Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روز کی نئی نویلی دُلہن کیساتھ درندگی

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Dulhan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بہاول پور(سٹی رپورٹر)خاوند نے شادی کی چوتھی رات نئی نویلی دلہن کو رقم کے عوض درندے کے حوالے کردیا۔ملزم رات بھر گن پوائنٹ پر یتیم بچی کی
    باقی صفحہ5بقیہ نمبر22

    عزت سے کھیلتا رہا۔صبح ہونے پر لڑکی کے دیور ‘ دیورانی اور خالہ ساس وغیرہ نے طلائی زیورات ‘ نقدی چھیننے کے بعد تشدد کر کے گھر سے بھگادیا۔واقعہ کے 26دن بعد آر پی او کے حکم پر مقدمہ درج ، بااثر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔تفصیل کے مطابق محلہ عزیز آباد کی رہائشی یتیم بچی جبینہ علی دختر علی شیر نے پولیس کو بتایا کہ رحمانیہ مارکیٹ محلہ باغ ماہی کے رہائشی محمد وسیم ولد نظام الدین سے 26-5-17کو نکاح ہوا اور 17-9-17کو رخصتی ہوئی 21-9-17کی رات تقریباً 10/11بجے میرا خاوند اور دیور محمد سلیم ایک نامعلوم شخص کے ساتھ جسے کاشف بھائی کے نام سے پکار رہے تھے ،گھر آئے میں بعدازاں میرا خاوند محمد وسیم گھر سے باہر چلا گیا تواس کے دوست کاشف نامی شخص نے مجھے زبردستی پکڑلیا۔میرے شور پر میرے دیور نے گھر کا بیرونی دروازہ بند کردیا تو کاشف نے پسٹل نکال لیا اور مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا ہوا زبردستی پکڑ کر کمرے میں لے گیا اور زبردستی میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔میرے مسلسل شور کے باوجود میرا دیور محمد سلیم ، جوگھر میں موجود تھا ، میری مدد کے لیے نہیں آیا محمد کاشف کمرے کی کنڈی اندر سے بند کرکے ساری رات میری عزت کے ساتھ کھیلتا رہا۔صبح سویرے کمرے کی باہر سے کنڈی لگا کر چلا گیا۔کاشف کے جانے کے بعد میرا خاوند محمد وسیم میرا دیور محمد سلیم میری دیورانی شبانہ دو نامعلوم خواتین جن کو میرے خاوند وغیرہ خالہ کہہ رہے تھے اور سعیدن بی بی زوجہ وزیرعلی آئے اور کمرے کا باہر سے دروازہ کھولا میں نے ان کو زیادتی کے بارے میں بتایا تو تمام ملزمان نے مجھے زدوکوب کرتے ہوئے مجھ سے میرے پانچ تولہ کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی جو میرے بھائیوں نے مجھے دی تھی ، مجھ سے چھین کر مجھے گھر سے نکال دیا۔ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی جبینہ بی بی کے بھائی شیخ حامد نے ”خبریں“ کوبتایا کہ وہ 26دن تک تھانہ کوتوالی کے چکر لگاتا رہا لیکن ایس ایچ او شیخ اسجد اور اے ایس آئی خالد نے ہماری ایک نہ سنی بلکہ میری بہن کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو بلواکر ہمیں صلح کرنے کے لیے دباﺅ ڈالتے رہے اور میری بہن کا میڈیکل تک نہ کروایا شیخ حامد نے مزید بتایا کہ ہمیں اپنی بہن کا میڈیکل کروانے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا اور عدالت کے حکم پر میری بہن کا میڈیکل ہوا۔15روز گزر جانے کے باوجود ڈاکٹروں نے ابھی تک رزلٹ بناکر نہیں دیا۔شیخ حامد نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی پولیس کے رویے سے تنگ آکر میں گزشتہ روز آر پی او بہاول پور رفعت مختار کے پاس پیش ہوگیا۔جن کے حکم پر تھانہ کوتوالی میں ملزمان کےخلاف مقدمہ تو درج کرلیا گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔مقدمہ کے تفتیشی ایس آئی جاوید نے ”خبریں“ کو بتایا کہ پہلے ان لوگوں کو ایس ایچ او شیخ اسجد اور اے ایس آئی خالد سن رہے تھے مجھے تو رات ایف آئی آر کے بعد تفتیش ملی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلوں گا۔ایس ایچ او کوتوالی شیخ اسجد نے ”خبریں“ کو بتایا کہ دونوں پارٹیاں آپس میں رشتہ دار ہیں۔لڑکی کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے لڑکے والوں نے اسے شادی کے اگلے روز ہی گھر بھجوادیا تھا جس کی رنجش میں لڑکی کے بھائیوں نے مختلف اکٹھ میں پہلے تین مختلف قسم کی درخواستیں دی تھیں اب انہوں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی درخواست دے دی ہے اور اپنے طور پر ہی لڑکی کا میڈیکل کروالیا۔افسران کے کہنے پر ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کے تمام ملزمان نے ضمانتیں کروالی ہیں۔
    نئی نویلی دلہن

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.