پی ایس ایل میں9 کرکٹرز سے تفتیش کاانکشاف، عماد بھی شامل

لاہور (آئی این پی) پی ایس ایل فکسنگ کیس کی گتھیاں مزید الجھنے لگیں۔ ہر روز ایک نیا انکشاف ہوتا چلا جا رہا ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے دوران دبئی میں 9 کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ان کھلاڑیوں میں اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور آل راو¿نڈر عماد وسیم بھی شامل تھے۔ احمد شہزاد سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر سوالات ہوئے جس میں اوپنر نے سست بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 30 رنز بنائے تھے۔تحقیقات کے بعد ذوالفقار بابر اور مخبر کا کردار ادا کرنے والے عمر امین کو کلین چٹ دیدی گئی جبکہ احمد شہزاد اور عماد وسیم ابھی بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے ریڈار پر

والدہ کی علالت، احمد شہزاد ویسٹ انڈیز سے وطن واپس آ گئے

ڈومینیکا (آئی این پی) احمد شہزاد والدہ کی علالت کے سبب دورہ ویسٹ انڈیز ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ گئے ۔ احمد شہزاد نے والدہ کی بیماری کی سبب ٹیم مینجمنٹ سے درخواست کی کہ انہیں دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی اجازت دی جائے ، مینجمنٹ نے ان کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔اوپنر کی والدہ اس وقت شدید علیل ہیں کیونکہ چند ہفتوں قبل ہی ان میں ایک سنگین نوعیت کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹنا چاہتے تھے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلینڈ روانگی سے قبل اپنے اہلخانہ کے ساتھ کچھ وقت گزار سکیں۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کی اپنی ٹیم طبیعت بھی ناساز تھی اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔یاد رہے کہ احمد شہزاد کی دورہ ویسٹ انڈیز کے ذریعے ہی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد وہ ٹیسٹ سیریز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے جس کے سبب سابق کرکٹرز نے ان کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ

برینڈن میک کلم کو ایک اور کمان تھما دی گئی

لندن (اے پی پی) افغانستان کی کرکٹ ٹیم 11 جولائی کو لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم پر ایم سی سی الیون سے ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ماضی میں ایم سی سی ینگ کرکٹر کا اعزاز پانے والے افغان پلیئر محمد نبی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایم سی سی الیون کی قیادت نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم کریں گے۔ یہ دوسرا موقع ہوگا جب ایم سی سی نے کسی ایسوسی ایٹ ملک سے اپنے کلب کا میچ شیڈول کیا۔ گزشتہ سال نیپال سے مقابلے کو دیکھنے کےلئے تقریباً چھ ہزار شائقین نے گراﺅنڈ کا رخ کیا۔

محمد نواز پہلی عارضی معطل ، وجہ انتہائی حیران کن

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فکسنگ کے چ±نگل میں آئے محمد نواز پہلی سماعت کے بعد عارضی معطل ہو گئے۔ کرکٹ سے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ آل راو¿نڈر کو چارج شیٹ بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سپاٹ فکسنگ سکینڈل میںآل راﺅنڈر محمد نواز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے ۔جمعرات کوآل راونڈر محمد نواز کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی ہوئی ہے، سماعت کے دوران یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے ان سے سوالات کیے، چارج شیٹ جاری ہونے پر ان کی عبوری معطلی کے دورسے گزرناپڑیگا۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز پر الزام ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ان سے بکیوں نے رابطہ کیا جس پر انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ حکام کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔اگر آل راﺅنڈر محمد نواز کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی تو ابتدائی طور پر ان کی عبوری معطلی کے امکانات موجود ہیں۔ ان پر لگائے گئے الزامات دیگر پلیئرز سے مختلف ہیں اس لیے ان کی سزا بھی ممکنہ طور پر کم ہو گی۔ کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہونے پر مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔واضح رہے کہ اسی نوعیت کے کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو ایک سال معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ہاتھ کاٹے جانے والے عرفان سے ملاقات, انصاف کی یقین دہانی

لاہور، ننکانہ صاحب، صفدر آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندگان خبریں) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف 13سالہ مضروب لڑکے عرفان کے گھر ننکانہ صاحب کے نواحی گاو¿ں مچھر والی گئے۔ وزےراعلیٰ نے شےخوپورہ کے علاقے مےں تشدد کے بعد ہاتھ کاٹے جانےوالے مچھروالی او¿ں کے رہائشی مضروب لڑکے عرفان،اس کے والدےن اوردےگر اہل خانہ سے ملاقات کی اورمضروب لڑکے ودےگر اہل خانہ سے واقعہ کے متعلق تفصےلات حاصل کےں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے مضروب لڑکے عرفان اور اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے خود یہاں آیا ہوںاور واقعہ کی تحقیقات کیلئے شاندار ریکارڈ کے حامل ایماندار افسروں کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، مکمل غےر جانبداری کے ساتھ واقعہ کی انتہائی شفاف انکوائری ہوگی اورقصوروار پائے جانےوالوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے مےں لاےا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکےااور کہا کہ زےادتی کرنے والا کوئی شخص قانون کی گرفت سے نہےں بچ سکے گا۔ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کے شکنجے سے کوئی نہےں بچا سکتا۔وزےراعلیٰ نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ13سالہ عرفان کو مصنوعی ہاتھ لگواکردےا جائے گااورآپ کے ساتھ ہر قےمت پر انصاف ہوگا۔متاثرہ خاندان کے بچوں کی تعلےم و تربےت کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی اور متاثرہ خاندان کو مفت طبی سہولتےں مہےاکی جائےں گی۔ وزےراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی تحقےقات کےلئے اعلی سطح کی انکوائری کمےٹی تشکےل دےتے ہوئے کہا کہ چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم اورآر پی او سرگودھا کمےٹی کے ممبران ہوں گے ۔وزےراعلیٰ نے کمےٹی کے ممبران کو فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہداےت کی اورکہاکہ جب تک تحقےقات مکمل نہ ہوجائےں گی انکوائری کمےٹی کے ممبران اسی علاقے مےں رہےں گے۔وزےراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو ےقےن دہانی کرائی کہ مےں ذاتی طورپر تحقےقات کی نگرانی کروںگا۔ انشاءاللہ اس واقعہ میں انصاف ہوگااورانصاف کے تمام تقاضے پورے کےے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ میں دنیا کی کسی طاقت کو انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہونے دوں گا۔ وزےراعلیٰ نے اےف آئی آر کے اندراج مےں تاخےر پر شدےد برہمی کا اظہار کےااوراستفسار کےا کہ مضروب 13سالہ عرفان کی والدہ 7تارےخ کو تھانے پہنچی تو پرچہ 8تارےخ کو کےوں ہوا۔اےک دن کی تاخےر سے مقدمے کا اندراج افسوسناک ہے۔پولےس افسروں کو اس سوال کا جواب دےنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پولےس افسروں کو ےہ احساس کےوں نہ ہوا کہ مضروب عرفان کی والدہ 10کلومےٹر کا سفر کر کے تھانے پہنچی ۔وزےراعلیٰ نے متاثرہ لڑکے اوراس کے والد سے دلی افسوس اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا چےک دےااورکہا کہ مضروب نوجوان کی مکمل دےکھ بھال اورہر ممکن معاونت کی جائے گی۔حکومت پنجاب عرفان کومصنوعی ہاتھ لگوا کر دے گی ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے 13سالہ مضروب عرفان کے بےماردادا کے مفت علاج معالجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عرفان کے دادا کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اورمظلوم خاندان کو بھی مفت علاج معالجے کی سہولتےں دی جائےں گی۔وزےراعلیٰ نے ننکانہ کے نواحی گاو¿ںمےں مضروب عرفان کے گھر آمد کے موقع پر بےمار دادا کو گلے لگاےا اورانہےں دلاسہ دےا۔واضح رہے کہ چند روزقبل شےخوپورہ کے علاقے مےں13سالہ لڑکے عرفان پر تشدد کےاگےا اوراس کا اےک ہاتھ کاٹاگےا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں 1200میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائز ہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کابینہ نے گزشتہ روز 1200میگا واٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے کی منظوری دی ہے اور اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھاناہے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے حوالے سے تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں اورفیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا کام فوری شرو ع کیاجائے-انہوںنے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ضرور ی اقدام اٹھایا جا رہاہے اور توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہونے کے قریب ہیں- انہوںنے کہاکہ 1200میگاواٹ کا نیا گیس پاور پراجیکٹ پاکستان بالخصوص صوبے کی معاشی ترقی میں ممد ومعاون ثابت ہوگا-نیشنل بینک کی جانب سے منصوبے کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے- صوبائی وزراء، رانا ثناءاللہ، عائشہ غوث پاشا، صدر نیشنل بینک آف پاکستان،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات چودھری عارف سعید اورمتعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی- وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈائرےکٹر جنرل فرنٹےئر ورکس آرگنائزےشن لےفٹےننٹ جنرل محمد افضل نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں راوی پل سے کالاشاہ کاکو تک ایکسپریس وے کے منصوبے کو شروع کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لےاگےا۔وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمےر کا منصوبہ عوام کوحقےقی معنوں مےںسہولت دے گا اوراس منصوبے کی تکمےل سے شہرےوں کو ٹرےفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔انہوںنے کہاکہ جدید انفراسٹرکچر معاشی ، صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا باعث بنتا ہے او راسی مقصد کے پیش نظر اربوں روپے کی لاگت سے صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا ہے- انہوںنے کہاکہ ایکسپریس وے کا منصوبہ ٹریفک کے نظام میںبہتری لائے گا او راس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں ملیں گی- انہوںنے کہاکہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف قرےبی آبادےوں کے رہائشےوں بلکہ لاہور آنے اورجانےوالی ٹرےفک کے مسائل حل ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ جدےد ذرائع آمدورفت ترقی کے سفر مےں اہم کردارادا کرتے ہےں ۔ جہاں سڑک بنتی ہے وہاں نہ صرف روزگار کے مواقع پےدا ہوتے ہےںبلکہ معاشی سرگرمےاںبھی بڑھتی ہےں۔ وزیراعلی نے متعلقہ محکموں اوراداروں کے ماہرےن پر مشتمل کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کمےٹی آئندہ چند روز مےں منصوبے پر عملد رآمد کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پےش کرے گی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کی مکمل فزبےلٹی رپورٹ جلد تےار کی جائے ۔چےف سےکرٹری،چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات،متعلقہ محکموں کے سےکرٹریز، کمشنر لاہورڈوےژن اورفرنٹےئر ورکس آرگنائزےشن کے اعلی حکام نے اجلاس مےں شرکت کی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ڈائرےکٹر جنرل فرنٹےئر ورکس آرگنائزےشن لےفٹےننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی،جس مےںاےف ڈبلےو او کے تعاون سے صوبہ پنجاب مےں جاری ترقےاتی منصوبوں پر پےشرفت پر تبادلہ خےال کےاگےا۔وزےراعلیٰ نے انفراسٹرکچر کے منصوبوں پرہونے والی پیشرفت پر اطمےنا ن کا اظہار کےا اور کہا کہ جدےد ذرائع آمد ورفت تےزرفتارترقی کےلئے ضروری ہےں ۔پنجاب مےں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر کو بہتر بناےاگےا ہے اور جدےد انفراسٹرکچر سے شہرےوں کو آمدورفت کی بہترےن سہولتےں ملی ہےں۔ انہوں نے کہاکہ اےف ڈبلےو او جدےد انفراسٹرکچرکے منصوبوں مےں پنجاب حکومت کا اہم پارنٹر ہے اوراےف ڈبلےواو کے تعاون سے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو تےزی سے آگے بڑھاےا جارہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیںریلیف فراہم کرنے کے لئے یہ شاندار اورتاریخ ساز اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی بار بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے دئےے جا رہے ہیں او راس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے تاکہ کاشتکار کو اس کاحق دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا تاریخ ساز پروگرام زرعی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ وزیراعلی نے پروگرام پر مزید تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو جتنا زیادہ ریلیف دیں گے ،زرعی معیشت اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گی۔ سیکرٹری زراعت نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ خان، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھبھا ، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رانا بابر حسین، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو، نیشنل بینک و زرعی ترقیاتی بینک کے صدور اور متعلقہ ادارو ںکے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

ہوم سیریزبھارت میں کھیلنے کو تیار

کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود اپنی ہوم سیریزبھارت میں کھیلنے کو تیار ہیں ، مصباح، یونس اورشاہد آفریدی چوٹی کے کھلاڑی ہیں انہیں عزت کےساتھ رخصت کریں گے، یونس اورمصباح کوبورڈ میں کوئی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے، فکسنگ اسکینڈل میں بورڈ کسی پلیئر پردباو¿نہیں ڈال رہا،معطل کر کٹرزاگر ایسا قدم اٹھاتے ہیں جس سے ان کا فائدہ ہو تو انکی حوصلہ افزائی کریں گے،پی ایس ایل تھری کے کچھ میچزکراچی میں بھی ہوں۔جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بورڈ کی مالی حالت ٹھیک ہے لیکن بھارت کے نہ کھیلنے سے نقصان ہوا،آئی سی سی نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاک بھارت سیریزمیں سب سے زیادہ پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان بھارت سے اس کی سرزمین پریا نیوٹرل وینیو پرسیریزکھیلنے کیلئے تیارہے۔تمام آپشنز پر غور کرنے کو تیار ہیں مگر اس سے پہلے بی سی سی آئی کو پاکستان کیساتھ کھیلنے پر رضامند ہونا ہو گا۔کراچی کی پہلی فور سٹار کرکٹ اکیڈمی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”کراچی میں اکیڈمی تیار ہے اور اب ہم اکیڈمی کا سربراہ تلاش کرنے کیلئے اشتہار دیں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ کون آگے آتا ہے اور پھر سوچیں گے کہ کسے ذمہ داری سونپنی ہے۔شہریارخان نے کہا کہ یونس خان اورمصباح الحق کی ریٹائرمنٹ پرافسوس ہے، مصباح، یونس اورشاہد آفریدی چوٹی کے کھلاڑی ہیں انہیں عزت کےساتھ رخصت کریں گے، یونس اورمصباح سے بات کرکے انہیں بورڈ میں کوئی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فکسنگ اسکینڈل میں بورڈ کسی پلیئر پردباو¿نہیں ڈال رہا اور خالد لطیف پر کرکٹ بورڈ کسی بھی قسم کا دباﺅ نہیں ڈال رہا ، ان کیخلاف کیس ہے اور اگر وہ ایسا قدم اٹھاتے ہیں جس سے ان کا فائدہ ہو تو وہ ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ عرفان کی طرح دیگرکرکٹرزکیلئے بھی راستہ کھلا ہے اگروہ چاہیں تواقرارکرلیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوتین سال سے امن ہے، ان کی کوشش ہے کہ پی ایس ایل تھری کے میچزکراچی میں بھی ہوں، نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب فائیو سٹار ہوٹل بنا رہے ہیں تاکہ غیرملکی ٹیموں کو سٹیڈیم کے قریب ٹھہرانے کا انتظام کیا جا سکے کیونکہ ہوٹل سے سٹیڈیم تک کا لمبا سفر سیکیورٹی خدشات کا باعث بنتا ہے۔قبل ازیں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی ۔

خالد کوالزامات قبول کرنےکی دھمکی دینے کاانکشاف

لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے اہم کردارخالدلطیف کے وکیل نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے موکل کوجرم تسلیم کرنے پراہم آفرکی گئی تھی۔ایک ویڈیو میں خالد لطیف کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ خالدلطیف کسی انکوائری سے نہیں بھاگ رہے۔ وکیل نے الزام عائد کیاکہ پی سی بی خالدلطیف کی کردارکشی کررہاہے۔ وکیل نے مزید الزام عائد کیاکہ کرنل اعظم نے آفرکی کہ ہماری بات مانو تو کلیئر کردینگے۔وکیل بدر عالم کا کہنا تھا کہ 16فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ویڈیو انٹرویومیں آفرکی گئی۔بدرعالم نے مزید بتایاکہ ویڈیوکیس کااہم حصہ ہے ، بور ڈانٹرویوفراہم نہیں کررہا۔وکیل نے بتایاکہ بورڈ تاویلوں سے کام لے رہاہے اور کہتاہے کہ ویڈیوغلطی سےریکارڈنہ ہوسکی۔نھوں نے مزید کہاکہ پی سی بی کے پاس اس کیس میں کوئی گواہی یا شواہد نہیں ہیں۔

عائشہ عمر کی نئی ویڈیو نے طوفان کھڑا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمربھی ترقی کے راستوں کا شارٹ کٹ دیکھنے لگیں۔ ایک ویڈیو میں معروف اداکارہ نے انتہائی بے ہودہ لباس زیب تن کیے ہو ئے ہے۔اس میں کہتی ہیں کہ میں عائشہ عمر ہوں اور میرا لباس انتہائی شائستہ ہے جبکہ عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن رکھا ہے جس میں۔۔۔۔۔۔نظر آ رہا ہے۔ عوامی حلقوں میں اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی شدید تنقید سامنے آئی ہے

 

http://www.dailymotion.com/video/x5lgfzk_ayesha-omar-dress-in-luxstyle-awards-2017_news

 

 

سجن جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات“ اصل معاملہ تھا کیا ؟

لندن/اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک کی سول قیادت نے فوج کے اعلی حکام کو بتایا ہے کہ بھارتی تاجر سجن جندل کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ غیر رسمی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی “ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ارب پتی تاجر سجن جندل نے اپنے چند دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے تفریحی مقام مری میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔دفتر خارجہ نے اس غیر رسمی ملاقات کو نجی قرار دیتے ہوئے اس پر بات کرنے سے انکار کیا تھا جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اس بارے میں میڈیا میں ہونے والی چہ مہ گوئیوں کے جواب میں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سجن جندل وزیراعظم نواز شریف کے پرانے دوست ہیں اور دو دوستوں کی ملاقات کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔تاہم بعض اہم سرکاری ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی ایک حالیہ ملاقات میں سجن جندل کے دورہ پاکستان کے بارے میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعتماد میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فوجی قیادت کو بتایا ہے کہ سجن جندل اہم انڈین حکام کی ایما پر ان سے ملے تھے اور یہ ملاقات انڈیا اور پاکستان کی کشیدگی کم کرنے کی انڈین کوشش کا حصہ ہے۔دوسری طرف فوجی قیادت نے بھی سجن جندل کی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں اپنے افسران کو اعتماد میں لیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ سجن جندل کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔فوجی قیادت کی طرف سے یہ پیغام فوجی افسروں میں ایک ایسے وقت میں پہنچایا جا رہا ہے جب ملک میں بعض حلقوں میں سجن جندل کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے وزیراعظم کی ایک ایسی بھارتی شخصیت سے نجی ملاقات کو پسند نہیں کیا جا رہا تھا جو بھارتی سیاسی اشرافیہ سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔بی بی سی کے مطابق وزیراعظم کے قریبی سمجھے جانے والے حکمران جماعت کے ایک رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیراعظم نے سجن جندل سے ملاقات کے مندرجات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے البتہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ سجن جندل دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے اس بارے میں فوجی قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سجن جندل کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اور اس کے بعد اس بارے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔تاہم پاکستان کی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کسی بھی موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں بیک چینل یا سفارتی سطح پر ہونے والے رابطوں کا موضوع نہیں ہوں گے۔فوجی قیادت کا اس بارے میں مقف ہے کہ کلبھوشن کو کسی قیمت پر بھی کسی ‘لین دین’ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور وہ ضروری قانونی کارروائیاں پوری ہونے کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیے

بیجنگ(ویب ڈیسک) ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک،ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلئے چین مسلسل کام کر رہا ہے۔چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مبالغہ آرائی سے باز رہے،بھارت کے چین کی فوجی ترقی کے بارے میں بھی خدشات بے بنیاد ہیں،
معروف امریکی اخبار میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک،ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلئے چین مسلسل کام کر رہا ہے،چین پرامن اور ترقی کی وکالت کرنے والا ملک ہے اورچین خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، چین کا دفاعی بجٹ 2010 کے بعد اس مرتبہ سب سے کم رکھا گیا ہے،بیجنگ کی فوجی ترقی اس کے قومی تعمیر پروگرام کا حصہ ہے، نئی دہلی کو اس بارے میں زیادہ خدشات میں پڑنے اور تشریح نہیں کرنی چاہیے۔