Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کا نظریہ کرپشن، زرداری ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے، عمران خان

    By Daily Khabrainنومبر 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حافظ آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی بدقسمتی نواز اور زرداری ہیںِ انصاف نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان عظیم ملک نہیں بن سکاِ بدقسمتی سے نواز اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آتے رہے، مگر اب ہم نے مل کر کرپشن کا مقابلہ کرنا ہے ، خواجہ آصف نے اقامہ لیا ہوا ہے اور وہ دبئی میں16لاکھ روپے پر نوکری کررہے ہیں،اگلے ہفتے انکے اور بھی راز کھولیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے باہر جاکرہسپتال میں ہیں وزیراعظم میں اتنی جرات نہیں کہ انہیں کہیں کہ تم استعفیٰ دے دو، نوازشریف وزیر خزانہ کو کبھی ”کیوں نکالا “نہیں ہونے دیں گے،کیونکہ اسکی وجہ یہ ہے اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے کہ نوازشریف کے کتنے پیسے کدھر پڑے ہیں،وہ ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے جس میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر سب چوری کررہے ہیں، آئی بی میں بھی نواز شریف نے اپنا آدمی بٹھایا ہوا ہے جس کا نام آفتاب سلطان ہے، اس کا کام اپوزیشن کو ختم کرنے کا لگایا گیا ہے، پی ٹی وی کا سربراہ عطاءالحق قاسمی نواز شریف کے گھر کے جوتے پالش کرنے والا نوکر ہے،نواز شریف نے میڈیا کو تباہ کیا، میڈیا کے اندر اربوں روپے کے اشتہار دے کر میڈیا کو خریدا گیا،اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا کرپشن ہے، ملک سے سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے،نواز شریف نے اقتدار کو عوامی خدمت کی بجائے اپنے مفاد کےلئے استعمال کیا، عوام غریب ہو گئے اور شریف خاندان 30,30فیکٹریوں کے مالک بن گئے، نواز شریف خودچوری کرتا ہے تو وہ اسحاق ڈار،خواجہ آصف کو بھی کرپشن سے نہیں روک سکتا،برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا کہ جب تک ملک کی عدالتیں انصاف کرتی رہیں اسے دنیا کی کوئی طاقت تباہ نہیں کرسکتی۔وہ جمعہ کو حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا آگے چلی گئی ہمارا ملک پیچھے رہ گیا، پاکستان کے نوجوانوں کا سب سے بڑامسئلہ بے روزگاری ہے، لوگ نوکری کےلئے پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں، کرپشن سے بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مطلب اقتدار میں آ کر پیسہ بنانا ہے، اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا کرپشن ہے، نواز شریف نے اقتدار کو عوامی خدمت کی بجائے اپنے مفاد کےلئے استعمال کیا، عوام غریب ہو گئے اور شریف خاندان 30,30فیکٹریوں کے مالک بن گئے، نیب کے مطابق ہمیں ہر سال چار ہزار ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، اگر یہی پیسہ اپنے لوگوں پر خرچ کریں تو سڑکیں تعمیر ہو سکتی ہیں، ہسپتال کا نظام اور سکول بنائے جا سکتے ہیں، پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، محنت کرنے کے باوجود کسان غریب ہوتے جا رہے ہیں، ملک سے سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے،یہی پیسہ اگر پاکستان میں خرچ ہو تو یہاں کارخانے بنیں اور لوگوں کو نوکریاں ملیں، لوگوں کو روزگار ملے اور عام آدمی خوشحال ہو، پیسہ باہر جانے سے روزگار باہر کے لوگوں کو ملتا ہے اور پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں، ان قرضوں کی قسطیں دینے کےلئے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے مگر یہ نظریہ کرپشن کا ہے،وزیراعظم، وزیر اور سیکرٹریز سب چوری کرتے ہیں کوئی ان کو نہیں روک سکتا، چائنہ کی کہاوت ہے کہ مچھلی سر سے سڑتی ہے، پاکستان میں بڑے عہدوں پر کرپٹ لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف اور دوسری طرف آصف علی زرداری ہے، وہ آتا ہے تو وہ پیسہ بناتا ہے اور ملک کو لوٹتا ہے، نواز شریف کو اس لئے نکالا کیونکہ آپ اس ملک کا 300ارب روپے باہر لے کر گئے، مطلب 30ہزار کروڑ روپے ،عام عوام کا پیسہ چوری کیاگیا، جب نواز شریف خودچوری کرتا ہے تو وہ اسحاق ڈار،خواجہ آصف کو بھی کرپشن سے نہیں روک سکتا،پاکستان کا وزیر خارجہ دبئی میں16لاکھ روپے پر نوکری کررہاہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم بڑے ہورہے تھے تو پاکستان ہرطرح سے بہتر تھا، سکول ،اسپتال، بہتر تھے، پی آئی اے دنیا کی عظیم ائیر لائن تھی،مگر اب سب کچھ تباہ حال ہے کیونکہ یہاں بے انتہا کرپشن کی گئی ہے،وزیر خارجہ اقامہ لے کر بیٹھا ہے،اگلے ہفتے خواجہ آصف کے اور بھی راز کھولیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہلے کیا تھا اب اس کے بچے بھی اربوں پتی ہوگئے ،اسکی اربوں روپے کی عمارتیں ہیں باہر ، خدا کا عذاب دیکھیں اس ملک پر وزیرخزانہ پر منی لانڈرنگ کے چارجز ہیں، وہ ملک سے باہر جاکرہسپتال میں پڑا ہے لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میں اتنی جرات نہیں کہ اسکو کہیں کہ تم استعفیٰ دے دو، الٹا اسکو چھٹیاں دے دی ہیں، دنیا میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ ایسا ہوِ وہ ملک چھوڑ کے بھاگا ہوا ہے،اور وزیراعظم میں اتنی جرات نہیں کے اسکو نکالے۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف وزیر خزانہ کو کبھی ”کیوں نکالا “نہیں ہونے دیں گے،کیونکہ اسکی وجہ یہ ہے اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے کہ نوازشریفکے کتنے پیسے کدھر پڑے ہیں، اسحاق ڈار نے ایک مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا ہے کہ کہا ں کہاں شریف خاندان کا پیسہ پڑا ہے، 90کی دہائی میںیہ شریف خاندان کےلئے ڈیڑھ ارب روپے ملک سے باہر لے کر گیا۔ انہوںنے کہا کہ شہبازشریف کا نام ہے حدیبیہ پیپرزملز کیس میں، کیس آپ لوگوں کے سامنے عدالت میں چلے گا، مجھے بتائیں وہ ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے جس میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر سب چوری کررہے ہیں، آپ سب تیاری کرلیں ہم نے ملکر اس کرپشن مافیا کا خاتمہ کرنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک اپنے ادارے مضبوط کرکے آگے بڑھتا ہے، یورپ آگے بڑھا کیونکہ وہاں ادارے مضبوط ہیں، برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا کہ جب تک ملک کی عدالتیں انصاف کرتی رہیں اسے دنیا کی کوئی طاقت تباہ نہیں کرسکتی،معاشرے کے کمزور سے کمزور فرد کو عدالتیں تحفظ فراہم کرتی ہیں، تو وہ ملک اوربھی مضبو ط ہوتا ہے، جب ریاست اپنے اقلیتوں کو تحفظ دیتی ہے تو اسے کوئی گرا نہیں سکتا ،خداکا حکم ہے، میری زمین پر انصاف کا نظام قائم کرو، حضرت علی نے کہا تھا کہ کفر کا نظام چل جائےگا مگر ظلم اور ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا ، پاکستان میں انصاف کا دوہرا معیار قائم ہے، یہاں کمزور چوری کرے تو طاقتور ڈاکہ مارے تو اس کےلئے الگ قانون ہے، یہاں کمزور لوگ چوری کریں تو وہ جیلوں میں جاتے ہیں طاقتور ڈاکہ مارے تو وہ اسمبلیوں میں پہنچ جاتا ہے، ہم یہاں انصاف کا نظام قائم کریں گے، ملک کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ یہاں اداروں کے اوپر کرپٹ لوگوں کو بٹھایا گیا، پی ٹی وی عوام کے ٹیکسوں پر چلتا ہے، پی ٹی وی پر پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ کے پی کے میں ایک ارب درخت نہیں اگائے گئے، پی ٹی وی کا سربراہ عطاءالحق قاسمی نواز شریف کے گھر کے جوتے پالش کرنے والا نوکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسی آئی بی میں بھی نواز شریف نے اپنا آدمی بٹھایا ہوا ہے جس کا نام آفتاب سلطان ہے، اس کا کام اپوزیشن کو ختم کرنے کا لگایا گیا ہے وہ بھی نواز شریف کی خدمت میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے میڈیا کو تباہ کیا، میڈیا کے اندر اربوں روپے کے اشتہار دے کر میڈیا کو خریدا گیا،صحافی عوامی زیادتیوں پر آواز اٹھاتے ہیں مگر یہاں صحافی بکاﺅ مال بنا دیئے گئے ، میں بتاﺅں کہ نئے پاکستان میں ریاست اور طبقے، اقلیتوں اور نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔عمران خان نے کہا کہ ہم کرپشن روکیں گے اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کریں گے، ہم اپنے بچوں کے اوپر پیسہ لگائیں گے، اچھے سکول بنائیں گے، سرکاری سکولوں کو بہتر بنائیں گے، پاکستان کے مدرسوں میں 24لاکھ بچے پڑھتے ہیں، کسی حکومت نے ان کو اپنا نہیں سمجھا، میرا وعدہ ہے کہ ہم نے اپنے دینی مدارس پر بھی پیسہ لگانا ہے انہیں اوپر لائیں گے،8لاکھ بچے انگلش میڈیم میں پڑھ کے نوکریاں لیتے ہیں جبکہ 24لاکھ بچے مدرسوں میں پڑھ کے بے روزگار پڑھتے ہیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے ہر غریب طبقے کا ساتھ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ چار ارب روپے میں ماڈل ہسپتال بنتا ہے مگر یہ حکمران ہسپتال نہیں بناتے الٹا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے جاتے ہیں، ہم یہاں ماڈل ہسپتال بنائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل

      کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔

      پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.