Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر میں اربوں روپے کی ضابطگیوں کا انکشاف

    By Daily Khabrainاکتوبر 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Islamabad Airport
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیاکہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں اربوں کی بے ضابطگیاں ہو ئیں، ایئرکرافٹ سٹینڈ آلات کے ٹھیکے کی لاگت میں 232 فیصد اضافہ ہوا ہے اڑھائی ارب روپے کا منصوبہ تقریبا چھ ارب روپے تک پہنچ گیا۔ کنوینیئر کمیٹی شیری رحمان تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سول ایوی ایشن حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
    باقی صفحہ12بقیہ نمبر5

    اربوں کی کرپشن کا معاملہ ہے، کوئی چھوٹی رقم نہیں، کیس نیب کو بھی بھیجا جاسکتا ہے، تین سال ہو گئے ہیں یہ تو بہت بڑا بدعنوانی اسکینڈل ہے، یہ کیس آج نیب کو بھجوایا جا سکتا ہے،، کچھ دن گالفنہ کھیلیں، تین سال میں چھ ارب میں منصوبہ پہنچ گیا ہے اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہےپری بڈ کوالیفکیشن اور ٹینڈرنگ کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ ہوئی، کمیٹی نے سول ایوی ایشن سے دس دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ۔ سول ایوی ایشن حکام ریکارڈ ٹیمپرنگ کے الزام کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے،سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی جواب دیا کہ 4ارب 70کروڑ کا منصوبہ تھا اور انجینئرنگ لاگت کے بعد اس کی ٹوٹل لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت ایوی ایشن ڈویژن کے اربوں روپے کا آڈٹ اعتراض زیر بحث لایا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ اڑھائی ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ساڑھے پانچ ارب تک تین سال میں پہنچ گیا۔ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے کمیٹی کو بتایا کہ پی سی ون میں مجموعی لاگت نہیں دی گئی تھی،اسلام آباد ایئرپورٹ میں 32گراﺅنڈ پاور یونٹس لگے ہیں اور کراچی میں 12گراﺅنڈ پاور یونٹس موجود ہے جتنے پل ہیں اتنے ہی جی پی یو ہیں۔ کمیٹی نے سوال کیا کہ کراچی سے زیادہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک ہو گی، جس پر وزارت حکام نے جواب دیا کہ توقع ہے کہ یہاں ٹریفک زیادہ ہو گی۔ وزارت حکام نے کہا کہ اے 380جہاز منگوائے جا رہے ہیں، جس پر کمیٹی نے کہا کہ جتنے جی پی یو بنائے جا رہے ہیں اور مسافروں کےلئے بورڈنگ پل بنائے جا رہے ہیں کیا ضروری ہیں، ایک سال تک کنسلٹنٹ نے کام نہیں کیا، ایک یا دو ماہ میں اس کاپتہ چل جاتا ہے اور اب آﺅٹ سورس کا اشتہار بھی دیکھا گیا ہے۔ سیکرٹری کمیٹی نے بتایا کہ اس معاملے پر3تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، ایف آئی اے نے بھی اس پر تحقیقات کی ہیں۔ جنرل شاہد نیاز نے تحقیقات کیں اور اس پر بعد ازاں بریگیڈیئر شمس الملک کی سربراہی میں کمیشن بنایا گیا تھا۔ کمیٹی نے تینوں تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ اس آڈٹ اعتراض سے متعلق یہ تحقیقات نہیں ہیں، اس اعتراض سے متعلق دو تحقیقات ہوئی ہیں، جن کی رپورٹ آڈٹ کو نہیں دی گئی۔ کمیٹی نے دس روز میں کمیٹی نے تمام تحقیقاتی رپورٹیں طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹینڈر ہوئے، تین سال ہو گئے ہیں یہ تو بہت بڑا اسکینڈل ہے، یہ کیس آج نیب کو بھجوایا جا سکتا ہے، یہ بہت وقت ہے، کچھ دن شام کو کچھ لوگ گالف نہیں کھیل سکیں گے، تین سال میں چھ ارب میں منصوبہ پہنچ گیا ہے اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ سیکرٹری نے بتایا کہ 4ارب 70کروڑ کا منصوبہ تھا اور انجینئرنگ لاگت کے بعد اس کی ٹوٹل لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ کنوینئر کمیٹی شیری رحمان نے کہا کہ جو چیزیں پی سی ون میں موجود نہیں تھیں، ان کو شامل کیا گیا اور یہ تو بڑی کرپشن کی گئی ہے، وزارت کو اختیار نہیں کہ وہ پی سی ون کو ایڈجسٹ کرے، یہ قومی پیسہ ہے اور تھوڑی رقم نہیں ہے، اربوں کی بات ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ جوائنٹ وینچر میں کون تھا، چپ چاپ جوائنٹ وینچر کو بدلا گیا، ٹینڈر کی دستاویزات میں ردوبدل کیا گیا ہے اور منظوری دینے والے 5ممبران کی کمیٹی اس کی ذمہ دار ہو گی، دو دن میں ٹینڈر منظور کیا گیا اور جے وی کی تبدیلی بھی ہوئی ہے، شجاعت عظیم کے آنے کے بعد اس پر تیزی آئی ہے اور کنسلٹنٹ کی وجہ سے کتنے کک بیکس ہوئے ہیں، لوہی برجر کو کس نے لگایا، میرے مامے نے لگایا ہے، دستاویزات مکمل نہیں لائے گئے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ قواعد کے مطابق جے وی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے کہا کہ اگر نام تبدیل ہوا ہے تو دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس غلطی پر سزا دی جائے گی۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پیپرا قوانین کے مطابق رقم فیصد میں لکھی جاتی ہے اور اس میں رقم نہیں لکھی جاتی۔ کمیٹی نے 8تاریخ کو کمیٹی کے اگلے اجلاس میں تمام دستاویزات اور تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.