تازہ تر ین

ٹی ٹوینٹی کی 15 سالہ تاریخ میں فہیم اشرف ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

ابو ظہبی(نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے فہیم اشرف نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 15سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی باو¿لر نے یہ سنگ میل عبور کیا۔فہیم اشرف نے اپنے تیسرے اوور میں چوتھی با ل پر اسورو اڈاناکو حسن علی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کروایا ،انہوں نے چھ رنز بنائے ،اگلی ہی بال پر ماہیلااڈاواٹے کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کروا دیا وہ بغیر کھاتے کھولے ہی پویلین لوٹ گئے ،ان کو تیسری اور یادگار کامیابی ڈوسن شنکاکی وکٹ کی صورت میں ملی جو ایل بی ڈبلیو ہوئے وہ ایک رنز بناپائے۔فہیم اشرف نے مجموعی طور پر تین اوورزمیں 16رنزکے عوض 3وکٹیں حاصل کی۔پاکستان اور سری لنکاکے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار آغاز کے باوجود 124رنز ہی بناپائے ،ان کی سات وکٹیں صرف 22رنزکے عوض گری۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain