Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انٹر پارٹ 2 کے نتائج, اہم کالج نے پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن مار لی

    By Daily Khabrainستمبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (سپیشل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ (پارٹ II-) کے سالانہ امتحانات 2017ءمیں پوزیشن لینے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پہلی تینو ں پوزیشنز نجی سیکٹر پنجاب گروپ آف کالجز کے طالب علموں نے حاصل کی ہیں۔ چیئرمین لاہور بورڈ چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموںکے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ محترمہ ریحانہ الیاس اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل بھی موجود تھے۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے لئے ستائشی کلمات کہے۔ انہوں نے کہا ہمارا ےہ مستقبل ©”ہونہار بِروا کے چکنے چکنے پات” کے مصداق ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج آف سائنس کے محمد عمر نے 1100 میں سے 1060 نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پنجاب کالج کے ہی مینام فاروق 1059 نمبرلے کر دوسری اور پنجاب کالج کے ہی محمد عمر مختار نے 1052نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر بھی پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم محمد عمر نے 1060نمبر حاصل کئے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں پنجاب کالج آف سائنس کے محمد طیب خان نے 1049نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے علی حمزہ نے 1042نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پری انجینئرنگ گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی فرہین آصف نے 1047نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن، اسی کالج کی ماہ نور اسد نے 1042 نمبرلے کر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج کی ہی عنزہ نعیم گیلانی نے 1039 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پری میڈیکل بوائز گروپ میں مینام فاروق نے 1059 نمبر لے کرپہلی جبکہ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پنجاب کالج کے محمد عمر مختار نے 1052 نمبروں کے ساتھ دوسری اور مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے پری میڈیکل بوائز گروپ میں تیسری پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عمر نعیم نے 1045نمبر لے کر حاصل کی ہے۔ پری میڈیکل طالبات میں پنجاب کالج کی اُنسا معراج نے 1049نمبر لے کر پہلی پوزیشن، کینئرڈ کالج کی افرا زاہد نے 1044 نمبرلے کر دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ کالج فار ویمن ٹاو¿ن شپ کی فاطمہ شفیق نے 1042 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جنرل سائنس بوائز گروپ میں پنجاب کالج کے محمد سعد سرفراز نے 1022 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے محمد علی بھٹی نے 1007 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج کے سید سجاد حسین شاہ نے 996 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جنرل سائنس گرلز گروپ میں یونیک کالج فار گرلز کی عائشہ نعیم نے 1022 نمبر پر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کی حلیمہ مصطفی نے 1017 نمبرکے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج کی مدحت کامران اور اذکیٰ نور نے 1007 نمبر پر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ کامرس بوائز گروپ میں پنجاب کالج کے اویس احمد نے 1012نمبر پر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کے محمد اویس نے 995نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور اسی کالج کے حمزہ سلیم نے 979 نمبر پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ کامرس گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی ماہ نور بشیر نے 1005 نمبر پر پہلی پوزیشن، اسی کالج کی ماہ نور نے 1001 نمبرپر دوسری پوزیشن اور حافظہ تابندہ نعیم نے 996 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ آرٹس گروپ بوائز میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے محمد نقیب اعظم نے 992 نمبر پر پہلی پوزیشن، آکسفورڈ انٹرنیشنل کالج آف کامرس شیخوپورہ کے محمد حمزہ نے 977 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور ایف سی کالج کے سید سلمان احمد بخاری نے 970 نمبرکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ کالج فار ویمن سانگلہ ہل کی سویرا لیاقت نے 993نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کی صالحہ جنید نے 977 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور پرائیویٹ اُمیدوار زارا تسنیم نے 964 نمبرکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ 2017ءکے سالانہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طالب علموں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب 12ستمبر بروز منگل کو صبح 09:00بجے فلیٹیز ہوٹل ایجرٹن روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔جب کہ انٹرمیڈیٹ کے تفصیلی نتائج کا اعلان صبح 10:00بجے کیا جائے گا۔ جس میں وزیر ہائر ایجوکیشن جناب رضا علی گیلانی اور وزیر اطلاعات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن مہمان خصوصی ہونگے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com اور بذریعہ ایس ایم ایس 80029پر بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.