اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ن لیگ ممبران اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا، شاہد خاقان اور ممنون حسین کی چھٹی کے ساتھ ہی نئی وفاقی حکومت تشکیل دی جانیوالی ہے جو ن لیگ اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل ہو گی، آئندہ حکومت میں نیا وزیر اعظم ، نیا صدر اور نئی قیادت آ رہی ہے جو اگلے الیکشن تک حکومت کریں گے اوریہ حکومت ان تمام لوگوں سے بری الذمہ ہو گیجن کو سزائیں ہو چکی ہیں، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق نئی کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے ،سپیکر قومی اسمبلی کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی نئی حکومت کی تشکیل کیلئے فارمولا طے کر لیا گیا ہے ، شاہد خاقان عباسی اور ممنون حسین کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔نئی وفاقی حکومت ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل ہو گی ۔ حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ کے ممبران اسمبلی کو ٹیلی فون چلے گئے ہیں کہ آپ اسلام آباد پہنچیں۔ آئندہ حکومت میں نیا وزیر اعظم ، نیا صدر اور نئی قیادت آ رہی ہے جو اگلے الیکشن تک حکومت کریں گے اوریہ حکومت ان تمام لوگوں سے بری الذمہ ہو گی جن کو سزائیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی نئی حکومت میں اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق نہیں ہوں گے اور ممکنہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی نہیں رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا چیپٹر کلوز ہو گیا ہے اور ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد اب دن بہ دن شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔ دوسری جانب حدیبیہ والا کیس کھُلے گا جس میں مریم نواز، کلثوم نواز اور ان کے بھائی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
- پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
- نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
- ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
- بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
- دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
- میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
- انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
- بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
- گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
- پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
- لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
- آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
- 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
- عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
- پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
- پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
- نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
- 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
