کرپشن کا خاتمہ خواب ہی رہیگا, کپتان نے عوام کو خبردار کردیا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج سرگودھا میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو خبر دار کیا ہے کہ اب بھی باہر نہ نکلے تو کرپشن سے نجات خواب ہی رہ جائے گا انہوں نے یہ اعلان جمعرات کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جلسہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کر رہے ہیں کیوں کہ کرپشن نے پاکستان کو دیمک کی طرح کھالیا ہے اور اب وقت کی ضروت ہے کہ کرپشن کے خلاف بااتفاق مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اگر عوام اب باہر نہ نکلے تو کرپشن سے نجات ایک خواب ہی رہ جائے گا اور پھر بھی اس ناسور سے نجات نہیں مل سکے گی۔

حکومت ،فوج تعلقات پر تماشا, چودھری نثار کا حیران کُن اعلان

اسلام آباد (کرائم رپوررٹر) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات کا تماشا نہیں لگانا چاہئیے یہ پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں حساس معاملہ ہے، ان تعلقات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے جو پاکستان کے علاوہ کہیں اور نہیں ہوتی۔ اگر حکومت نے ڈان لیکس معاملے پر کچھ چھپانا ہوتا تو پہلے کمیٹی اور پھر کمیشن نہ بناتی تاہم اب معاملہ ختم ہو چکا ہے جس پر بیان بازی حیران اور پریشان کن ہے ۔اگر کسی کو زیادہ یا کم سزا ہوئی ہے تو نہ تو میں ذمہ دار ہوں اور نہ حکومت ۔ کمیٹی نے حقائق اور شواہد پر فیصلہ کیا جو کسی کی خواہش کے مطابق نہیں ہونا تھا ۔حکومت نے اگر کسی فرد کو بچانا ہوتا تو دو کمیٹیاں نہ بنتی ۔ ڈان لیکس کی رپورٹ متفقہ ہے جس پر اتفاق رائے تھا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کا معاملہ طوالت پکڑ گیا تھا ، جب اعلان ہونے لگا تو کچھ مسئلے آئے جو پروسیزرل تھے ۔آرڈر وزیر اعظم ہاس سے نکلا جس کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے تھی جس پر غلط فہمی پیدا ہوئی جس میں مزید اضافہ ہوا ۔چودھری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت مشکلات اور مسائل ہیں جن پر سیاست کی جا سکتی ہے ۔نیوز لیکس پر ہیجان انگیزی کی ضرورت ہے نہ بلا جواز اظہار خیال اور ڈرامہ بازی کی ۔سول ملٹری تعلقات پر طرح طرح کی باتیں کی گئیں ۔ تاثر دیا گیا کہ فوج اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں ۔رپورٹ پر اختلا ف رائے طریقہ کار پر تھا ، سول ملٹری تعلقات پر کرکٹ نہیں کھیلیں کوئی اور پچ تلاش کریں ۔ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ کل اس کی وضاحت ہوگئی جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹی فکیشن بلکل وہی تھا جو کمیٹی کی سفارشات تھیں ۔حکومت کی اس سے زیادہ سنجیدگی اور کیا ہو سکتی ہے کہ کمیٹی بنائی جس میں تمام شواہد پیش کیے گئے ۔ہمیں تو یہ بھی علم نہیں تھا کہ رپورٹ کب آرہی ہے ۔ فوج اور حکومت میں محاذ آرئی کسی صورت نہیں تھی ۔ فوجی قیادت بھی یہی چاہتی تھی کہ سفارشات پر عمل ہو اور مجھے بھی وزیر اعظم کی ہدایت تھی کہ سفارشات پر ہوبخو عمل کیا جائے ۔کمیٹی کی سفارشات پر وزارت داخلہ نے عملدرآمد کیا ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تلخی کہیں بھی نہیں تھی اختلاف رائے تھا جو جمہوری معاشروں میں ہوتا ہے اور وہ پروسیزرل تھا جو کل دور ہو گیا ۔میری روز مرہ کے حساب سے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سے بات ہوتی ہے ۔ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات بہتر نہ ہوں ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب شک کی بناپر کوئی شناختی کارڈ بلاک نہیں ہو گا بلکہ پہلے نوٹس جاری کیا جائے گااور موقع دیا جائے گا کہ وہ نادرا کے پا س آکر اپنے ریکارڈ کی درستی کرالیں۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تین ماہ کے دوران 3 لاکھ 53 ہرار شناختی کارڈ بلاک ہوئے جن میں ایک لاکھ 74 ہزار شناختی کارڈ غیر ملکیوں کے بھی تھے جبکہ اس دوران بہت سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بھی منسوخ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 56 ہزار 440 کارڈز عارضی طور پر بحال کئے جا رہے ہیں اور متاثر افراد ثبوت لے کر آئیں گے تو ان کے کارڈز کو مستقل بحال کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شناختی دستاویز کی صورت میں شناختی کارڈ بلاک نہیں ہو گا اور نہ ہی شک کی بناپر شناختی کارڈ بلاک کیا جائے گا بلکہ پہلے نوٹس جاری ہو گا۔ پوری دنیا میں سول ملٹری تعلقات پر سیاست نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں ہوتی ہے، عوام اور ملک کو مسائل کا سامنا ہے اس پر بات کریں اور سیاست کریں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر ایسی صورتحال پیدا کی جو پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سول ملٹری اداروں کی لڑائی ہو اور تماشا لگے، جتنی سول ملٹری ہم ا?ہنگی کی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس میں رخنہ ڈالنے اور غلط طریقے سے پیش کرنے سے پاکستان کی خدمت نہیں ہو گی، جن لوگوں نے سول ملٹری تعلقات پر کرکٹ، ہاکی یا سیاست کھیلنی ہے وہ کوئی اور پچ تلاش کریں، یہ بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ ہم پاکستان کے مفاد، سلامتی اور انتہائی حساس معاملات سے کھیل رہے ہیں۔متحدہ بانی کے حوالے سے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے لیے کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہوجائے گا، متحدہ بانی کے خلاف کچھ دستاویزات صوبوں سے لینی ہیں تاہم الطاف حسین کے خلاف 15 جون سے پہلے ریڈ وارنٹ جاری ہو جائیں گے۔

فلم چنبیلی میں کام کرکے اچھا تجربہ ملا

کراچی(شوبز ڈیسک )ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ فلم چنبیلی میں کام کرکے اچھا تجربہ ملا ،میری پہلی ترجیح فیشن انڈسٹر ی ہے ، فیشن انڈسٹری کی مصروفیات کی وجہ سے فلموں کے لئے وقت نکالنا مشکل ترین امر ہے۔شوبز انڈسٹر ی میں اپنی مرضی سے کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے دور ہوگئی تھی۔ ایک فلم کے بعد مزید فلموں میں کام کرنے کا ابھی سوچا نہیں۔اچھے کردار کسی بھی ماڈل کو اداکارہ بننے پرمجبور کردیتے ہیں۔ پاکستان فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر بہتر انداز میں متعارف کرانے کیلئے فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز کو جدید طرز پر کام کرنا ہوگا۔15 برس قبل ماڈلنگ کی دنیا میں قدم ر کھا تو سوچا بھی نہ تھا کہ فیشن و ماڈلنگ کے حوالے سے تربیتی ادارہ بناو?ں گی۔ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے کام کررہی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ایک فلمسازوں نے فلموں میں کام کرنے کے لئے رابطے کئے ہوئے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی فلموں میں کام کی ا?فر ہر ماڈل کو ملتی رہتی ہے اس میں میں بھی شامل ہوں۔ قبول کرنا نہ کرنا میرے اختیار میں ہے۔

بھارت کی مسلسل 10گھنٹے گولہ باری, پاک فوج کا بھرپور جواب

مظفر آباد‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ خبرنگار خصوصی) آزادکشمےر کے اضلاع بھمبر اور کوٹلی میں لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص شہید اور 4خواتین سمیت 9افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دےا گےا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں مےں کرامت اللہ ولد محمد لطےف ہری پور سماہنی، اجالا اختر دخترکرامت اللہ، امامہ نوردختر شیراز احمد ساکنہ ہری پور سماہنی، اسد عباس ولد عمران ساکنہ کوٹلی گوجراں سماہنی، مسرت شاہین زوجہ عمران ہری پور سماہنی اور منتظر حسین ولد عمران ساکنہ ہری پور سماہنی شامل ہیں۔ علاوہ ازےں ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے مطابق کوئلی کھوئی رٹہ سےکٹر مےں بھی بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں فائرنگ سے محمد رضوان ولد محمد رزاق ساکنہ سبز کوٹ تحصیل چڑھوئی شہےد ہوگئے جبکہ محمدکامران ولد محمد رزاق ساکنہ سبز کوٹ تحصیل چڑھوئی، رولائت بےگم بےوہ عمر دےن سبز کوٹ تحصےل چڑھوئی اور عزےز خان ولد کرم داد ساکنہ ٹائےں تحصیل کھوئی رٹہ شدےد زخمی ہوگئے۔ جمعرات کے روز وزےراعظم آزادکشمےر راجہ محمد فاروق حےدر خان کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میر پور پہنچ گئے اور وہاں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ان میں سہولیات مفت مہیا کی جائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سماہنی اور کھوئی رٹہ کوٹلی سےکٹر مےں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمےر اور لائن آف کنٹرول پر معصوم شہرےوں کی ٹارگٹ کلنگ کرکے مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ وزےراعظم آزادکشمےر نے کہا کہ اس وقت بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمےر کی صورتحال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کےا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگےزی کا نوٹس لے۔ وزےراعظم آزادکشمےر نے انتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ سماہنی سےکٹر اور کھوئی رٹہ کوٹلی سےکٹر مےں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو بہترےن طبی سہولتےں فراہم کی جائےں اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد کا ہرممن تحفظ ےقےنی بناےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بھارت میں مودی سرکار اقتدار میں آئی ہے اس نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی تحریک مزاحمت کے سامنے بالکل بے بس ہو گئی ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم سے عالمی توجہ پھیرنے کے لئے وہ آزاد کشمیر کے پرامن شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیورعوام بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی فوجی طاقت سے مرغوب نہیں ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیری بھارتیوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھیں گے۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے باعث کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور2 زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے جس میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی نہ کرے اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

حیاسہگل کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہوگئی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ حیاسہگل کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہوگئی۔ حیاسہگل نے کئی سال پہلے لاہور میں اپنے کیرئرکے آغازپر اس خواہش کا اظہارکیا تھا کہ وہ سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن بہت سی کوششوں کے باوجود وہ کامیاب نہ ہوسکیں لیکن حال ہی شروع ہونے والی ایک نئی ڈرامہ سیریل”استخارہ“کے ذریعے ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے کیونکہ انہیں سرمدکھوسٹ کے مقابل اہم کردار کرنے کا موقع ملا ہے ۔ ڈرامہ سیریل”استخارہ“کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے جس کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے ناظرین صنم بلوچ کو ایک بار پھر ڈراموں میں دیکھ سکیں گے جو کافی عرصے سے مارننگ شوکی وجہ سے اداکاری نہیں کررہی تھیں۔ اس سیریل کے ڈائریکٹرعابس رضاہیں۔اس بارے میںحیاسہگل کا کہنا ہے کہ سرمد کھوسٹ میرے فیورٹ اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں دواور ڈراموں میں بھی کام کررہی ہوں۔

فن اور فنکاروں کی کوئی حد نہیں ہوتی

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ جولوگ ایک فنکاراورفن کو سرحدوں میں قید کرنے کی بات کرتے ہیں، وہ ہوش کے ناخن لیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھ پراورمیرے کام پرکسی بھی طرح کی تنقیدکرنے والوں کو سب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ میں ایک شوقیہ نہیں بلکہ پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اپنے کسی بھی کی ڈیمانڈ کے مطابق کردار نبھانا ہی میری اولین ترجیح ہوتا ہے۔ بطورفنکارہر ایک کی یہی ذمے داری ہوتی ہے اورجو لوگ اس سے انصاف کرتے ہیں، وہی لوگوں کی آنکھوں کے تارے بن پاتے ہیں اورجو لوگ ایسا نہیں کرتے ہوئے وہ راتوں رات ہی کہیں غائب ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھرکے فنکاراوران کے فن کے دلدادہ کا تعلق کسی ایک ملک یا مقام سے نہیں ہوتا۔ فنکار توامن کے سفیرہوتے ہیں اوراپنے فن کی بدولت محبتوں کا پیغام ہرجگہ پھیلاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف تو کردار کی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی ورسٹائل فنکارمانا جاتا ہے اوردوسری جانب یہی انداز اسے دوسرے فنکاروں سے منفرد بھی بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ” اسٹارز “کے پیچھے بھاگنے سے بہترسمجھا کہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعہ اپنی خود کی پہچان بناو¿ں۔سارہ لورین نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان میں قیام کے دوران ٹی وی انڈسٹری کے لیے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اورجس طرح سے میں نے ڈراموں میں ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دی تھی اسی طرح میں نے بالی وڈ میں آنے کے بعد بہت سی آفرز میں سے ان پروجیکٹس کا انتخاب کیا جس میں مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملا۔

اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ جس وقت میں نے پی ٹی وی سے ڈرامے کیے وہ ڈرامے کا سنہری دور تھا ، بڑے بڑے سینئر اداکاروں سے اداکاری کے گر سیکھے جو آگے چل کر میرے کام آئے ، آج ٹی وی چینلز کی بھرمار ہو چکی ہے اور بے شمار چینلز پر ڈرامے چل رہے ہوتے ہیں اور دیکھنے والوں کے لئے مشکل ہوتا ہے کہ وہ کس ڈرامے کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پی ٹی وی کے دور میں 8 بجے ٹی وی ڈرامہ آن ائیر ہوتا تھا اور کوئی بھی مقبول ڈرامہ سیریل دیکھنے کے لئے لوگ ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے تھے ۔ مگر اب زندگی اس قدر تیز ہو چکی ہے کہ لوگوں کے پاس اس طرح زوق و شوق سے ٹی وی ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہی نہیں رہا۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے اب تک ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ مستقبل میں اس سے بھی اچھاکام کروں تاکہ لوگوں کے دلوں میں اپنے کردار سے زندہ رہوں ۔

نمرہ خان کو پریشانی کا سامنا

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ نمرہ خان کو شادی کی بے بنیادخبر سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نمرہ خان کی شادی بارے ایک چینل نے گزشتہ روزیہ خبر نشرکی تھی کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے جس پر بہت سے لوگوں نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی جبکہ حقیقت یہ تھی کہ نمرہ خان نے ایک برائیڈل شوٹ کی تصویرسوشل میڈیا پر جاری کی جس پر بہت سے لوگوں نے تصیدیق کئے بغیر یہ مشہورکردیا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے ۔اس بارے میں نمرہ خان کا کہنا ہے کہ اس خبر سے مجھے اور میری فیملی کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،میری گزارش ہے کہ کسی تصدیق کے بغیر اسی طرح کی افواہیں اور خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ جب بھی میری شادی ہوگی اسے بالکل بھی نہیں چھپاﺅں گی۔

عمرشریف کی طبیعت بہتر ،ہسپتال سے گھر منتقل

لاہور(کلچرل رپورٹر ) معروف کامیڈین عمر شریف کی طبیعت بہتر ہوگئی جس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ عمرشریف کو تین روز قبل ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جن کے بعد ڈاکٹرزنے ان کی حالت تسلی بخش قراردی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمرشریف چندروزقبل اپنی فیملی سے ملنے کے لئے لاہور آئے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ انہیں چیسٹ انفیکشن کے ساتھ ساتھ یورک ایسڈ بڑھنے سے پاﺅں میں تکلیف زیادہ ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں جوہرٹاﺅن کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس بارے میں عمر شریف کے بیٹے نے تصدیق کی ہے ان کی حالت بہت بہتر ہے اور کسی قسم کی پریشانی والی بات نہیں ہے۔

یونس افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلئے رضامند

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سینئر بیٹسمین یونس خان نے افغان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال نے کہا کہ بیٹنگ کوچ کے لیے پاکستانی کرکٹر یونس خان سے بات چیت جاری ہے۔ ابھی ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اچھے کھلاڑیوں کی خدمات اپنی ٹیم کی تربیت کے لیے حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نے اس ذمہ داری کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یونس خان نے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔ اگر سینئر بیٹسمین کا معاہدہ ہو گیا تو وہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ اس سے قبل پی سی بی کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کبیر خان یہ فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔