایئرویز کا لوگو اپنا لیا
    • خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • فیفا 2030 ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے، جیانی انفانٹینو
    • تاریخ رقم: فیفا کی ٹاپ چار رینکنگ ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
    • شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے لیے تیار
    • قطر کے امیری دیوان نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کا اعلان کر دیا
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
    • ایران کا کویت اور بحرین کے فضائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
    • آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لیگی رہنماﺅں کیخلاف بیان بازی

    By Daily Khabrainاگست 20, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی کے تمام راہنماﺅں اور عہدےداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو-وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا-انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اورا حترام کے منافی ہو- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے میگاپراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں اور ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر شفاف انداز میں صرف کی جا رہی ہے۔ شفافیت، معیار اور رفتار حکومت پنجاب کی پہچان اور ترقیاتی منصوبوں کا طرہ امتیاز ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ملک کی تاریخ میں ایک مثال قائم کی گئی ہے۔ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید کرنے کیلئے انہیں تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرٹ ہی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور میرٹ کی پالیسی اپنائی ہے اور پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں میرٹ کو پروان چڑھایا ہے۔ تمام اداروں میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ پر کرکے باصلاحیت افراد کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدام اٹھائے گئے ہیں اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ اربوں روپے کے کسان پیکیج نے زرعی شعبہ میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ایسے بے مثال اقدامات کئے گئے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جعلی ادویات کے گھناﺅنے کاروبار کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز قائم کرکے باصلاحیت افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی پر سالانہ اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور صوبہ بھر میں صحت کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا دائرہ پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے فلاح عامہ کے انقلابی پروگرامز سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ اربوں روپے کے وسائل شفافیت یقینی بنا کر ترقیاتی منصوبوں میں بچائے گئے ہیں اور اس بچت کا فائدہ عوام کو ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچائے گئے وسائل عوام کی خوشحالی پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی آخری رسومات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ جذام کے مریضوں کیلئے زندگی کی امید تھیں۔ انہوں نے ٹی بی اور جذام کے خاتمے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی سماجی خدمات کو پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

      شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

      گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.