Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز زرداری سے بڑے ڈاکو جیل بھیج کر لوٹا پیسہ واپس لایا جائے، عمران خان

    By Daily Khabrainاکتوبر 28, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz zardari imran
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دیر بالا، اپر دیر (صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں وی آئی پی احتساب ہوتا ہے اور ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری اور نوازشریف ہیں غریب اور بڑے شخص کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، آج ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہی کہ صرف چھوٹا چور جیلوں میں جاتا ہے اور بڑے ڈاکوں کو پروٹوکول ملتا ہے، ملک میں وی آئی پی احتساب ہوتا ہے آج ملک کی جیلوں میں جو چور ہیں ان سب کی چوری کی قیمت لگائیں تو نوازشریف کا ایک لندن مے فیئر کے برابر ہوگا، چھوٹا چور چوری کرے تو گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب ملک میں وزیراعظم، صدر اور وزیر کرپشن کریں تو ساری قوم کا پیسہ لوٹ کر قوم کو مقروض کردیتے ہیںیہ واحد ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، ہمیں اسے وہ ملک بنانا ہے جہاں انصاف ہو، بڑے ڈاکوﺅں کو جیلوں میں ڈالا جائے، ان کا پیسہ ملک میں لایا جائے تاکہ یہ پیسہ نوجوانوں کو روزگار دینے پر خرچ ہو۔ بینظیر گئی تو زرداری اور بلاول اوپر آگئے، بیچارے بلاول کو تو اردو بھی بولنا نہیں آتی، جس نے ایک روپیہ محنت سے نا کمایا ہو وہ ملک کی سربراہی کیسے کرسکتا ہے؟ بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کیا قابلیت ہے؟ سینما کے ٹکٹ بلیک کرنے والا کس طرح ملک چلا سکتا ہے؟ جو انقلاب خیبرپختونخوا سے شروع ہوا تھا وہ سارے پاکستان میں آنے والا ہے، اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی، جمعہ کے روز دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر دیر کے لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، نیا پاکستان نوجوانوں کے لیے بنے گا، ہم اس ملک کو ایک عظیم قوم بنائیں گے، اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے، جس قوم میں عدل اور انصاف کا نظام ہوتا ہے وہاں اللہ کی برکت آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں جاتاہے اور بڑے ڈاکو کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے اور اس کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے،پاکستان کے جیلوں میں جو چور ہیں ان کی ساری چوری کی قیمت لگالو تو نواز شریف کے ایک لندن کے محل کے برابر بنے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چوروں سے ملک کو نہیں صرف ایک گھر کونقصان ہوتاہے،وزیراعظم اور وزیر چوری کرکے پوری قوم کو غریب کردیتے ہیں، زرداری اورنوازشریف نے قوم کاپیسہ چوری کیا، ہرپاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپیہ قرضہ چڑھ چکاہے، یہ ڈاکا مار کرملک سے پیسہ باہر لےگئے، منی لانڈرنگ سے قوم کو دگنا نقصان ہوتا ہے جب کہ قرضے کی قسط واپس کرنے کے لیے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، موبائل فون پر ایک سو روپے میں 35 روپے ٹیکس لگتاہے، لوٹتا کوئی ہے اور پیسے قوم ادا کرتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرکاری سکولوں کانظام تباہ کیاگیا، پیسے والے بچوں کے لیے انگلش میڈیم اورغریبوں کے لیے اردو میڈیم سکول ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ بچہ پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے دعاگو ہوں، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، ملک سے غربت مٹانے کے لیے چین کی کاوشیں متاثر کن ہیں۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بعد بلاول بھٹو کو لاونچ کیا گیا، بلاول کو تو اردو بھی بولنی نہیں آتی جب کہ جس بچے نے زندگی میں ایک دن کی نوکری نہ کی ہو وہ کیسے ملک کی سربراہی کرسکتا ہے، دوسری طرف آصف زرداری بمبینو سینما کا ٹکٹ بلیک کیا کرتا تھا وہ ملک کیسے چلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا منی لانڈرنگ سے ملک کو دگنا نقصان ہوتا ہے حکمرانوں کی لوٹ مار کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بڑے ڈاکوﺅں کو جیلوں میں ڈال کر باہر سے پیسہ واپس لایا جائے، لوٹا گیا پیسہ ہسپتالوں اور بچوں کی تعلیم پر خرچ ہونا چاہیے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک

      پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

      5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.