Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جس طرح جلسہ میں کرسیاں خالی تھیں ،اسی طرح ان کے بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گے

    By Daily Khabrainستمبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    maryam nawaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو مانا لیکن عوام نے غلط فیصلے کوماننے سے انکار کر دیا ہے ، عوام کی عدالت سے اب جو فیصلہ آیا ہے وہ ہر کسی کو ماننا پڑے گا ، پانامہ کیس میں جو منصف تھے وہ مدعی بن گئے لیکن جی ٹی روڈ کی ریلی میں مدعی عوام تھے اب منصف بھی عوام ہوں گے ، خدا کی شان دیکھیں نا اہلی کا فیصلہ نوا ز شریف کے خلاف آیا لیکن چھٹی سازشی سیاست کرنے والوں کی ہو گی،جس طرح جلسے میں کرسیاں خالی تھیں اسی طرح 17ستمبر کو ان کے بیلٹ بکس بھی خالی ہوں گے اور ہر بیلٹ بکس میں سے صرف شیر نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں (ن ) لیگ پروفیشنل ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،رکن قومی شائستہ پرویز ملک، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن صباءصادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نوا ز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ (ن) لیگ ملک کے کونے کونے میں پھل پھول رہی ہے اور یہ پاکستان ،میرے لئے اور آپ کے قائد نواز شریف کےلئے فخر کی بات ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک لڑکی کو خود کو منوانے کےلئے ایک بھائی سے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ ہمارے خاندان میں خواتین باہر نہیں نکلتیں لیکن میں نے اس روایت کوبدلا ہے۔ جب 1999ءمیں جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا تو اس وقت میری والدہ گھریلو خاتون ہونے کے باوجود باہر نکلیں اور جماعت کی کمان سنبھالی ۔ انہوں نے آمر کے خلاف تنہا جدوجہد کی اور اس وقت میں ان کے ساتھ تھی ۔ انہوںنے اس وقت ایک ڈکٹیٹر کو للکارا جب سب گھروںمیں چھپے بیٹھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ آپ کی فورس کی پورے پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ تعداد ہے اور مجھے سرپرستی کرنے کاکہا گیا ہے ،میں ضرور آپ سے رابطہ رکھوں گی ۔ لیکن میں پوچھتی ہوں کیا یہ ہنر مند ہاتھ نواز شریف کا ہاتھ بنےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وووٹ کی طاقت ، آپ کی حق حکمرانی ، عوام کے حق حکمرانی کی جنگ شروع کی ہے آپ بہنیں بیٹیاں اس سیاسی جدوجہد میں ہر اول دستے میں شامل ہو جاﺅ ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی میں لوگ تپتی دوپہروں میں دیوانہ وار باہر نکلے اور جہاں نظر دوڑائی ہر طرف نواز شریف ہی تھا، اسی طرح میں ہر روز120میں نکلتی ہوں خواتین کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں کہتی ہوں کہ پہلے نواز شریف ہی نواز شریف اور اب مریم ہی مریم نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میںنواز شریف سے ہونے والی زیادتی کی نظر ثانی اپیل لائی ہوں جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیںہم آگے بڑھ رہے ہیں عوام کا نواز شریف سے محبتوں ،عقیدتوں کا سمندر بڑھتا جارہا ہے ،میں دیکھ رہی ہوں کہ نواز شریف کا ہر چاہنے والا محبت کرنے والا ،والیاں آج نواز شریف کاہر ووٹر ان کا وکیل بن کر مقدمہ لڑ رہا ہے ۔ لوگوں نے بتا دیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والا ظلم او رزیادتی منظور نہیںہے ۔ آپ کو پتہ ہے نواز شریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا ؟مقدمہ پانامہ پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر آیا ،اس بات پر نا اہل کیا گیا کہ چھوٹے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.