Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امریکی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ماریسیو پوچیٹینو کے 2030 فیفا ورلڈ کپ تککے معاہدے میں توسیع
    • واشنگٹن کے اسپوکین میں جنگلاتی آگ، 65 ہزار افراد بے گھر، 700 سے زائد عمارتیں تباہ
    • عباس عراقچی: ایران اور عراق کے تعلقات اس وقت اپنی مضبوط ترین سطح پر ہیں
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدہ کرنے کا آخری موقع ہیں
    • یوکرینی ڈرون حملے میں روس کے ماسکو ریجن میں 5 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف مطمئن ،وجہ کیا بنی ؟؟

    By Daily Khabrainستمبر 15, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سےکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کیا ،اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ،ورلڈ الیون کے دورہ لاہور اور این اے 120کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لےاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبے میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کےلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے اورامن عامہ کی فضاءکو بہتر سے بہتر بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے۔انہوںنے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ لاہور کے حوالے سے سکیورٹی اوردیگر انتظامات شاندار رہے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ کابیینہ کمیٹی برائے امن وامان ،پولیس اور انتظامیہ نے دن رات محنت کی ہے ۔ورلڈ الیون اورپاکستان الیون کے مابین آخری میچ کے لئے پہلے سے بڑھ کر انتظامات کیے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ این اے120کے ضمنی الےکشن کے دوران پرامن اورپرسکون فضاءکو ےقےنی بنانا آپ کی اولےن ذمہ داری ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ اسلحہ کی نمائش کی مکمل ممانعت ہوگی اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر سختی سے عملدر آمد ےقےنی بنانا ہوگا-جہاں خلاف ورزی ہوئی اس علاقے کا اےس پی ،ڈی اےس پی ،اے اےس پی اورمتعلقہ انسپکٹر ذمہ دار ہوں گے۔پنجاب حکومت ضمنی ا لےکشن مےں حصہ لےنے والے امےدواروں کو ہرممکن سکےورٹی فراہم کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ الےکشن جےتنے کی خوشی مےں ہوا ئی فائرنگ کی روک تھام کےلئے پہلے سے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔مےں جےت کی خوشی مےں فائرنگ کا واقعہ برداشت نہےں کروںگا۔قانون سے کوئی بالاتر نہےں ۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون بلاامتےاز حرکت مےں آئے گا۔انہوںنے کہا کہ پرامن ماحول مےں ضمنی الےکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے اوراس مقصد کےلئے آپ سب کو فعال اورمتحرک انداز مےں فرائض سرانجام دےنا ہے ۔کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان سکےورٹی پلان پر موثر عملدرآمد ےقےنی بنائے۔صوبائی وزےر رانا ثناءاللہ خان،مشےر رانا مقبول احمد،اےڈےشنل چےف سےکرٹری داخلہ ،سےکرٹری وزےراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام کی ماڈل ٹاو¿ ن سے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرکت کی جبکہ چےف سےکرٹری ،سی سی پی او، ڈی آئی جی آپرےشنز،لارڈ مےئر لاہور، کمشنر لاہور ڈوےژن اور متعلقہ افسران سول سےکرٹرےٹ سے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرےک ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ صبح لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ کچھ روز قبل لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے لند ن میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرایااور وزیراعلیٰ کے تمام تمام ٹیسٹ نارمل آئے۔ وزیراعلیٰ نے لندن قیام کے دوران پنجاب ہیلتھ روڈ شو میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں اور ماہرین صحت کو پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وےڈےولنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےںاجلاس سے خطاب کیا،جس میں سالٹ رےنج مےں مقامی کوئلے سے بجلی کا کارخانہ لگانے کے حوالے سے جرمنی کے ماہرےن کی رپورٹ کا تفصےلی جائزہ لےا گیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سالٹ رےنج مےں مقامی کوئلے سے بجلی کاکارخانہ لگانے کے حوالے سے جامع سٹڈی مرتب کی جائے اور مقامی کوئلے کی کوالٹی کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہےے۔ اجلاس میں پنجاب بھر مےں مقامی کوئلے سے چھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر پابندی کا فےصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کی وزیراعلی نے منظوری دی -وزیراعلی نے کہاکہ چھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر پابندی کا فےصلہ ماحولےاتی آلودگی پر قابو پانے کے پےش نظر کےاگےاہے اورآئندہ پنجاب میں 600میگا واٹ کی پیداواری گنجائش سے زائد کے کول پاورپلانٹس لگیں گے اورنئے پلانٹس کے لئے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگا- انہوںنے کہاکہ کانوں کی کارپوریٹ لیزنگ کے عمل کو متعارف کرایاجائے اوراس ضمن میں موثر ماڈل اپنا کر اس پر عملدرآمد کیاجائے-جرمنی کے ماہرین نے سالٹ رینج میں کوئلے کے وسائل کے تخمینہ جات کے بارے میں رپورٹ پیش کی- صوبائی وزےر رانا ثناءاللہ کی ماڈل ٹاو¿ن جبکہ صوبائی وزراءچوہدری شےر علی خان،شےخ علاو¿الدےن، چےف سےکرٹری، چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات اورمتعلقہ حکام اور جرمنی کے ماہرےن نے سول سےکرٹرےٹ سے وےڈےولنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کیلئے آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے اور جمہوریت ریاستی اداروں کو مضبوط کرکے اس قابل بناتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔جمہوری نظام عوامی مفاد کا نظام ہے کیونکہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں اور جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کےلئے بہترین نظام ہے۔ وزیراعلیٰ نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد جمہوری اقدار اور روایات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیناہے اور اس دن کا ایک اہم مقصدجمہوریت کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا اور جمہوری روایات کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لندن میں برطانوی رکن پارلیمنٹ اور پاکستان کے لئے تجارتی ایلچی رحمان چشتی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ اور پاکستان کے بارے میں تجارتی ایلچی رحمان چشتی نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو سراہا اور پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع

      ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان

      مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.