تازہ تر ین

رو ہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم ڈھانے والے بدھ بکشوﺅں کے اہم رہنماءکی اسلام کیخلاف ہر زہ سرائی ،مکروہ چہرہ سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلمان ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ، ان کے ساتھ کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا،امن کے داعی ہونے کے دعویدار روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بدھ بھکشو ﺅں کے اہم رہنما کا اصل چہرہ سامنے ا?گیا۔ تفصیلات کے مطابق رخائن میںروہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث بدھ بھکشوﺅں کے اہم رہنما نے کہا ہے کہ اسلام بدھ ثقافت کیلئے خطرہ ہے۔ مسلمان جانوروں کا شکار کر کے انہیں کھانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، یہی نہیں تمام مسلمان پانی میں موجود مچھلیوں کو بھی اپنی خوراک بناتے ہیں اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ریاست میں امن کا قیام مسلمانوں پر منحصر ہے۔ن بدھ مت اور بدھ مت کی ثقافت کو ختم کر نا چاہتے ہیں، بدھ مت کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلمان جان بوجھ کر میانمار کو ایک مسلم ریاست کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں اور زبردستی اسلامی قوانین کا نفاذ کر رہے ہیں۔اگر مسلمان یہ سب نہ کریں تو ہم پ±ر امن طریقے سے رہ سکتے ہیں۔ بدھ بھکشو کا مزید کہنا تھا کہ بے شک مسلمان کم تعداد میں موجود ہیں لیکن اس مذہب کی اقلیت نے بھی بدھ مت کے پیروکاروں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے اور مسلمان اور بدھ مت کے پیروکار کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔اس کا کہنا تھا کہ اگر ہر مذہب ہی دوستانہ اور اچھا ہو گا تو پھر بد امنی کی کوئی وجہ نہیں رہے گی برمی مسلمان پر منحصر ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں یا قتل عام۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain