Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھرناوالوں کیخلاف محاصرہ ،فیصلہ کن مرحلہ شروع ،ہر طر ف ہلچل

    By Daily Khabrainنومبر 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    supreme court of pakistan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد دھرنے سے متعلق انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس پرعدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ ایجنسیوں پراتنا پیسہ خرچ کرتے ہیں، ان کا کردار کہاں ہے، وہ کیوں
    خاموش ہیں، اگر خفیہ بات ہے تو بند لفافے میں دے دیں، لگتا ہے مسلمانوں کا اسلامی ریاست میں رہنا مشکل ہو رہا ہے، اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، ہم کوئی احکامات نہیں دیں گے، حکومت اپنا کام خود کرے، ہم قانون کی تشریح کر سکتے ہیں، دھرنے والے لوگ کون ہیں، آئی ایس آئی کی رپورٹ تسلی بخش نہیں، صرف چار نام لکھ کر دے دیئے، لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے لیکن دھرنے والوں کو کوئی تکلیف نہیں۔ یہاں اسٹریٹجک اثاثے پڑے ہیں، ایجنسیاں ان کے کاروبار، بینک اکاﺅنٹس اور ٹیکس سے متعلق بتائیں، دھرنے کے لیڈرز کہاں سے کھاتے پیتے ہیں؟ ان لوگوں کا کاروبار نہیں کیا یہ ملنگ فقیر ہیں؟ انہیں کون فیڈ کر رہا ہے، کیا یہ لوگ باہر سے آ گئے آئی ایس آئی کو معلوم نہیں؟ اس سے اچھی رپورٹ تو میڈیا دے دے گا، سنجیدگی دکھائیں، ایسی ہی رپورٹ انٹیلی جنس بیورو کی ہے، معاملے کا پتہ چلانا ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے آئی ایس آئی سے دھرنے سے متعلق دوبارہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران کو طلب کر لیا اور سماعت30نومبر تک ملتوی کر دی۔جمعرات کوجسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسلام آباد دھرنا از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع اور داخلہ کی جانب سے رپورٹس جمع کرائی گئیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ حکومت اور احتجاج کرنے والے بنیادی نکتہ نظر انداز کر رہے ہیں، کیا یہ اسلام ہے، کیا اسلام میں کوئی ڈنڈا ہے، مسلمان جب ملتے ہیں تو ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں، کیا لوگوں نے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا چھوڑ دیا ہے، اختلافات ہوتے رہتے ہیں، کیا عدالتیں بند ہوگئی ہیں۔ کل کوئی اور آکر راستوں کو بند کردے گا۔ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسکرانا بھی صدقہ ہے مگر مجھے کوئی مسکراتی شخصیت نظر نہیں آتی، گالی گلوچ کی زبان استعمال کی جاتی ہے کیا معاشرہ اس طرح چلتا ہے، کیا یہ چیز معاشرے کو تباہ نہیں کر رہی۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کنٹینروں کا خرچہ بھی عوام دیتے ہیں، غلطی تو مجھ سے بھی ہو سکتی ہے مگر مجھے بضد تو نہیں ہونا چاہئے، سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں، ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم نظر نہیں آتی۔ انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اسلام امن سے پھیلا ڈنڈے سے نہیں، جس کو مرضی گالیاں دے دو سب تالیاں بجائیں گے، دین میں کوئی جبر نہیں، دشمنوں کے لئے کام بہت آسان ہوگیا، وہ ہمارے گھر میں آگ لگا رہے ہیں، جب ریاست ختم ہوجائےگی تو سڑکوں پر قتل ہونگے، ثواب کا میٹر ہمیشہ چلتا رہتا ہے، میڈیا والے اشتعال پھیلانے والوں کو کیوں بلاتے ہیں، ہم نے آرٹیکل 5 کو نظر انداز کردیا ہے، اگر آرٹیکل 5 کی پابندی نہیں کرنی تو پاکستان کی شہریت چھوڑ دیں، غیر ملکی بھی پاکستانی قوانین کے پابند ہیں، مگر یہ لوگ کس قانون کے پابند ہیں۔جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ کیا حکومت ماضی میں کی گئی کمٹمنٹ بھول گئی ہے، کیا حکومت کو یاد نہیں کہ ماضی میں کیا ہوا تھا، کیا پنجاب میں کوئی دشمن موجود ہے؟۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ عوام کو بتایا جائے کہ دھرنے کی وجہ سے کتنا خرچہ ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو کچھ چل رہا ہے پیمرا نوٹس نہیں لے رہا، پھر مقدمات عدالت میں نہ لائیں سڑکوں پر لے جائیں، پیغام مل گیا ہے کہ چند لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے، میڈیا کو بھی ریٹننگ کیلئے مرچ مصالحہ چاہیے، دھرنے سے اسلام کی عظمت بڑھ نہیں رہی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ دھرنے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا پیمرا کے ماتحت نہیں آتا، دھرنے میں مسلح لوگ بھی موجود ہیں، ربیع الاول میں صورتحال خراب نہیں کرنا چاہتے، آج بھی دھرنا ختم ہونے سے متعلق پیشرفت کا امکان ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ 169 لوگوں کو گرفتار کر کے 18 مقدمات درج کیے گئے، راستے بند ہونے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ایک بچے کا وفات پا جانا معمولی بات نہیں ہے، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، یہ بات دھرنے والوں کے دل میں سما جاتی تو وہ چلے جاتے اور توبہ کرتے، شرمندگی سے ہماری آنکھیں جھک گئی ہیں۔ میرا دل چکنا چور ہو گیا ہے، پیاسے کتے کے مرنے پر کون ذمہ دار ہوگا؟، کیا راستے بند ہونے سے وفات پانے والے بچے کے گھر کوئی حکومتی شخص گیا؟، ہم کتنا گر چکے ہیں، کل پولیس والے کو مسجد سے نکال کر مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا لاڈ سپیکر پر دھرنے والوں کو جانے کا کہا گیا؟، پارلیمان، عدلیہ اور علما اپنا اپنا کام کریں، کیا ججز کو گالیاں دی گئی ہیں؟ ہماری طرف سے گالیاں دینے والوں کو شکریہ کہہ دیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کیا ایجنسیاں مر چکی ہیں؟ میڈیا کو پتہ ہے حکومت کو پتہ نہیں، نئی نسل کو اسلام کے بارے میں کیا بتائیں گے؟، کیا عدالت بند کر کے گھر چلے جائیں؟ عدالت اور عدل کا راستہ روکنا بھی گناہ ہے۔ کیا حکومت کے پاس سنجیدہ پلان آف ایکشن ہے؟، ہرجگہ ہر کسی کا اپنا قانون ہے، پھر آئین کو ختم کر دیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اس طرح تو چند لوگ شہر کو یرغمال بنا سکتے ہیں، کسی ریلی کو دھرنے میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ دھرنے کے اخراجات کون برداشت کر رہا ہے، یہ اخراجات خزانے سے کیوں جائیں؟۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کھلی عدالت میں نہیں چیمبر میں بتا سکتے ہیں، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اگر خفیہ بات ہے تو بند لفافے میں دے دیں، لگتا ہے مسلمانوں کا اسلامی ریاست میں رہنا مشکل ہو رہا ہے، اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، ہم کوئی احکامات نہیں دیں گے، حکومت اپنا کام خود کرے، ہم قانون کی تشریح کر سکتے ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل

      کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔

      پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.