Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابلِ استطاعت
    • بین الا قوامی موسمیاتی فنڈز طریقہ کار آسان مالی معاونت تک رسائی تیز کریں وزیرخزانہ
    • جماعت اسلامی وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان 
    • ایران کی امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط قطر کے ذریعے پیغام پہنچا دیا
    • پشاور اسلام آباد موٹر وے کل سے بند
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 18 ہزار اہلکار82کروڑ 70لاکھ مانگ لیے: ذرائع
    • پاکستان آئی ایم ایف کے مزکرات رواں ہفتے شروع ہونیکا امکان
    • پاکستان سعودیہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے پر ویزا شرائط ختم
    • 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
    • مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کام جاری رکھیں گئے اسحاق ڈار
    • اقوام متحدہ کی ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان کے ساتھ رابطے کی تصدیق
    • یہ زبان اور حرکتیں جنگلیوں کی ہی ہوسکتی ہیں پختون تو عورتوں کی عزت کرنے والے لوگ ہیں: عظمیٰ بخاری
    • ایران وینز ویلا کیوباکی باری صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    • مسلح افواج ملکی استحکام کے لئے پر عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان کی روس ساتھ مشترکہ فوجی مشق دروزبہ اور عمان سے وشاق الجبل کا آغاز
    • ایران کی امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
    • پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات انتئہائی اہمیت کے حامل شہباز شریف
    • گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
    • میکل آرٹیٹا کا آرسنل کے ساتھ نیا معاہدہ طے
    • NFCخیبرپختونخواکو انسداد دہشت گردی کیلئے ڈیڑھ ارب ملےعطا تارڑ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ پالیسی پر شدید اختلاف کے باعث امریکی سفارت کار و ترجمان مستعفی

    By Khabrain Newsمئی 1, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فلسطین کے حوالے سے امریکی پالیسی سے شدید اختلافات کی بنیاد پر امریکی سفارت کار اور ترجمان ہالا رہاریت مستعفی ہوگئیں۔ انہوں نے سفارت کار کی حیثیت سے 18 سال تک امریکی محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دیں۔ مستعفی ہونے کا سبب بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے میں امریکا سے مزید نفرت کا سبب بننے کی خواہش مند نہیں۔

    ایک انٹرویو میں ہالا رہاریت نے کہا کہ امریکی پالیسیوں پر گفتگو میں کبھی الجھن محسوس نہیں ہوتی تھی مگر غزہ کی صورتِ حال نے سب کچھ بدل دیا۔ محکمہ خارجہ کے ماحول میں غزہ کے حوالے سے شدید خوف پایا جاتا ہے۔ لوگ غزہ کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ غزہ کے حوالے سے جن نکات پر بات کرنے کا کہتا تھا وہ مشتعل کردینے والے تھے۔ فلسطینیوں کو نظر انداز کیا جارہا تھا، ان کے حالِ زار پر بات ہی نہیں ہوتی تھی۔

    ہالا رہاریت کا کہنا تھا کہ اب ایک بڑا خدشہ اس بات کا ہے کہ یتیم فلسطینی بچے ہتھیار اٹھاکر انتقام لینے پر نہ تُل جائیں۔ امریکی پالیسیوں کے نتیجے میں نفرت پنپ رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہم فلسطین میں دیکھ رہے ہیں وہ ہماری نفسی ساخت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ماں فلسطینی بچوں کی لاشیں دیکھے اور دکھی نہ ہو؟ اصل میں دکھ دینے والی بات یہ تھی کہ فلسطینی بچوں کو شہید کرنے والے بم ہمارے تھے۔ ہلاکتیں بڑھنے پر بھی ہم اسرائیل کو اسلحہ دے رہے تھے۔

    ہالا رہاریت کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے موجودہ امریکی پالیسی محض پاگل پن ہے کیونکہ اسلحے سے زیادہ سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ کے مندرجات کے مطابق ہالا عربی زبان کی ترجمان رہی ہیں۔ انہوں نے دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ محکمہ خارجہ میں پولیٹیکل اور ہیومن رائٹس آفیسر تھیں۔ غزہ پالیسی پر اختلاف کے حوالے سے یہ تیسرا استعفٰی ہے۔ جنوری میں فلسطین سے آبائی تعلق کے حامل امریکی محکمہ تعلیم کے افسر طارق ہباش بھی مستعفی ہوئے تھے۔

    نومبر میں امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ایک ہزار سے زائد ملازمین نے ایک کُھلے خط پر دستخط کیے تھے جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    جب ایک امریکی ترجمان سے ہالا رہاریت کے استعفے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ اور دیگر محکموں کے جن ملازمین کو سرکاری پالیسیوں سے کوئی اختلاف ہوتا ہے وہ انٹرنل ڈِزینٹ چینل کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ انٹرنل ڈِزینٹ چینل پر غزہ کے حوالے سے امریکی پالیسی سے اختلاف کرنے والوں کی آرا پر مبنی کیبلز کی بھرمار ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابلِ استطاعت

      ایران کی امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط قطر کے ذریعے پیغام پہنچا دیا

      پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.