Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موٹاپے کا شکار ماہیما آج کل کس طرح گزارا کر رہی ہیں

    By Daily Khabrainنومبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    mahima
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتادی ہے ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ وزن بڑھنے کے بعد وہ کس طرح گزارہ کررہی ہیں۔ہدایت کار سبہاش گھئی کی 1997 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم”پردیس“سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کاشمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراو¿ں میں ہوتا تھا۔اپنی پہلی ہی فلم سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن پردیس جیسی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دینے کے بعد بالآخر فلمسازوں نے ان سےمنہ موڑلیاجب کہ اداکارہ نے بھی بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔طویل عرصے بعد گزشتہ برس ماہیما چوہدری کی چند تصویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کے بدلے ہوئے روپ نے تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ یہ تصاویران کے مداحوں پر بجلی بن کر گری کیونکہ ان میں ماہیما نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوچکی تھیں بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات بھی ان کے چہرے پر عیاں تھے۔ تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد ماہیما نے ان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اب ان کا موقف سامنے آیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ماہیما چوہدری نے اپنی وائرل ہونے والی تصاویراوراپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں بڑی عمر کی اداکاراو¿ں کے لیے کوئی کام نہیں ہے اوراگر بمشکل ہمیں کام ملتا بھی ہے تو کردار اچھا نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ میں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور گھر بیٹھ گئی جس کے بعد میرے وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔اداکارہ نے کہامیں ایک سنگل مدر ہوں اور اپنی بیٹی کی پرورش خود کررہی ہوں لہٰذا مجھے پیسوں کی ضرورت ہے۔تاہم ایک بچے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا بے حد مشکل ہے کیونکہ آپ کو بہت سارا وقت دینا پڑتا ہے لہٰذا میں نے چھوٹے موٹے شوز میں بطورجج کام کرنا شروع کردیا اس کے علاوہ مختلف فنکشنز کی افتتاحی تقریبات میں ربن کاٹنے کاکام بھی کرتی رہی اس طرح مجھے گزر بسر کرنے کے لیے کم وقت میں جلدی پیسے مل جاتے تھے۔اداکارہ نے نہایت جذباتی انداز میں اپنی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے اس دورمیں جب میں پیچھے مڑکردیکھتی ہوں تو محسوس ہوتا ہےکہ میں نے کچھ ایسے پروجیکٹس سائن کیے تھے جنہوں نے میرا کیرئیر برباد کردیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے فلم’داغ‘، ’دھڑکن‘اور’باغبان‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، تاہم ان فلموں میں انہوں نے ثانوی کردار نبھایا تھا جنہوں نے ان کے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں کوئی مدد نہیں کی۔ ماہیما گزشتہ برس’ڈارک چاکلیٹ‘ نامی فلم میں نظرآئی تھیں لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ

      بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.