Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • پاکستان کا ایک اور اعزاز،شاہ زیب خان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
    • پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق چیف آئی ایس آئی جنرل احسان کی سابق سربراہ راسنے جپھیاں اچھی نہیں لگئیں، چودھری نثار

    By Daily Khabrainاکتوبر 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nisar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی ، کلرسیداں (نمائند گان خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابقہ آئی ایس آئی چیف کا ”را“ کے سابق چیف سے جپھی ڈالنا اچھا نہیں لگا، حکومت کا بھارت سے دوستیاں بڑھانااچھا نہیں لگتا، مودی دور میں پاکستان کو بھارت سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے،امریکہ سے تعلقات میں بہتری نہیں وقتی ٹھہراﺅ ضرور آیا ہے، عزت دو اور عزت لوکی وجہ سے ٹھہراﺅ آیا ہے، حکومت کا فرض ہے کہ اس اتحاد پر قائم رہے،تمام ادارے اس کے ساتھ چلیں، اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف عزائم اپنی موت آپ مر جائیں گے،(ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ، جو پالیسی بنی پارٹی اور ملکی مفاد میں بنے گی،(ن)لیگ آئندہ الیکشن میں ایک اتحاد کے ساتھ میدان میں اترے گی، عزت عہدوں سے نہیں کردار سے بنتی ہے، اگر عہدوں کے پیچھے بھاگتا تو سیاسی طور پر بار بار بک چکا ہوتا،بیرونی اور اندرونی خطرات سے متحد ہو کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔وہ ہفتہ کو کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایک طرف تجزیہ کار کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے اور اگر مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سامنے آتا ہے تو اس کو کرائسز کے طور پر دکھاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، اختلاف رائے جمہوریت کی بنیاد ہے، جو پالیسی بنے گی وہ مسلم لیگ (ن) کے اور پاکستان میں مفاد میں بنے گی،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ایک اتحاد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ شیخ رشید کسی غلط فہمی میں نہ رہیں وہ ان کے مشرف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں، اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنانا نواز شریف اور پارٹی کے حق میں نہیں ہے، دیگر ریاستی اداروں پر تنقید غیر ضروری ہے، نواز شریف اور میں نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ خود رکھی تھی، آج پارٹی کی اینٹیں لگانے والوں میں کوئی نہیں ہے،اسمبلی میں گونگا، بہرہ ہو کر نہیں بیٹھتا، ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہوں،منفی سوچ کا میں کچھ نہیں کر سکتا،مخالفین کو اپنی سیاست پر توجہ دینی چاہیے،حلقے کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ حلقے کا مقابلہ پورے ملک میں کسی وزیر، گورنر، وزیراعلیٰ کے حلقے سے کرلیں، اگر آپ کا حلقہ سرفہرست نہ ہو تو مجھے ووٹ نہ دیں،کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس سے سر جھک جائے۔وہ ہفتہ کو ساگری میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف اور میں نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی تھی، آج پارٹی کی اینٹیں لگانے والوں میں کوئی نہیں ہے، وزارت اس لئے واپس نہیں کی تھی کہ شدید اختلاف تھا، اعلیٰ عدالتوں پر تنقید کی پالیسی سے اختلاف ہے، اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنانا نواز شریف اور پارٹی کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستی اداروں پر تنقید غیر ضروری ہے،الیکشن میں سات مہینے باقی ہیں، ان ساڑھے چار سالوں میں جو میں نے کام کئے وہ آپ کے سامنے ہیں، میں وضاحت نہیں کرنا چاہتا، اس سے قبل ایم این ایز سے موازنہ کرلیں آپ کو فرق نظر آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ اس حلقے کا مقابلہ پورے ملک میں کسی وزیر، گورنر، وزیراعلیٰ کے حلقے سے کرلیں، اگر آپ کا حلقہ سرفہرست نہ ہو تو مجھے ووٹ نہ دیں، میں نے ہر وہ چیز کی جس سے میرے حلقے کے لوگوں کا سر فخر سے بلند ہوا، کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس سے سر جھک جائے، میں نے روایت ڈالی ہے کہ سب لوگوں کو فنڈز دیتا ہوں، حتیٰ کہ مخالفین کے کام بھی کرتا ہوں، جس پر میرے دوست بھی ناراض ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ میں اور عوام کی بھلائی کے کام کرتا رہوں، میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں،منفی سوچ کا میں کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دو نمبر لوگوں کو ووٹ نہ دیں،میں وہ واحد شخص ہوں جس نے بڑی وزارت لینے سے خود انکار کیا، میں نے اپنی پارٹی کے اندر اختلاف رائے کیا، وزارت لے کر بھی اختلاف رائے کر سکتا تھا لیکن میں نے وزارت ٹھکرا کر اختلاف رائے کیا، یہاں پر سیاست نہیں کی جاتی بلکہ الزامات لگائے جاتے ہیں، گزشتہ روز ایک شخص کی تقریر سن کر شرمندگی ہوئی، مخالفین کو اپنی سیاست پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات سپریم کورٹ میں ہیں، دائرے میں رہ کر عدالتی فیصلے پر تنقید کی جا سکتی ہے، اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کا کیا نتیجہ نکلے گا؟چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اسمبلی میں گونگا، بہرہ ہو کر نہیں بیٹھتا، ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں میرے سامنے کیا کچھ نہیں رکھا گیا، اپنی حکومت میں مجھے وزیر بننے کی آفر ہوئی لیکن ٹھکرا دی، پارٹی کو غلط راستے پر لے جایا جارہا ہے، اس لئے اختلاف رائے کیا، اب سیاست سیاست نہیں رہی بازی گری شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا شیخ رشید اپنی سیاست کریں، مجھے میری کرنے دیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ شیخ رشید کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، میں ان کے مشرف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

      پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا

      ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.