تازہ تر ین

این اے 120 سے کلثوم نواز مستعفی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کااستعفیٰ جلد آنے والا ہے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک تجزیہ کار نے کہا کہ انہوں نے بتایا این اے 120میں پھر الیکشن ہوگا۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول کا علاج آئندہ پانچ ماہ تک جاری رہے گا۔ہر دو ہفتے بعد کیمو تھراپی ہوگی ان کی صحت بحال ہونے میں وقت لگے گا۔جبکہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں آٹھ ماہ باقی ہیں‘ اس طرح کلثوم نواز کے مستعفی ہونے کی صورت میں حلقے میں پھر الیکشن ہوگا ۔دریں اثنا ءنواز شریف سعودی عرب میں بعض شخصیات سے ملنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں۔ مریم نواز کا ٹیلی فون وفاقی و صوبائی بیوروکریسی نہیں سن رہی، اسحاق ڈار ملک سے فرار کی کوشش میں ہیں، یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ بدمعاشیہ کا یوم حساب آ چکا ہے۔ نوازشریف سعودی عرب میں بیٹھے ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں کہاں جائیں این آر او کی یہ کوشش ناکام ہو چکی ہے، ایک بیٹا ساتھ ہے دوسرا لندن سے فون کرتا ہے کہ ابو جی لندن میں حالات گڑ بڑ ہو رہے ہیں۔ ہماری جائیدادیں ضبط نہ ہو جائیں آپ فوری آ کر سوالوں کے جواب دیں، ہم جیل نہیں جائیں گے۔ شریف خاندان کو اس حال تک پہنچانے والی مریم نواز کا فون بھی سننے کو کوئی افسر تیار نہیں ہے۔ اسحاق ڈار کو اسی لئے چھپا کر رکھا گیا ہے کہ کہیں عوام کے سامنے نہ بول پڑیں، ملک سے بھاگنے کی تیاری میں ہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کہاں جائیں۔ آصف زرداری کو توقع نہ تھی کہ نوازشریف اتنی جلدی فارغ ہو جائیں گے اس لئے اب عجیب سی باتیں کر رہے ہیں پہلے ”بلا“ مشرف کو کہتے تھے اب نواز کو بنا دیا ہے، ملکی معیشت بارے تشویش ان کے منہ سے سن کر ہنسی آتی ہے۔ سندھ میں آپریشن کی تیاری مکمل ہو چکی ہے، بلا تفریق کارروائی ہو گی، کسی پارٹی کا کوئی جرائم پیشہ نہیں بچے گا۔ حکمران خاندان کے ڈرامے اور بدحواسیاں چند روز کی مہمان ہیں۔ بیرون ممالک جائیدادیں بھی ضبط ہونے والی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain