سونو نگھم گلوکارجسٹن بیبر کے حق میں بول پڑے

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف گلوکارجسٹن بیبر نے بھارت آنے سے پہلے ہی اپنی فرمائشی لسٹ شو کی انتظامیہ کو تھمائی تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اب جسٹن بیبر کے دفاع میں گلوکار سونو نگم آگئے ہیں۔کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکے دورہ بھارت سے قبل انتظامیہ کو ایک لمبی فہرست بھیجی گئی جسے بھارتی حکومت کی جانب سے مان لیا گیا جس پربھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے جب گلوکار سونو نگم سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جسٹن بیبرتیزی سے ابھرتے ہوئے اور معروف گلوکارہیں اورمجھے حیرت ہے کہ لوگ جسٹن بیبرکا مذاق بنارہے ہیں جب کہ دنیا بھرسے متعدد لوگ تو ان کا بچپن سے ہی مذاق اڑارہے ہیں۔ جسٹن بیبر بہترین گلوکاری کررہا ہے اور قابل بھی ہے۔

غیر ملکی نوکریوں سے فارغ، سعودیہ نے ڈیڈلائن دیدی

ریاض (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کی وزارت سول سروس نے تمام وزارتوں کوکہا ہے کہ تین سالوں کے دوران تمام غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیاجائے۔ نائب وزیر عبداللہ الملفی کے مطابق وزارت سول سروس نے سعودی عرب کی تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کو تین سالوں کے دوران نوکریوں سے فارغ کردیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020ءکے بعد کوئی بھی غیر ملکی کارکن ملک میں نہیں رہے گا۔ اس ضمن میں ورکشاپ بعنوان جاب نیشلائزیشن ، منعقد ہوئی جس کا مقصد سعودی منصوبہ بندی 2020ءکی طرف توجہ مرکوز کرانا تھا۔ورکشاپ میں وزراتوں، یونیورسٹیوں اور دیگر شعبے کی ایچ آر ماہرین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سعودی عربب میں ڈینٹل ڈاکٹروں کی بیرون ملک سے بھرتی روک دی جائے گی۔ عرب نیوز کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد سعودی ڈینٹل ڈاکٹروں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ختم کرنا ہے۔ سعودی وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ نے وزارت صحت کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب بیرونی ممالک سے ڈینٹل ڈاکٹرز بھرتی نہیں کئے جائیںبلکہ اب سعودی ڈینٹل کالجز اور ڈینٹل سکولوں کے گریجوایٹس کو بھری کیا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد سعودی میڈیکل گریجوایٹس کی بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانا ہے۔

دنگل نے چین میں بھی نئے ریکارڈ قائم کردئیے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ”دنگل“نے بھارت کے بعد چینی باکس آفس پر بھی دھوم مچادی اور فلم نے 5 روز میں 123 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔عامرخان بھارت کے علاوہ چین میں بھی کافی مقبول ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کو چین میں بھی بے حدپسند کیا جاتا ہے جب کہ فلم ”پی کے“ کی کامیابی کے بعد ”دنگل“ کو بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا جس نے وہاں بھی دھوم مچادی ہے۔

سابق صدر حامد کرزئی مکار انسان قرار

کابل/تہران(آئی این پی)افغان طالبان نے سابق صدر حامد کرزئی کو مکار انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا ن کا طالبان کو بھائی کہنا اہمیت نہیں رکھتا۔ایرانی میڈیا سے گفتگو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی ایک مکار انسان ہیں،ان کا طالبان کو بھائی کہنا اہمیت نہیں رکھتا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان نے حکمت یار کے حالیہ بیان کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے اور اس کا جواب خاموشی سے دیا ہے،اگرچہ حکمت یار نے اعتراض بھی کیا ہے لیکن ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور فی الحال ہم نے خاموش رہنے پر اکتفا کیا ہے۔

کلبھوشن کی سزا بارے درخواست, ترجمان عالمی عدالت کا بھارت کو بڑا جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ،عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارتی درخواست پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ اس سے قبل بھارتی میڈ یا کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت برائے انصاف نے پاکستانی ملٹری کورٹس کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی موت کی سزا پر سٹے دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی عدالت برائے انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے بھارتی درخواست موصول ہوئی ہے تاہم ابھی اس پر نہ تو کسی قسم کی پیش رفت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی سٹے دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر نے بھی عالمی عدالت کی طرف سے وزیراعظم کو خط لکھنے کی تردید کی ہے ۔اس سے قبل بھارتی میڈ یا کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھارتی درخواست پر پاکستانی ملٹر ی کورٹ کے فیصلے پر سٹے دے دیا گیا ہے ۔دوسری جانب اب بھارتی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ عالمی عدالت میں مقدمے کی شنوائی کا آغاز 15مئی سے ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو تک رسائی کی 16درخواستیں مستردی کی گئیں اور یادیو کے اہل خانہ کی پاکستان کے لیے ویزا درخواست ابھی تک منظور نہیں ہوئی ۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کے لئے بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں بھارتی جاسوس تک کونسلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہےجبکہ عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کو عدالت کی کارروائی مکمل ہونے تک کلبھوشن کی موت پر عملدر آمد سے روک دے۔

سول ملٹری تعلقات, چوہدری نثار نے سب کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات حساس معاملہ ہے اس کا تماشا نہیں بنانا چاہیئے اور نہ ہی اس پر سیاست ہونی چاہیئے پوری دنیا میں سول ملٹری تعلقات پر سیاست نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں ہوتی ہے نیوز لیکس انتا بڑا معاملہ نہیں تھا جتنا اسے بنا دیا گیا تھا، اگر حکومت نے نیوز لیکس کی رپورٹ چھپانی ہوتی تو کمیٹی ہی نہ بنائی جاتی، وزیراعظم نے نیوز لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر من و عن عمل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، نیوز لیکس کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد معاملہ ختم ہو چکا اب اس پر بیان بازی پریشان کن ہے، نیوز لیکس کی رپورٹ باہمی اتفاق رائے کے بعد جاری کی گئی ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سول ملٹری اداروں کی لڑائی ہو اور تماشا لگے جتنی سول ملٹری ہم آہنگی کی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس میں رخنہ ڈالنے اور غلط طریقے سے پیش کرنے سے پاکستان کی خدمت نہیں ہو گی، جن لوگوں نے سول ملٹری تعلقات پر کرکٹ، ہاکی یا سیاست کھیلنی ہے وہ کوئی اور پچ تلاش کریں، یہ بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ ہم پاکستان کے مفاد اور سلامتی اور انتہائی حساس معاملات سے کھیل رہے ہیں۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان جانے والوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا تاہم غیر ملکیوں کو گلگت بلتستان جانے کے لیے این او سی لینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ساڑھے 3 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے جس میں سے ایک لاکھ 46 ہزار شناختی کارڈ عارضی طور پر بحال کیے جا رہے ہیں، جن افراد کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ان میں سے تقریبا 10 ہزار پاکستانیوں نے خود کو افغان شہری بھی رجسٹرد کروا رکھا تھا اس کے علاوہ 33 ہزار پاسپورٹ بھی منسوخ کر چکے ہیں لیکن ایک کی بھی اپیل نہیں آئی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس انتا بڑا معاملہ نہیں تھا جتنا اسے بنا دیا گیا تھا، اگر حکومت نے نیوز لیکس کی رپورٹ چھپانی ہوتی تو کمیٹی ہی نہ بنائی جاتی وزیراعظم نے نیوز لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر من و عن عمل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے نیوز لیکس کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد معاملہ ختم ہو چکا اب اس پر بیان بازی پریشان کن ہے نیوز لیکس کی رپورٹ باہمی اتفاق رائے کے بعد جاری کی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوز لیکس کی رپورٹ کے معاملے پر تاثر دیا گیا کہ سول حکومت اور ملٹری آمنے سامنے آ گئے ہیں دونوں اداروں کے درمیان تعلقات میں کوئی خرابی نہیں تھی البتہ طریقہ کار پر اختلاف رائے تھا جو گزشتہ روز دور ہو گیا۔ سول ملٹری تعلقات حساس معاملہ ہے اس کا تماشا نہیں بنانا چاہیئے اور نہ ہی اس معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ پوری دنیا میں سول ملٹری تعلقات پر سیاست نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں ہوتی ہے عوام اور ملک کو مسائل کا سامنا ہے اس پر بات کریں اور سیاست کریں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر ایسی صورتحال پیدا کی جو پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سول ملٹری اداروں کی لڑائی ہو اور تماشا لگے جتنی سول ملٹری ہم آہنگی کی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، اس میں رخنہ ڈالنے اور غلط طریقے سے پیش کرنے سے پاکستان کی خدمت نہیں ہو گی، جن لوگوں نے سول ملٹری تعلقات پر کرکٹ، ہاکی یا سیاست کھیلنی ہے وہ کوئی اور پچ تلاش کریں، یہ بہت بڑی زیادتی ہے کیونکہ ہم پاکستان کے مفاد اور سلامتی اور انتہائی حساس معاملات سے کھیل رہے ہیں۔متحدہ بانی کے حوالے سے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے لیے کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہوجائے گا، متحدہ بانی کے خلاف کچھ دستاویزات صوبوں سے لینی ہیں تاہم الطاف حسین کے خلاف 15 جون سے پہلے ریڈ وارنٹ جاری ہو جائیں گے۔

غیرمعیاری غذا کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کریں گے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سول ملٹری تعلقات پر سیاست کو ملکی مفاد کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا، کہتے ہیں ڈان لیکس کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں تھا جتنا بنا لیا گیا تھا،سول ملٹری تعلقات کا تماشا نہیں بنانا چاہیے،سول ملٹری تعلقات پورے دنیا میں حساس ہوتے ہیں، جو لوگ اس پیچ پر کھیلنا چاہتے ہیں وہ کوئی اور پیچ تلاش کریں کیونکہ یہ پیچ مناسب نہیں ہے

”ڈان لیکس پر آئی ایس پی آر کا ٹویٹ وزیراعظم اور آرمی چیف نے متنازعہ مسئلہ حل کردیا“ نامورتجزیہ کار ضیاشاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ آرمی چیف و وزیراعظم نے ڈان لیکس کے معاملے کو بڑی خوش اسلوبی سے سلجھایا، جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے بار بار پریس کانفرنس کو ملتوی کر کے وزیراعظم سے مشاورت کرنے سے لگتا ہے کہ کوئی مفاہمت کی شکل نکالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ میں نے دعا بھی کی تھی، دونوں فریقین سے بھی کہا تھا کہ اختلاف رائے ختم کر کے مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لئے کوئی راستہ نکالا جائے کیونکہ کسی بھی ملک کے لئے بہتر نہیں ہوتا کہ آرمی کی جانب سے کوئی حکومتی رپورٹ مسترد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ بھی آنے سے پہلے ہی میڈیا پر آ گئی، یہ بھی ایک لیک ہے جس پر حکومت اب تک خاموش ہے۔ اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے اس میں الجھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مختلف بجلی پروجیکٹ لگانے کے اعلانات سے متفق ہوں، حکومت کو عوام کی بھلائی کے لئے پورا موقع دینا چاہئے لیکن اس قسم کے 20 کے بجائے 40 پروجیکٹس بنا لیں پھر بھی اگر بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا چلا جائے گا تو ایسے اعلانات کا کوئی فائدہ نہیں، بجلی کی ضرورت آج ہے چند ماہ بعد نہیں۔ ملک میں بجلی کی طلب 17 ہزار، پیداوار10 ہزار سے بھی کم، شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ تک چلا گیا اور بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کی صلاحیت 22 ہزار میگا واٹ تک ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حکومت پیسے دے تا کہ ہم زیادہ بجلی پیدا کر سکیں۔ وزیراعظم کو چاہئے کہ اسحاق ڈار کو ہدایت کریں کہ آئی پی پیز مالکان کو کچھ پیسے دیں تا کہ وہ زیادہ بجلی پیدا کر سکیں۔ اگر عارضی طور پر زیادہ بجلی پیدا ہو سکتی ہے تو پھر برسات کا یا گرمی کے کم ہو جانے کا انتظار کیوں؟ کہ بارشیں ہوں گی، ڈیمز بھریں گے تو آبی ذرائع سے زیادہ بجلی حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعظم صاحب لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کر کے آپ خود عوام کو اپوزیشن کی صفوں میں دھکیل رہے ہیں کہ ان کے جلسوں میں جاﺅ اور ”گو نواز گو“ کے نعرے لگاﺅ۔ شدید گرمی سے جھلستے، لوڈ شیڈنگ کے دکھ میں مبتلا عوام احتجاج کر رہے ہیں جبکہ حکومت کہتی ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف کی یہ حکمت عملی ہونی چاہئے کہ ملک میں 22 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، آئی پی پیز کو پیسے دے کر زیادہ بجلی حاصل کرنا خواجہ آصف کی ذمہ داری ہے۔ جب بھی ان کا اجلاس ہوتا ہے تو وزیراعظم کی برہمی کا سنتا ہوں، آپ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ آج ہی مسئلہ حل کرو اور یہ ہو بھی سکتا ہے۔ بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کا پورا استعمال کیا جائے تو بجلی بحران 3 سے 4 دنوں میں ختم ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے نالائقوں کا ٹولہ اکٹھا کر رکھا ہے، وزارت پانی و بجلی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہئے، عابد شیر علی نے بیان دیا کہ ابھی مزید لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ براہ کرم ازخود توجہ دیں، افسران آپ کو غلط مشورے دے رہے ہیں، آپ بجلی کے ماہروں و آئی پی پیز کے مالکان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کریں، اس کے بعد فارمولا طے ہو سکتا ہے کہ ملک میں موجود ذرائع سے کتنی بجلی آ سکتی ہے۔ عوام مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ کشمیر میں بتایا جاتا ہے کہ عنقریب نیلم جہلم پروجیکٹ مکمل ہونے والا ہے اور یہ وقت سے پہلے مکمل ہو گا اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ حکومت کی کامیابی ہو گی لیکن اس میں بھی ابھی کچھ وقت درکار ہے جبکہ بجلی کی ضرورت آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو خط لکھا ہے تو وہاں اپنا وکیل بھیجنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے وہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر چوری کا کیس ہوا تھا تو ایس ایم ظفر نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ دوسرا کیس مختلف اوقات میں نہری پانی پر ہوا تھا، اس میں بھی پاکستان نے اپنے آئینی ماہرین بھیجے تھے۔ احمد بلال صوفی کو عالمی قانون کا ماہر سمجھا جاتا ہے، انہیں یا ان کے ساتھ مزید وکلاءکو حکومت پاکستان وہاں بھیجے گی پھر عدالت پاک بھارت دونوں کے دلائل سنے گی اور فیصلہ سنائے گی۔ عالمی قانون کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو دونوں فریقین کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق فوج سمیت ہر ادارے کے اختیارات محدود ہیں، جو ایگزیکٹو کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ فوج و حکومت دونوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ڈان لیکس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا۔ افسوس ہے کہ جب بھی کبھی ایسا کوئی معاملہ ہوتا ہے تو سیاسی طورپر ایسی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ فوج، حکومت سے بالاتر ادارہ ہے۔ سیاسی پارٹیوں نے کوشش کی کہ فوج و حکومت کے درمیان خلیج کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو بھی آئینی اعتبار سے ٹوئٹ کرنے کا کوئی حق نہیں تھا، حکومتی رپورٹ کو مسترد کرنے کا اختیار ان کے پاس ہے نہ تھا۔ افواج پاکستان کو اس قسم کا کوئی پیغام نہیں چلانا چاہئے تھا اگر کوئی تحفظات تھے تو سیکرٹری دفاع کو تحریری طور پر آگاہ کرنا چاہئے تھا، وہ زیادہ مناسب تھا۔ ٹوئٹ کرنے سے لوگوں نے یہ سمجھنا شروع کر دیا کہ فوج حکومت سے بالاتر ادارہ ہے، یہ تاثر غلط ہے۔ وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت و فوج کے مابین اختلاف رائے دور ہونے سے پاکستان کی بالادستی ہوئی۔ چند روز سے جاری غلط فہمیوں کی وباءکا خاتمہ ہو گیا۔ ثابت ہو گیا کہ تمام ادارے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ایسی چیزوں سے ملک مضبوط ہوتے ہیں۔ جس طرح اداروں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، اسی طرح دوسروں کو بھی چاہئے کہ مثبت فضا پیدا کریں۔ اپوزیشن کی جانب سے ابھی بھی ردعمل آ رہا ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے تو ملکی مفاد میں بہتر ہو گا۔ دشمن چاہتے ہیں کہ تناﺅ کی لہر کو بڑھایاجائے یہ ملکی مفاد میں نہیں ہو گا۔ ہمارا مقصد جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا خط ملنے کے حوالے سے حکومت پاکستان نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خط حکومت پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کا 1967ءمیں اجلاس ہوا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کو جو ممالک تسلیم کرتے ہیں ان میں پاک و بھارت بھی رکن ہیں، 1977 میں معاہدے کی تصدیق بھی ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر سٹے آرڈر دے دیا ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بھارت نے صرف درخواست دی ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

ڈان لیکس معاملہ, سربراہ تحریک انصاف کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی،آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا حکومت اور فوج کا معاملہ نہیں بلکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا۔ ڈان لیکس کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عوام کو اندھیرے میں رکھنے کی بجائے سامنے لایا جائے ۔ عمران خان نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس کبھی بھی فوج اور حکومت کا معاملہ نہیں تھا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جب کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ معاملے میں ایسا کیا تھا جسے ”حل“ کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہیلری کلنٹن سیکیورٹی ایشوز پر ای میل کے باعث الیکشن ہاریں جب کہ یہاں پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا، یہاں معاملہ کیسے حل ہوگیا۔چیرمین پی ٹی ا?ئی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ڈان لیکس کا معاملہ حل کیا گیا ہے اس سے نمایاں ہوتا ہے کہ یہاں طاقتور کے لیے ایک قانون اور کمزور کے لیے دوسرا قانون ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لانا چاہیے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور ا?رمی چیف کے درمیان ملاقات میں ڈان لیکس کے معاملات طے پاگئے جس کی تصدیق ا?ئی ایس پی ا?ر کی جانب سے بھی کی گئی ہے جب کہ ا?ئی ایس پی ا?ر نے ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کی ٹوئٹ کو بھی واپس لے لیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہا¶س کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا البتہ وضاحت کردی ہے کہ میری منی ٹریل قطری خط کی طرح نہیں ہوگی انہوں نے یہ ا علان بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ، عمران خان نے کہا کہ میرا کردار صاف ہے اور تمام جائیداد نہ صرف جائز ملکیت ہیں بلکہ ان کی ساری دستاویزات بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف سپریم کورٹ میں لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہا¶س کی منی ٹریل پیش کروں گا بلکہ یہ بھی تفصیل کے ساتھ بتا¶ں گا کہ لندن سے رقم پاکستان کیسے منتقل کی گئی۔

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا بحری پیٹرولنگ جہاز ’کراچی میں لنگر انداز

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا بحری پیٹرولنگ جہاز ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا چین میں تیارکیا گیا تیسرا بحری پیٹرول شپ ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ کراچی پہنچنے پر میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل جمیل اخترنے بحری جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔ترجمان میری ٹائم کے مطابق ان بحری جہازوں کے ذریعے سمندرمیں منشیات اور انسانی اسملنگ سمیت دیگر آبی جرائم کی روک تھام کی جائے گی، اس کے علاوہ بحری جہاز پاک چین اقتتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ڈومینیکا ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی شاندار بیٹنگ۔۔۔

ڈومینیکا(ویب ڈیسک) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان نے کھیل کے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنالئے۔ڈومینیکا میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کی جانب سے اظہرعلی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شان صرف 9 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابراعظم نے اظہرعلی کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ پر 120 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 139 تک پہنچا تو بابراعظم 55 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ کھیل کے پہلے روز کے اختتام تک اظہرعلی 85 اور یونس خان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور شاداب خان کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ احمد شہزاد کی جگہ شان مسعود کو اوپننگ بیٹسمین کے طور پر کھلایا گیا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں اظہر علی، شان مسعود، بابر اعظم، یونس خان، کپتان مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں۔