تازہ تر ین

پاکستان میں جعلی یونیورسٹیو ں کی بھر مار ،ایچ ای سی خاموش تماشائی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عدم توجہ اور بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نام پر جعلی یونیورسٹیوں اور کیمپسز کی تعداد 155 تک جا پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے نام پر جعلی یونیورسٹیوں اور کیمپسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صوبہ پنجاب‘ سندھ‘ کے پی کے‘ وفاقی دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے نام 155 جعلی یونیورسٹیاں اور کیمپسز چلائے جارہے ہیں جہاں سے اربوں روپے کی آمدن کی جارہی ہے اور اعلیٰ تعلیم کے نام پر پیسے وصول کرکے ہزاروں طلباءو طالبات کو جعلی ڈگریاں دے کر ان کے مستقبل کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے لیکن بااثر شخصیات کی پشت پناہی اور آشیرباد سے یہ تعلیمی ادارے بغیر کسی ڈر خوف کے ڈگریاں جاری کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ان تمام تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ جعلی یونیورسٹیاں اور کیمپسز سمیت وہ ادارے جنہوں نے پروگرامز پڑھانے کے لئے ایچ ای سی سے این او سی نہیں لیا اور جو ادارے بغیر این او سی کے دہری ڈگری پروگرامز چلا رہے ہیں وہ فوراً اپنے تعلیمی اداروں کو ایچ ای سی ریلیز کے تحت لائیں گے وگرنہ صوبائی حکومتوں‘ عملدرآمد کرانے والے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ان تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain