تازہ تر ین

احمدشہزادسلیکٹرزکی پلاننگ کاحصہ نہیں،اظہرزیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں سلیکٹرز کی پلاننگ میں احمد شہزاد نہیں ہیں، چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر احمد شہزاد کو ڈراپ کیا ہے تو وجہ بتانی چاہئے، میں سمجھتا ہوں ہر کھلاڑی سو فیصد پرفارمنس نہیں دے سکتا، احمد شہزاد ٹیم کیلئے ایک سرمایہ ہیں، انہیں ڈراپ نہیں کرنا چاہئے، قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے، ماضی میں بھی پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑی کھیلتے رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا ہے میں پہلے بھی بتا چکا ہوں احمد شہز اد اب ٹیم منیجمنٹ اور سلیکٹرز کے گیم پلان میں نہیں ہیں، ویسے انہیں بہت جلد ڈراپ کردیا گیا جو موقع فخر زمان کو مل رہا ہے احمد شہزاد کو نہیں دیا گیا، میرے خیال میں ورلڈ کپ تک شاید وہ ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں، احمد شہزاد پرفارمنس کے باعث آو¿ٹ نہیں ہورہے، یہ معاملہ کچھ اور ہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain