Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حالات جیسے چل رہے ہیں، 2018 کے الیکشن پر تویش ہے، فضل الرحمٰن

    By Daily Khabrainاکتوبر 28, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Maulana Fazal ur Rehman
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ (این این آئی ) جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی امور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں انکے تناطر میں 2018کے الیکشن پر بھی تشویش ہے جمہوری اداروں اور پارلیمنٹ کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اس وقت پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کامزاق اڑایا جارہا ہے تصادم کی فضا کا ملک ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوںنے یہ بات جمعہ کے روز بلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سینیٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفوری حیدری ،صوبائی جنر ل سیکرٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے مینار محبتوں پر کھڑے ہوتے ہیں نہ کہ نفرتوں کی بنیاد پر ہے۔ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کو فتح نہیں کرسکتا فتح کرنے کی کوششوں میں لگے رہے تو یہ ملک غلامی کی سازشوں کا باغیچہ بن کر رہ جائے گا پاکستان جن حا لات سے گذر رہا ہے ان کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنا حماقت ہوگی امریکہ اکسویں صدی میں خطے کی تقسیم کی طرف جارہا ہے جغرافیائی تقسیم سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ خون کی لکیر کھنچی جائے گی پاکستان کے اندرونی بحران کم ہیں زیادہ تر بیرونی قوتوں کے پیدا کردی ہیں اسلئے اس خطے میں ایک مشکل کے بعد دوسری مشکل پیدا کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان بڑے تجارتی مرکز میں بدل جائے گا اسلئے سازشوں اور خطرات کا مقابلہ باہمی اتحاد سے کرنا ہوگا ان کاکہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختون خواہ میں محرومی کے سائے ہیں ۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اورامور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ آج کا دن پوری دنیا کیلئے پیغام ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پوری قوم کی آواز ہے جس میں اقلیتیں بھی شامل ہیں ستائیس اکتوبر کو کشمیر میں بھارت نے فوجیں داخل کیں جس کے بعد آج تک کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیںستر سالوں پر محیط تحریک آزادی کشمیر ان لہروں کی ماند ہے جو ایک نہ ایک دن ضرور ساحل سے ٹکرائی گی ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز بوائز سکاﺅٹس کے سبزہ دار پرمدر ٹریسا سوسائٹی کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفوری حیدری،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈوکیٹ ،رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ کے رہنماءخلیل جارج اور جمعیت کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک

      پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

      5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.