تازہ تر ین

نجم سیٹھی کی فضول خر چیاں،اہم انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اکرم رضانے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے لنکن ٹیم کولاہورلانے کےلئے بہت زیادہ خرچہ کیا ہے۔ مگر ٹورکےلئے لنکاکی سی ٹیم آرہی ہے۔سکواڈمیں بہت سے نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل طورپربحالی جلد نظرنہیں آرہی۔چینل فائیوکے پروگرام گگلی میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپننگ بلے بازوں احمد شہزاداورفخرزمان کو بلے بازی بہتر بنانا ہوگی ۔ اگرناقص کارکردگی کا سلسلہ برقراررہا تو ٹیم میں جگہ بچانامشکل ہو جائیگا ۔ سلیکشن کمیٹی کے پاس نئے کھلاڑیوں کوچانس دینے کابڑاآپشن موجودہے ۔ کرکٹ کمنٹیٹرراجہ اسدعلی خان نے کہا ہے کہ بڑے مقصدکے حصول کےلئے اگرزیادہ خرچہ ہوجاتاہے توبری بات نہیںہے گوکہ سری لنکاکی سی ٹیم آرہی ہے مگر لاہورآناخوش آئندفیصلہ ہے۔اس اقدام کواچھے انداز میں سراہناچاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain