تازہ تر ین

آرمی چیف کا امریکہ کو دوٹوک اعلان, امریکی سفیر سے اہم مطالبات

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے امداد کا نہیں بلکہ اعتماد کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کے بعد کہی۔ فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی سفیر نے فوج کے سربراہ کو امریکہ کی خطے کے بارے میں نئی پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے کسی مادی یا مالی امداد کا خواہاں نہیں بلکہ چاہتا ہے کہ اس پر اعتماد کیا جائے اور اس کی کارکردگی کا اعتراف کیا جائے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس کے اپنے قومی مفاد میں اور قومی پالیسی کے مطابق ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کسی بھی دوسرے ملک کی طرح پاکستان کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان نے بہت کچھ کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ جنرل باجوہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی طویل جنگ کو کامیابی سے اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں تمام سٹیک ہولڈڑز کا باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں شامل ہوں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے کسی مالی اور عسکری امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سربراہ پاک فوج سے ملاقات کی اور انہیں امریکہ کی نئی افغان پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے تعاون کا خواہاں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain