Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کس پارٹی میں جا رہی ہیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    All Parties
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف پر تیسری فرد جرم عائد ہو گئی۔ اب دوسرے سیاستدانوں کی بھی باری آنے والی ہے۔ ریاض پیرزادہ نے پریس کانفرنس میں صاف کہہ دیا میاں نواز شریف نہ منظور، شہباز شریف منظور۔ معروف صحافی وتجزیہ کار خالد چودھری نے چینل ۵ کے پروگرام کالم گار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں کوئی بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ میاں نواز شریف پر تیسری فرد جرم بھی عائد ہو چکی اس سے قبل انکے داماد اور بیٹی پر فرد جرم عائد ہو چکی۔ شریف خاندان کے خلاف کیس کھل جانے سے دکھائی دیتا ہے کہ اب سیاستدانوں اور امراءکے خلاف بھی کرپشن کرنے پر مقدمات قائم ہونے جا رہے ہیں۔ جسٹس منیر سے لے کر بھٹو تک یہی عدالتیں تھیں آج ان پر اعتراضات کیوں اٹھائے جا رہے ہیں۔ ریاض پیرزادہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہہ دیا شہباز شریف منظور، نواز شریف نا منظور، ذوالفقار کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ کا پی پی پی جانا، ن لیگ کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔ معروف تجزیہ کار ارشاد عارف نے کہا ہے کہ ان میں کچھ شک نہیں کہ شریف فیملی اس وقت عدالتی گھیراﺅ میں آ چکے ہیں اب ان پر مقدمات چلنے ہی چلنے ہیں۔ حکومتی پارٹی کے اندر دراڑیں دکھائی دے رہی تھیں۔ اس کے علاوہ اب ان کے خاندان میں بھی دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ وفاق اور صوبوں میں ایک ہی خاندان کی حکومت ہے جو گزشتہ 30 سالوں سے چلی آ رہی ہے۔ شریف خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اور مٹھائیاں بانٹی ہیں ان کے خلاف قانونی طریقے سے احتساب ہو رہا ہے آج ان کی باری ہے کل دوسروں کی باری آنے والی ہے۔ کھوسہ صاحبان، پی پی پی شامل ہوئے ہیں یہ جس پارٹی میں گئے ہیں اسکا چھٹا نمبر ہے پی پی پی ختم نہیں ہو گی اس میں لیڈر کا فقدان ہے بلاول پر ذمہ داری کا سایہ نہ پڑتا تو وہ اچھا اٹھ سکتا تھا۔ اس وقت زمانہ بہت آگے نکل گیا ہے ہمارے 50 فیصد لوگ اس وقت میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں جہاں بجلی نہیں ہے وہاں لوگ سولر لگا کر خبریں سن رہے ہیں افغانستان میں سی آئی اے بیٹھی ہے اور تمام ایجنسیاں وہاں موجود ہیں اس کے باوجود وہ اتنے عرصہ تک اسے بازیاب نہیں کروا سکے ہمارے یہاں آتے ہی ہم نے چار دنوں میں پکڑ کر دکھا دیا۔ امریکہ اپنی ناکامی چپھانے کیلئے ہم پر الزام لگا رہا ہے۔ امریکہ اب سمجھ چکا ہے کہ ہمارا اور انکا دشمن ایک ہے۔ تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی غیرموجودگی میں ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کے دیئے گئے ٹائم فریم پر یہ مقدمہ کسی منطقی انجام پر ضرور پہنچ جائے گا۔ ریاض پیرزادہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کو ٹیک اوور کریں۔ ریاض پیرزادہ قومی اسمبلی میں بننے والے فارورڈ بلاک کے چیف ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پی پی پی اپنے الیکٹی بیل پر انحصار کرتی ہے۔ تحریک انصاف کو آگے بڑھنے کا موقعہ ملا تھا لیکن وہ اب بھی اپنے الیکٹی بیل کا اعتماد کررہی ہے ٹرمپ نے امریکی فیملی کو بازیاب کرانے پر ہماری تعریف کی ہے۔ تجزیہ کار سعید اظہرنے کہا ہے کہ شریف خاندان میں ابھی دراڑ واضع نہیں ہوئی۔ والی بات کے ثابت ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میاں نواز شریف کے پاس اس وقت صرف ایک آپشن ہے کہ وہ ملک میں رہیں، مقدمات کا سامنا کریں اور سیاسی میدان میں رہ کے عوام کے ساتھ رابطہ برقرار رکھیں۔ ایک وقت آتا ہے جب اسٹیبلشمنٹ درمیانہ راستہ بند کر دیتی ہے ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ فوج انہیں کہے گی کہ آپ آئیں اور بیٹھ جائیں۔ پی پی پی ایک سیاسی پارٹی تھی ہے اور رہے گی آصف زرداری نے آ کر اس کے فینو مینا کو نقصان پہنچایا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.