Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ۲ ماہ میں ۱۲ شادیاں ، پاکستانی خوبرو دوشیزہ کے بارے انکشافات

    By Daily Khabrainاکتوبر 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Dulhan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی لڑکی نے حدہی کردی جس نے محض 18سال کی عمر میں دوماہ کے دوران ہی 12
    شادیاں کر ڈالیں، دھوم دھام سے شادیاں ہوتیں، ایک رات بتانے یا ایک دن دودن بعد ہی دلہن غائب ہوجاتی، بے چارے شوہر وں کی زندگی کی ساری جمع پونجی لے کر غائب ہوجاتی جس کی وجہ سے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ چکا ہوتا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ثنا، صنم اور کشور وغیرہ اپنے نام لکھنے والی نوجوان حسینہ دراصل ایک گینگ کی رکن تھی جو لڑکی کی خوبصورتی کا فائدہ اٹھا کر سادہ لوح شہریوں کو اپناشکار بنا کر جمع پونجی ہی لوٹ لیتے اور قاتل حسینہ سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ روپوش ہوجایا کرتے تھے، تقریبا ہی تمام شادیاں جولائی اور اگست کے درمیان ہوئیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کے گروہ میں جعلی ماں باپ اور کرائے کے بہن بھائی بھی موجود تھے، سرگودھا کے نواحی علاقوں کے مکین دولہے ہونے کے دعوے داربھی اس حسینہ کے ہاتھوں شکار بنے اور پھر عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے جہاں انکشاف ہوا کہ دراصل وہ ایک ہی لڑکی ہے جس نے ان سمیت کئی لوگوں کیساتھ دھوکہ کیا۔ ایک دولہا اللہ دتہ نے بتایاکہ اسے اپنی عمرتو یاد نہیں لیکن وہ 118شمالی کا رہائشی ہے ، اس کے پاس ایک بابا آیاتھا جسے اس نے رشتے کا بولاتو بابا جی نے کہاکہ چار سے پانچ دن میں شادی ہی کرادیتاہوں، شادی سے پہلے لڑکی کی تصویر دیکھی تو وہ پیاری لگی اور فوری ہاں کردی، پھر کہاگیاکہ شادی سے پہلے دولاکھ روپے دینے پڑیں گی کیونکہ مجبوری بن گئی اور دلہن کا بھائی کسی لڑکی کو بھگا کر لے گیا، پیسے دے کر صلح کرنی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اللہ دتہ نے بتایاکہ دین کالونی بارات لے کر گئے تھے اور دلہن کی طرف سے بھی کافی فیملی تھی ، ایک بیٹھک میں نکاح ہوا اور کھانے کے بغیرچائے پانی دیا اور پھر ہم دلہن کو لے کر گھر آگئے، دو دن رہی اور دو دن بعد دادی کا ایکسیڈنٹ بتاکر چلی گئی، دوتین دن بعد فون کیا تو لڑکی کی والدہ نے کہاکہ ابھی نہیں آسکتی ، جب گھر آنا ہواتو آپ کو بتائیں گے اور پھرانکشاف ہواکہ دلہن دوتولے سونا بھی اپنے ساتھ لے جاچکی ہے ۔دوسرے دولہے اظہر نے بتایاکہ وہ زیادہ پڑھالکھانہیں، شادی کی تاریخ نکاح نامے پر درج ہوگی، وہ جانور وں کی دیکھ بھال کرتاہے، دلہن ثناکا ماموں ساتھ کا م کرچکاتھا، اس نے کہاکہ علاج کرواچکاہوں ، پیسے دیں ، آپ کی شادی کرادیتاہوں، آپ نے بھی شادی کرنی ہے اور رشتہ ہمیں بھی کہیں نہ کہیں تو دیناہے ، پچاس ساٹھ باراتی گئے تھے لیکن دلہن کے اہلخانہ نے کہاکہ ان کے پاس جگہ کی کمی ہے لہذا ہوٹل میں نکاح کرالیتے ہیں اور ہوٹل کے اخراجات آپ اداکریں، دونوں طرف سے شریک ہونیوالے باراتی بھی کچھ نہیں کھائیں پئیں گے ، اور ہم نے یہی طے کرلیا۔ ایک سوال کے جواب میں اظہر نے بتایاکہ پہلے دن دلہن کا رویہ ٹھیک تھا، اگلے دن وہ میکے گئی اور آٹھ دن ایک دن کیلئے واپس آئی لیکن پھر لڑکی کی ماں اسے اپنے ساتھ لے گئی، اس کے بعد رابطہ کرنے پر کہاکہ ہماری شادی ہے ، ہمیں وہاں جانا ہے ، دوبارہ وہ پہلے گھر میں نہیں ملے بلکہ رہائش ہی بدل لی ۔نجی ٹی وی کے نمائندے نے بتایاکہ دراصل یہ لڑکی 6رکنی گینگ کا حصہ تھی جس کی سرغنہ شمیم صاحبہ ہیں جو ثناکی والدہ کا کردار اداکرتی ہیں اور یہ لڑکی استعمال ہوتی ہے ، لڑکی کا باپ عمرحیات نامی شخص بنایاگیا جبکہ ایک فرضی بھائی بھی ہے جبکہ دو دیگر افراد اس گروہ میں شامل ہیں جو سرگودھاکے نواحی علاقوں میں برتن بیچنے کے بہانے سادہ لوح افراد کو تلاش کرتے ہیں اور پھر انہیں اپنا شکار بناتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.