وزیر اعظم نے چیچہ وطنی کی عوام کیلئے خزانہ کا منہ کھول دیا ، بڑے پروجیکٹس کا اعلان

چیچہ وطنی(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے کبھی چیچہ وطنی کا نام نہیں سنا، آج وہ بھی چیچہ وطنی چیچہ وطنی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں بہت چھوٹا تھا جب چیچہ وطنی آیا کرتا تھا، مجھے چیچہ وطنی کے عوام سے محبت ہے، آپ نے ہمیشہ محبت سے ووٹ دیا اور میں محبت کا رشتہ ہمیشہ نبھاو¿ں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، حساب دینا پڑتا ہے، ہم بھی 5 سال بعد حساب دیں گے، مخالفین کو بھی حساب دینا پڑے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کا حال دیکھنا ہے تو پشاور جا کر دیکھیں جہاں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، مخالفین نے صوبے کا حال برا کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کا بھی برا حال ہے جبکہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے اور پاکستان کے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں، خیبر پختونخوا میں کیسا نیا پاکستان بن رہا ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام مخالفین کا ساتھ چھوڑتے چلے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج کسان خوشحال اور بہت خوش ہیں، کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بن رہی ہیں۔ اس موقع پر میاں دے نعرے وجنے سن کر نواز شریف بولے، پاکستان کا نعرہ لگنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے چیچہ وطنی کو موٹروے سے ملانے کا اعلان بھی کیا۔ LYNNA NILSSON free movies https://pornsok.com/pornstar/lynna-nilsson at pornsok.com.
ان کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی کی گندم ایک گھنٹے میں لاہور اور 8 گھنٹے میں کراچی پہنچے گی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ چیچہ وطنی خالی ہاتھ نہیں آیا، یہاں دھرنے کے لئے نہیں آیا نہ ہی الٹی سیدھی باتیں کرنے آیا ہوں بلکہ آپ کی خدمت کیلئے آیا ہوں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے شہباز شریف کیلئے بھی کھیتوں سے منڈٰیوں تک سڑکیں بنوانے پر تالیاں بجوائیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ 2018ئ میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے چلی جائے گی، کہنے لگے کہ دھرنے دینے والوں کے لئے بھی سڑکیں ہم بنا رہے ہیں۔

سیاسی و عسکری قیادت نے پیمرا ملازمین کے تحفظ کی یقین دہانی کرا دی ، چیئرمین پیمرا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین پیمرا ابصارعالم کہتے ہیں کہ سیاسی و عسکری قیادت نے پیمرا ملازمین کے تحفظ کی یقین دہانی کرا دی ہے۔پیمرا ملازمین کو ملنے والی دھمکیوں پر وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوٹس لیا ہے۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس اور آرمی چیف آفس کی جانب سے پیمرا ملازمین کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ چیئرمین پیمرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف آفس کے مطابق دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ابصار عالم نے بتایا کہ پیمرا کو امور کی انجام دہی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے 8 مئی کو دھمکیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ابصار عالم نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے دھمکیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ابصار عالم نے مزید کہا کہ پیمرا ملازمین کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

”ایرانی نظام کے خلاف علم بغاوت “, ایرانی سپریم لیڈر نے خبردار کر دیا

تہران (ویب ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سیاسی مخالفین کو خبردار کیا کہ وہ ایرانی رجیم کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں طاقت سے کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سنہ 2009 کے صدارتی انتخابات کی طرز پر ملک بھرمیں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں، 2009 میں اس وقت ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوا تھا جب محمود نژاد دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں پاسداران انقلاب کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ملک کے امن وامان کا تحفظ فرض ہے۔ بد نظمی پھیلانے والے جانتے ہیں کہ گڑبڑ کی صورت میں انہیں کچل دیا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے چھ امیدواروں پر زور دیا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اقلیتوں،غیر فارسی اقوام اور ان کے حقوق کی بات نہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران میں مختلف قومیتوں اور اقلیتوں کے حقوق کی بات کرنا دشمن کے مفاد میں ہے۔پاسداران انقلاب کی مقرب نیوز ایجنسیتسنیم کے مطابق سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا دشمن کی سازشوں کا مقصد ایران میں بدامنی پھیلانا ہے۔ ملک میں انارکی پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاتاہم انہوں نے ایران میں بدامنی پھیلانے والے دشمن کا نام نہیں لیا۔سپریم لیڈر نے جبری نظربند اصلاح پسند رہ نماں مہدی کروبی، میر حسین موسوی، ان کی اہلیہ زہرا رھنورد کے بارے میں خبردار کیا کہ وہ ملک میں بد نظمی پھیلانے کا موجب بن سکتے ہیں۔ تینوں رہ نما سنہ 2009 سے سپریم لیڈر کے حکم کے تحت گھروں میں نظر بند ہیں۔ ایرانی اصلاح پسند حلقوں کی کوششوں کےباوجود ان کی نظر بندی ختم نہیں کی جاسکی۔

امریکی ٹیچر کو مسلم طالبہ کا اسکارف کھینچنا مہنگا پڑ گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)متعصب اور تنگ نظر امریکی ٹیچر کو مسلم طالبہ کا اسکارف کھینچنا مہنگا پڑ گیا،ہاتھوں میں نوکری سے برخاستگی کا پروانہ تھما دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے سکول میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سخت گیر اور انتہا پسند ٹیچر نے مسلم طالبہ صفا الکذوکری سے سزا کے طور پر ناصرف اسکارف کھینچ ڈالا، بلکہ نازیبا کلمات بھی ادا کیے۔واقعے کا علم اسکول انتظامیہ کو ہوا تو انہوں نے مذکورہ ٹیچر کو نوکری سے نکالنے میں ذرا سی دیر نہیں لگائی۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق وہ کسی بھی صورت اسکول میں مذہبی اظہار رائے کی خلاف ورزی نہیں چاہتے۔

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل،خالد لطیف کو پیشکش کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے اہم کردارخالدلطیف کے وکیل نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے موکل کوجرم تسلیم کرنے پراہم آفرکی گئی تھی۔ایک ویڈیو میں خالد لطیف کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ خالدلطیف کسی انکوائری سے نہیں بھاگ رہے۔ وکیل نے الزام عائد کیاکہ پی سی بی خالدلطیف کی کردارکشی کررہاہے۔ وکیل نے مزید الزام عائد کیاکہ کرنل اعظم نے آفرکی کہ ہماری بات مانوتوکلیئرکردینگے۔وکیل بدرعالم کاکہناتھا کہ 16فروری کوقذافی اسٹیڈیم میں ویڈیوانٹرویومیں آفرکی گئی۔بدرعالم نے مزید بتایاکہ ویڈیوکیس کااہم حصہ ہے،بورڈانٹرویوفراہم نہیں کررہا۔وکیل نے بتایاکہ بورڈ تاویلوں سے کام لے رہاہے اور کہتاہے کہ ویڈیوغلطی سےریکارڈنہ ہوسکی۔انھوں نے مزید کہاکہ پی سی بی کے پاس اس کیس میں کوئی گواہی یا شواہد نہیں ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں فضائی حملوں کی منظوری, بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل

 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی صدر نے مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی منظوری دے دی ہے۔ وادی کشمیر میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے لئے دہلی کے ساتھ ہلالی پرائم منسٹر آفس میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی افواج کے تینوں سربراہان وزیر داخلہ اور سینئر مرکزی وزیر سمیت اعلٰی انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔کہا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں آپریشن جیٹ کو جاری رکھنے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تائید حاصل ہے جبکہ کشمیر میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں بھارتی ایئرفورس کو اسرائیلی ماہرین کی سپورٹ حاصل ہے۔

 

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ،پاکستان کے پاس ایک اور موقع

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کو بنگلہ دیش سے ون ڈے رینکنگ میںآگے نکلنے کا موقع مل گیا ہے ، بنگلہ دیش کی ٹرائنگولر سیریز میں ناقص کارکردگی گرین شرٹس کو گھربیٹھے ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن دلا دے گی، نیوزی لینڈ سے دونوں اور آئرلینڈ سے ایک میچ ہارنے پربنگال ٹائیگرز آٹھویںنمبر پرپہنچ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیشی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے،وہ جمعے سے آئرلینڈ میں میزبان اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائنگولر سیریز میں شریک ہوگی جہاں پر اسے دونوں ٹیموں سے2،2 میچز کھیلنا ہیں۔ اس وقت بنگال ٹائیگرز کو آٹھویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم پر 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، اس میں وہ ٹرائنگولر سیریز کے دوران مزید اضافہ کرکے اپنی ورلڈ کپ میں براہ راست انٹری کو یقینی بنا سکتا ہے،اس مقصدکیلئے اسے نیوزی لینڈ سے کم سے کم ایک اور آئرش ٹیم پر 2 میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، اس صورت میں ٹیم کے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 94 اور وہ چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا سے بھی آگے نکل جائے گی، ایونٹ کے چاروں میچز میں کامیابی کی صورت میں پوائنٹس 97 تک جا پہنچیں گے۔اگر بنگال ٹائیگرز آئرلینڈ سے دونوں میچز جیتے اور کیویز سے دونوں ہار گئے تو پھر ان کے پوائنٹس 90 ہوں گے،مگر پاکستان سے پھر بھی 2 پوائنٹس آگے ہی ہوں گے۔

دوران پی ایس ایل 9کھلاڑیوں سے تفتیش, نئے انکشاف سے ہلچل

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فکسنگ کیس کی گتھیاں مزید الجھنے لگیں۔ ہر روز ایک نیا انکشاف ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے دوران دبئی میں 9 کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ان کھلاڑیوں میں اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور آل راو¿نڈر عماد وسیم بھی شامل تھے۔ احمد شہزاد سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر سوالات ہوئے جس میں اوپنر نے سست بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 30 رنز بنائے تھے۔تحقیقات کے بعد ذوالفقار بابر اور مخبر کا کردار ادا کرنے والے عمر امین کو کلین چٹ دیدی گئی جبکہ احمد شہزاد اور عماد وسیم ابھی بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے ریڈار پر ہیں۔

مصباح اور یونس کیلئے بورڈ نے مستقبل کا پلان بنالیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح اور یونس کیلئے بورڈ نے مستقبل کا پلان بنالیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں سے مشورے کے بعد انہیں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں، کرکٹ میں شاہد آفریدی کی خدمات کو بھی سراہا جائےگا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دوبار بنگلادیش میں کرکٹ کھیل چکے ،تیسری بار بنگلا دیش نہیں جانا چاہتے، بنگلادیش سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کی سب سے مہنگی اداکارہ

لاہور(ویب ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئیں اور انہوں نے فی قسط تین لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اداکارہ ماہرہ خان نے 2006 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ماہرہ خان نے مختلف ٹی وی چینلز پر ٹی وی شوز کی میزبانی کی جن میں موسٹ وانٹڈ اور ویک اینڈ ود ماہرہ شامل تھے۔ 2011 میں ماہرہ خان نے شعیب منصور کی فلم بول سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس پر ماہرہ خان کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ماہرہ خان نے دیگر ڈرامہ سیریلز اور پاکستانی فلموں میں کام کیا جس کے بعد انہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور اداکارہ نے بھارتی فلم کی کامیابی کے بعد پاکستان واپس آکر کام کا معاوضہ بڑھا دیا جس پر پاکستانی ہدایتکار پریشان ہیں۔ ماہرہ خان نے فی قسط تین لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس وقت ماہرہ خان چند پاکستانی فلموں کو سائن کر چکی ہیں جن کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔