Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کی صاحبزادی پھر برھم

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ثبوت ھونڈے نہیں جارہے بلکہ پیدا کئے جارہے ہیں، پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں،جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لیے ہی کیوں ہے؟۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نوازشریف بیرون ملک ہے ہیں۔نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہے ہیں، کیاآپ اسے وی آئی پی احتساب کہتے ہیں، وی آئی پی احتساب اس وقت ہوتا ہے جب عدالت کے راستے سے گاڑی واپس چلی جاتی ہے، ایک شخص کو محفوظ راستہ دلوانے کے لئے دھرنے دئیے جاتے ہیں۔کچھ لوگوں پر غداری کے مقدمات ہیں، لیکن وہ کمر درد کا بہانہ بنا کر ملک سے چلے گئے۔ محفوظ راستہ دینے کے لیے وزیراعظم ہاﺅس کے باہر 4 ماہ دھرنے دیئے گئے، وہ کمر درد کا بہانہ کر ملک سے چلا گیا، اسے نکالا گیا اور محفوظ راستہ دیا گیا، کسی عدالت اور منصف میں اتنی ہمت ہے کہ اسے بلائے اور پوچھے آئین و قانون کےساتھ جو کیا اس کا جواب دو۔ہم ایسی چیزوں کے جواب بھی دے رہے ہیں، جو ہمیں نہیں دینے چاہیں۔ صحافی کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی حکومت پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرے گی جس پر مریم نوازنے کہا کہ ہماری حکومت، ہماری حکومت! بس اس پراب خاموش رہنا بہتر ہے، اتنے سادہ آپ بھی نہیں اورمیں بھی نہیں، آپ کو معلوم ہے اصل بات کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت پر بات کرنے کو غداری کہا جاتا ہے، نا انصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔ مریم نواز نے کہا مریم نواز نے کہا کہ سنا ہے جے آئی ٹی کے لوگ بغیر ثبوت کے واپس آئے اب نیب والوں کو بھی ثبوت نہیں ملے گا، یہاں ثبوت ڈھونڈے نہیں جارہے بلکہ پیدا کیے جارہے ہیں۔پہلے نا اہل کیا گیا، اب کارروائی ہو رہی ہے۔نوازشریف کے لیے جلد بازی دکھائی جارہی ہے ان کے خلاف سازشوں میں سب مصروف ہیں لیکن ان کے خلاف پہلے کچھ نہیں ملا اور اب بھی نہیں ملے گا۔نواز شریف کے خلاف سازشوںکا کھیل ایک حد تک کھیلا جاسکتاہے آگے نہیں جائے گا۔ابھی تو نواز شریف کا احتساب ہورہا ہے اور جو پھرتیاں نواز شریف کے لیے دکھائی جارہی ہیں وہ دوسروں کے لیے بھی دکھائی جانی چاہئیں، کیا سارا قانون صرف نوازشریف کے لیے ہی ہے، عمران خان کے لیے کوئی قانون نہیں، ملک میں جو حضرت اشتہاری ہیں ان کے کتنے وارنٹ جاری ہوئے۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ خاندان میں اختلافات کی باتیں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں۔حسن اور حسین نواز کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین اپنے اوپر الزامات کا جواب خود دیں گے اور انشااللہ ہم سرخروں ضرور ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میرا کوئی میڈیا سیل نہیں، جب نوازشریف وزیراعظم تھے ان کے لیے میڈیا ہینڈل کرتی تھی، یہ سب پراپیگنڈا کیا جارہا ہے اور سب جانتی ہوں ایسی باتیں کیوں اور کون کررہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پر نازک وقت ہے اور ہم نازک دور سے گزر رہے ہیں، کسی بھی حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، چاہے وہ نام کی جمہوری حکومت ہو یا کمزور حکومت ہو، کیونکہ حکومت کی مدت پوری کرنے سے ہی جمہوریت آہستہ آہستہ جڑ پکڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن جمہوریت اور انصاف کی بات کرنےوالے کو کو غدار کہا جاتا ہے جب کہ ناانصافی پر آواز اٹھانے کو توہین عدالت کہا جاتا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی

      پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.