ثانیہ مرزا کو بڑی کامیابی مل گئی ،شعیب ملک بھی خوش

میڈرڈ (ویب ڈیسک) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور یروسلاوا نے پری کوارٹرفائنل میں امریکا اور رومانوی جوڑی کو شکست دی۔ سپین میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یروسلاوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی کرسٹینا میکہالے اور ان کی رومانوی جوڑی دار مونیکا نیکولیسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

میکسیکو:متعدد دھماکے ،33ہلاک

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک)میکسیکو میں آتش بازی کے گودام میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 33افراد ہوگئےں،جبکہ ایک درجن کے سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔مکسیکو سٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا وسطی ریاست پوئیبلا کے ایک گھر میں قائم گودام میں ہوا، جہاں پر کئی ایک افراد مقیم تھے۔ گودام میں آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا جو آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے ایک مقامی فیسٹیول میں استعمال ہونا تھا، تاہم مکان کے باہر چلائی گئی آتش بازی مکان کے اندر جاگری اور دھماکے کا سبب بنی۔ابتدائی طور دھماکے سے 14 افراد ہلاک ہوئے تھے ،تاہم زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث ہلاکتیں 33 تک جاپہنچی ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ 12 افراد لاپتہ ہے۔دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 46ہے، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پارلیمان میں بچے کو اپنا دودھ پلانے والی سینیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

کنیبرا(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی خاتون سینیٹر لاریسا واٹرز پہلی سیاست دان بن گئی ہیں جنھوں نے پارلیمان میں اپنی شیرخوار بچی کو اپنا دودھ پلایا ہے۔بائیں بازو کی جماعت گریننز پارٹی کی رہنما لاریسا واٹرز نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنی دو ماہ کی بیٹی کو اپنا دودھ پلایا۔آسٹریلیا کے ایوان زیریں نے گذشتہ ماہ چھاتی کا دودھ پلانے کی اجازت دی تھی تاہم منگل سے پہلے کبھی کسی رکن پارلیمان نے بچے کو دودھ نہیں پلایا تھا۔لاریسا واٹرز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں پارلیمان میں مزید خواتین اور والدین کی ضرورت ہے اور ہمیں کام کرنے کی ایسی جگہ کی ضرورت ہے جو زیادہ خاندان دوست، بچوں کی نگہداشت میں کفایت شعار اور لچکدار ہو۔لیبر پارٹی کی سینیٹر کیٹی گیلیگر نے سکائی نیوز آسٹریلیا کو بتایا کہ یہ ایسا لمحہ ہے جس کا اقرار کیا جانا چاہیے۔ خاتون کے ہاں بچے پیدا ہوں گے اور اگر وہ ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو کام کے دوران اپنے بچے کی دیکھ بھال کرنا چاہتی ہیںتو حقیقت یہ ہے کہ ہم اس کی گنجائش دینے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس تک ایوان زیریں میں رکن پارلیمان اپنے بچوں کو ایوان میں یا پبلک گیلری میں ساتھ لا سکتے تھے جبکہ سینیٹ میں 2003سے بچوں کو چھاتی کا دودھ پلانے کی اجازت دی گئی تھی۔دنیا بھر کے ایوانوں میں یہ ایک حساس معاملہ رہا ہے۔2016 میں سپین کی پارلیمان میں کیرولینا بیسکانسا کو ایوان میں اپنے بچے کو لانے اور چھاتی کا دودھ پلانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ ….اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس سے متعلق اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے 29اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری افسر یا شخصیت کے حوالے سے نہیں تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے پیرا 18میں جو سفارشات کی گئی تھیں،وزیراعظم کی جانب سے انہیں منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعداب ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو گیا ہے ،اب یہ ٹوئٹ بے معنی اور غیر موثرہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور فوج جمہوری پراسس کو سپورٹ کرتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات جاری رہی جس میں ڈان لیکس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے جبکہ ملاقات کے آخری لمحات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی تشریف لے آئے تھے۔وزارت داخلہ کی جانب سے نیوزگیٹ تحقیقاتی رپورٹ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ اس معاملے میں راو¿تحسین نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا۔ کمیٹی نےراوتحسین کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ اعلامیہ میں درج ہے کہ پرویزرشیدکےخلاف بھی ایکشن لیاجاچکاہے اور ان کوپہلے ہی عہدے سے الگ کردیاگیاتھا۔ کمیٹی نے پرویزرشیدکیخلاف حکومتی کارروائی کی تائیدکی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ڈان اخبار،ایڈیٹر ظفرعباس اور اس خبر کو رپورٹ کرنےوالے سرل المیڈاکیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ کمیٹی نےاخبار،ایڈیٹراوررپورٹرکامعاملہ اے پی این ایس کے سپردکردیا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ 29اپریل کووزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی تھی۔اس سے قبل آئی ایس پی آر نے نیوزلیکس کے معاملے پر اپنا ٹویٹ واپس لے لیاگیا۔ آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ انتیس اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری دفتر یا شخصیت کے لیے نہیں تھا۔آئی ایس پی آر نے واضح کردیاہے کہ 29 اپریل کوکیا گیاٹویٹ کسی ادارے یا فردکونشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پیرا اٹھارہ کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگیا۔آئی ایس پی آرنے بتایاکہ ڈان لیکس کا معاملہ طے پاگیا اورانکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری وزیر اعظم نے دی۔آئی ایس پی آرنے واضح کردیاکہ پاک فوج آئین کی بالا دستی کیلئے کام کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

کلبھوشن کو سزائے موت ….خواجہ آصف کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو قومی سلامتی کے منافی جرم پر سزا دی گئی جس پر عمل ہو گا، بھارت کا عالمی عدالت انصاف سے رجوع پاکستان کے اندر دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر واویلا بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر ہونے والی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور را کے ایجنٹ کلبھوشن کو قومی سلامتی کے منافی جرم پر سزائے موت دی گئی ، انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں اور اس نے اپنے بیان میں بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ را کیلئے جاسوسی کرنے آیا تھا ۔ اب اگر اس کو پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنا دی گئی ہے تو اس پر بھارتی واویلا بے سود اور پاکستان کے اندر ہونے والی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

‘امیتابھ کی ننھی نواسی نے تہلکہ مچا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بگ بی کے نام سے شہرت رکھنے والے امیتابھ بچن کی نواسی جو کہ سوشل میڈیا پر آئے دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔لیکن اب کی بار بگ بی کی نواسی نویا نویلی نندا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ہے۔ہر نوجوان کی طرح نویا کو بھی پارٹی کرنے کا شوق ہے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر میں ایک پارٹی کے دوران ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ڈانس کی ویڈیو میں امیتابھ بچن کی نواسی نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور وہ بہت ہی خوشگوار مود میں دکھائی دے رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ نویا بہت جلد بالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں جبکہ نویا کی والدہ شویتا بچن نندا ابھی بالی ووڈ کیلئے اپنی بیٹی کے لئے تیار نظر نہیں آرہی ہیں۔

لیگی رہنماﺅں کی اہم معاملہ پر سرزنش

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت سے متعلق میڈیا سے بات کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اداروں سے متعلق لوگوں میں اعتماد پیدا کریں، یہ آپ کے ادارے ہیں، ان کو مضبوط کریں اور بے اعتباری اوربے اعتمادی کی بیماری کو ختم کریں، آپ کی آزادی اظہار رائے کیا ہے اس کی تشریح ہمیں کرنی ہے۔ ہم بہت تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن اب آخری بارکہہ رہے ہیں کہ عدالتوں کی تضحیک نہ کریں، دوسری صورت میں ہم اس کیس پر بات کرنے سے روک دیں گے۔ بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے دانیال عزیز کو روسٹرم پر بلا کر استفسار کیا کہ آپ سے کیا امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ جس پر دانیال عزیز نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ نہیں الیکشن کمیشن سے متعلق کہا تھا، اگرعدالت سے متعلق کوئی غلطی ہوتومعاف کردیں۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کے روبرو یقین دہانی کرائی کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اداروں سے متعلق لوگوں میں اعتماد پیدا کریں، یہ آپ کے ادارے ہیں، ان کو مضبوط کریں اور بے اعتباری اوربے اعتمادی کی بیماری کو ختم کریں، آپ کی آزادی اظہار رائے کیا ہے اس کی تشریح ہمیں کرنی ہے۔ ہم بہت تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن اب آخری بارکہہ رہے ہیں کہ عدالتوں کی تضحیک نہ کریں، دوسری صورت میں ہم اس کیس پر بات کرنے سے روک دیں گے۔کیس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوا تو تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے حنیف عباسی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 2013 کے عام انتخابات میں حنیف عباسی کو بھاری مارجن سے ہرایا حنیف عباسی نے تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت قرار دینے کی استدعا کی ہے ، غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت پر پابندی عائد ہوتی ہے ، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اکرم شیخ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے واضح کہ چکے کہ وہ پابندی نہیں چاہتے ۔انور منصور نے غیر ملکی شہریوں سے فنڈ وصول کرنے کے معاملے پر اپنے دلائل میں کہا کہ فنڈ، ایڈ اور کنٹری بیوشن میں فرق ہے، آئین کا سیکشن 6 امداد لینے کی اجازت دیتا ہے، قانون میں افراد سے فنڈز دینے کی اجازت ہے لیکن کسی غیر ملکی سے فنڈنگ لینے کا ذکر نہیں، اس لیے غیر ملکی بھی افراد ہی کے زمرے میں آتے ہیں۔ جسٹس عمرعطائ بندیال نے استفسار کیا کہ اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ غیر ملکی کے فنڈ دینے پر پابندی ہے اور آپ نے اپنے جواب میں فنڈ دینے والوں کی دوہری شہریت کو تسلیم کیا ہے۔ جس پر انور منصور نے کہا کہ پاکستان کا کئی ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کامعاہدہ ہے۔ کوئی بھی شخص بیک وقت پاکستانی اور امریکی شہریت رکھ سکتا ہے۔انور منصور کی دلیل پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ قانون اب بھی رائج ہے، جس پر انور منصور نے بتایا کہ 2002 سے پہلے امریکی نژاد پاکستانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ نہیں دیا جاتا تھا۔ 2002 کے بعد یہ معاملات طے پاگئے کہ اب دونوں پاسپورٹس رکھے جاسکتے ہیں۔ تحریک انصاف دوہری شہریت کے حامل افراد سے فنڈز لیتی ہے، جس کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی گئی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سیاسی جماعت کی تشکیل بنیادی حقوق میں آتی ہے، کیا سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کا کوئی قانون موجود ہے اس پر انور منصور نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن ضروری ہیں، اس کے علاوہ پارٹی کے اکاو¿نٹس کی تفصیلات فراہم کرنا بھی ضروری ہے،سیاسی جماعتوں کا آڈٹ چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ کرتے ہیں، اکاو¿نٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوفراہم کی جاتی ہیں،الیکشن کمیشن تمام تفصیلات کاجائزہ لیتا ہے، جس کے بعد سیاسی جماعت کو انتخابی نشان الاٹ کیا جاتا ہے اس پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے اکاو¿نٹس کا آڈٹ نہیں ہو سکتا،اس پر انور منصور نے کہا کہ وہ آڈٹ کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا چکے ہیں اور ہماراموقف ہے اکاو¿نٹس کی منظوری کے بعد دوبارہ کیس نہیں کھل سکتا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کی دستاویز الیکشن کمیشن میں کیس آنے کے بعد کی ہیں، کیس سے پہلے کی بھی دستاویزات ہیں تو وہ دکھائیں اور اگر چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ بیرونی فنڈنگ والا نکتہ چھوڑ دیں تو پھر کیا ہوگا جس پر انور منصور نے کہا کہ تمام ذمہ داری چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ کی بنتی ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے فنڈنگ کی پالیسی 2011 میں تیار کی گئی تھی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الزام یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں کمپنی بنا کر فنڈ ریزنگ کی، جس پر انور منصور نے کہا کہ ایل ایل سی کمپنی تحریک انصاف کے لئے فنڈز لیتی ہے اور اس کی حیثیت ایک ایجنٹ جیسی ہے۔ تحریک انصاف ایل ایل سی امریکا میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی کے موقف سے امریکا میں پاکستانیوں کو آگاہ کرتی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آپ کے دلائل سے اب تک مطمئن نہیں ہوئی۔ فنڈ دینے والوں میں کچھ دوسرے لوگ بھی ہیں، درخواست گزار نے غیرملکیوں کے فنڈز کی تفصیل بھی دی ہے، قانون کے حوالے سے فارن نیشنل اوردوہری شہریت میں کیافرق ہے۔ جس پر انور منصور نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پانچ سے چھ ہزار ڈالر ہوں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں لکھا ہے کہ فنڈز کاکچھ بھی ممنوع ذرائع سے نہ ہو۔ انور منصور نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن میرے موقف کو درست تسلیم کرکے انتخابی نشان الاٹ کرچکا، یہ فیصلہ کرنا حکومت کااختیار ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم نے فیصلہ دیا تو عدالت نے وفاقی حکومت کا اختیار غصب کیا، پہلے بھی ایک ایسے ہی معاملے میں جے آئی ٹی تشکیل دے چکے ہیں ، بتائیں فارن فنڈنگ کامعاملہ کس فورم پراٹھایا جاسکتا ہے، اگر پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی کہہ دیاتو الیکشن کمیشن میں زیرالتواء مقدمے کا کیا ہوگا، کیاانتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مصدقہ معلومات پر ایشو زندہ نہیں ہوگا۔ عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ۔

کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ ٹرپ کر گیا جس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔گزشتہ رات ملیر، لانڈھی، بن قاسم، ایف بی ایریا، اور نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا بڑا بریک ڈان ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یونٹ کی مرمت جاری، اور بجلی جلد بحال ہوجائے گی۔

اہم ترین معاملہ پر بڑوں کی بیٹھک

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران ڈی جی آئی ایس آئی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے دوران ڈان لیکس سمیت سیکیورٹی اور کلبھوشن یادیو کے معاملے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عسکری اور سویلین قیادت کے درمیان وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی ملاقات میں ڈان لیکس رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس دوران عسکری و سویلین قیادت نے ڈان لیکس کے معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران پاک افغان سرحدی صورتحال کو بھی زیر بحث لایا گیا جبکہ کلھبوشن یادیو کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان لیکس …. اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، 48 گھنٹے اہم

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ڈان لےکس کی تحقےقات کےلئے قائم کردہ انکوائری کمےٹی کی رپورٹ کے حوالے سے جاری کردہ نوٹےفکےشن کو واپس لےنے اور اس کی جگہ نےا نوٹےفکےشن جاری کرنا حکومت کےلئے درد سر بن گےا ہے کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال حکومت اس رپورٹ کے حوالے سے نےا نو ٹےفکےشن جاری نہےں کرسکی ۔ وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس اہم معاملے پر کئی ملاقاتےں وزےر اعظم مےاں نواز شرےف سے کرچکے ہےں ۔ منگل کے روز بھی وزےر داخلہ نے وزےر اعظم سے ملاقات کی ۔ ذمہ دار ذرائع نے بتاےا ہے کہ تاحال عسکری قےادت کے ڈان لےکس کی تحقےقاتی رپورٹ کے حوالے سے تحفظات دور نہےں کئے جاسکے ۔ وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان عسکری اور سےاسی قےادت کے درمےان اختلافات کو افہام و تفہےم کے ذرےعے حل کرنے کےلئے اےک پل کا کردار ادا کررہے ہےں ۔ باخبر ذرائع نے بتاےا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر اس اہم معاملے پر پےش رفت ہوسکتی ہے اور ڈان لےکس کی تحقےقاتی رپورٹ کے حوالے سے اےک نےا نوٹےفکےشن جاری کےا جاسکتا ہے کےونکہ پہلے نوٹےفکےشن کوعسکری قےادت نے مکمل طور پر مسترد کردےا تھا اب دےکھنا یہ ہے کہ نےا نوٹےفکےشن جاری کرنے سے اونٹ کسی کروٹ بےٹھ جائے گا ےا نہےں۔ نیوزگیٹ اسکینڈل رپورٹ کا نوٹیفکیشن حکومت کیلئے بجلی بحران سے بڑا بوجھ بن گیا۔ کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس مخر کرکے وزیر اعظم نے ڈان لیکس کے معاملے پر مشاورتی اجلاس کر لیا۔ذرائع نے آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ۔ ملکی سلامتی سے متعلق حساس خبر لیک ہونے کا معاملہ حکومت کے لیےدردسربن چکاہے۔پہلےتوچھ ماہ تک نیوزگیٹ کی رپورٹ حکومت کیلئے بھاری بوجھ بنی رہی اوراب نوٹیفیکشن جاری کرنا بھی کڑا امتحان لگ رہاہے۔