تازہ تر ین

ہانگ کانگ سپر سکسز کا میدان آج سے سجے گا

ہانگ کانگ( نیوزایجنسیاں)ہانگ کانگ سپرسکسزٹورنامنٹ کاآغازآج ہوگا۔میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں نظرآئے گی۔گروپ اے میںمیزبان ہانگ کانگ،جنوبی افریقہ،پاکستان اورمیریلیبون کرکٹ کلب شامل ہیں جبکہ گروپ بی میںآسٹریلیا،نیوزی لینڈ،سری لنکا اوربنگلہ دیش شامل ہیں۔ پاکستانی سکواڈکی قیادت سہیل تنویرکریں گے۔ دیگرکھلاڑیوں میںجاہد علی،سہیل خان،محمدسمیع، انورعلی ، حماداعظم اورصاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔سپر سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی۔ہفتے کو گروپ میچز اتوار کو ایونٹ کا فائنل ہوگا۔ کپتان سہیل تنویرنے کہاہے کہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل تنویرنے کہاکہ پاکستان کی سائیڈ بہت متوازن ہے۔، پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ 6 اوور کے میچ کے لحاظ سے پاکستان کے پاس میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں۔ سہیل تنویر اس وقت ہانگ کانگ سپر سکس میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔آج ابتدائی میچز کھیلے جائیں گے جب کہ فائنلز 29 اکتوبر کو ہوں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain