کیا آپ خواب میں تعزیت کرنے کی تعبیر جانتے ہیں ؟

خواب میں خوشحال اور آسودہ حال شخص کا کسی کی تعزیت کرنا مصیبت و تکلیف کے آنے پر دلالت کرتا ہے اور تنگ حال شخص کا تعزیت کرنا منفعت کی دلیل ہے اور مال و دولت کے امیدوار شخص کا تعزیت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ مصائب و آلام کے پیش آنے کی بنا پر اس شخص کے حاجت مند ہوں گے اور پریشان حال کی تعزیت کرنا خیرو امید اور سختی حال کے ختم ہونے کی دلیل ہے جو خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی مصیبت زدہ شخص کی تعزیت کی ہے (یعنی تسلی دی ہے) تو وہ امن و سکون یا کوئی خوشخبری پائے گا اور خواب میں بغیر کسی مصیبت زدہ کے تعزیت کرنا ایک ایسے حادثہ کی علامت ہے۔ جو تعزیت کا سبب بنے گا اور کبھی خواب میں تعزیت کرنا مفلسی کے قریب ہونے اور راست گوئی اور نرم گوئی کی وجہ سے لوگوں سے محبت کی دلیل ہے۔

کپتان نے اپنی جائیداد ،منی ٹریل بارے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاوس کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے، ان کی منی ٹریل قطری خط کی طرح نہیں ہوگی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ لندن سے رقم پاکستان کیسے منتقل ہوئی۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں لندن فلیٹ کی خرید و فروخت کی تمام منی ٹریل پیش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹ فروخت کر کے رقم واپس پاکستان لانے کے تمام ثبوت بھی پیش کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں یہ شواہد بھی پیش کریں گے کہ بنی گالہ میں مکان کی تعمیر یونین کونسل موہڑہ نور کی اجازت کے بعد کی۔چیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) تحریک انصاف کی بیرون ممالک سے فنڈنگ بند کروانا چاہتی ہے کیونکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو دوسرے ممالک سے بھی فنڈ اکٹھا کرتی ہے۔

 

پولیس کلچر میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پولیس کلچر میں تبدیلی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، صوبائی دارالحکومت میں اب خواتین تھانیدار لگائی جائیں گی۔تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس خود پر لگی تھانہ کلچر کی چھاپ کو مٹانے کے لیے جتن کر رہا ہے جس کے تناظر میں ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کے تھانوں میں خواتین کو تھانیدار تعینات کیا جائے گا۔لاہور پولیس نے 5 خاتون سب انسپکٹروں کو ایس ایچ او لگانے کے لیے منتخب کیا ہے اور ان خواتین کو لاہور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایس یچ او شپ کاکورس کرایا جا رہا ہے جہاں ان کے ساتھ 65 مرد سب انسپکٹرز بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق منتخب ہونے والی خواتین نے اس اہم عہدے پر تعیناتی کے لیے خود ڈی آئی جی سے درخواست کی تھی جس کو سہراتے ہوئے اعلی حکام نے ان کو کورس کرانے کے لیے منتخب کیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنزحیدر اشرف کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی کی جانب یہ ایک بڑا اقدام ہے اور انہیں امیدہے کہ کورس مکمل کرنے کے بعد جب خواتین کو تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا تو محکمہ کا سافٹ امیج سامنے آئے گا اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو گا۔اس نئی پالیسی کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر عام طور پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کرپٹ ہے اور تھانوں میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے بھی رشوت طلب کی جاتی ہے لیکن خواتین کی تعیناتی کے بعد یہ تاثر زائل ہو جائے گا۔
خواتین تھانیدار

جعلی پیر نے نوبیاہتا دلہن کیساتھ ظلم کی ایک اور داستان رقم کر دی

مظفرگڑھ (خصوصی رپورٹ) مظفرگڑھ کی نوبیاہتا دلہن نصرت بی بی نے جعلی پیر کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق نصرت کا شوہر مجاہد حسین جھنگ میں کاروبار کرتا ہے اور وہ اس کے ساتھ رہنا چاہتی تھی لیکن ساس رکاوٹ بن گئی۔ گھریلو جھگڑوں سے چھٹکارے کے لئے ساس اسے قاری اقبال نامی جعلی پیر کے پاس لے گئی۔ اقبال نے جنات کا سایہ دور کرنے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل خانہ معاملے کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مقامی ڈاکٹر کے مطابق نصرت کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود تھے۔ مظفر گڑھ شہر کی جنوب مغربی جانب قریباً 35 کلو میٹر کی مسافت پر شاہ جمال کا قصبہ واقع ہے۔ یہ بنیادی طور پر سندھ کی دریائی بیلٹ کا علاقہ ہے۔ شاہ جمال کے نواحی گاﺅں موضع ”گورام بگڑﺅں“ کے رہائشی مجاہد حسین کی ایک ماہ قبل نصرت بی بی سے شادی ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مجاہد حسین کا جھنگ شہر میں اپنا چھوٹا کاروبار ہے اور اسی سلسلے میں وہ زیادہ تر جھنگ میں ہی رہتا ہے۔ شادی کے بعد وہ واپس جھنگ چلا گیا۔ اس کے جانے کے بعد نصرت نے اپنی ساس کے سامنے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ ساس نے اس بات کی سخت مخالفت کی جس کے بعد گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ نصرت کا اصرار اور اس کی ساس کا انکار جاری رہا۔ اسی دوران نصرت کو ایک دو بار دورہ پڑا اور اس پر غشی طاری ہوئی تو اس کی ساس چند روز پہلے اس کا روحانی علاج کرانے کے لئے اسے اسی موضع کے رہائشی ایک عامل قاری اقبال کے پاس لے گئی۔ شاہ جمال کے مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قاری اقبال نے نصرت کی ساس کو بتایا کہ اس کی بہو پر جناب کا سایہ ہے لہٰذا جناب کے اثر سے آزاد کرانے کے لئے اس پر ہلکا پھلکا تشدد بھی کرنا پڑے گا۔ اجازت ملنے پر قاری اقبال نے نصرت کا ”علاج“ شروع کیا تو وہ اسے چھڑیوں سے مارنے پیٹنے کے علاوہ چھری گرم کرکے اس کے جسم کو بھی داغتا رہا۔ نصرت کو بدھ کے روز بھی قاری اقبال کے پاس لے جایا گیا جہاں اس پر پھر تشدد کیا گیا۔ اگلے روز صبح سویرے نصرت نے کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا۔ جس کے ساتھ ہی اس کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ اسی اثنا میں نصرت کے بھائی اجمل کو کسی نے خبر دی کہ اس کی بہن نے کالا پتھر پی لیا ہے تو وہ بھاگابھاگا اس کے گھر آیا اور اسے لے کر مقامی دیہی مرکز صحت شاہ جمال لے گیا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اقبال ساجد نے نصرت کی انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہسپتال میں موجود ایمبولینس میں پٹرول نہ ہونے کے باعث اسے ملتان نہ لے جایا جاسکا۔ ذرائع کا اصرار ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دیہی مراکز صحت کے عمومی اخراجات بند رکھے ہیں اس لئے دیہی مرکز صحت شاہ جمال کی انتظامیہ نے ایمبولینس کی فراہمی کے سلسلے میں معذوری ظاہر کی۔ علاقے میں گردش کرن والی اطلاعات کے مطابق جعلی پیر نے دوران ”علاج“ نصرت بی بی کی آبروریزی بھی کی‘ جس سے دلبرداشتہ ہو کر نصرت نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے کہ آیا قاری اقبال نے نصرت پر صرف تشدد ہی کیا یا پھر اس سے زیادتی بھی کی‘ کیونکہ اس کی عمر 80سال کے لگ بھگ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری اقبال اسی موضع کا رہائشی ہے‘ چونکہ اس علاقے میںغربت اور جہالت کی بھرمار ہے۔ لوگ اپنے بچوں اور مال مویشی کو دم کرانے کیلئے قاری اقبال کے پاس آتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ وقوعہ کے بعد سے قاری اقبال روپوش ہے۔ اس سلسلے میں مقامی رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر اقبال ساجد نے بتایا کہ نصرت بی بی کی عمر 24سال تھی۔ اسے جب ہمارے پاس لایا گیا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ ہماری ساتھی ڈاکٹر نبیلہ نے ہی اس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بعد میں مجھے بتایا کہ نصرت کے ہاتھوں اور گردن پر جلنے کے نشانات موجود تھے۔ ابھی اس کا معائنہ جاری تھا کہ اسی دوران وہ دم توڑ گئی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ نصرت بی بی کو ایمبولینس نہ ملنے کے باعث ملتان لے جایا نہ جا سکا‘ بلکہ کالاپتھر نے اتنی تیزی سے اپنا اثر دکھایا کہ نصرت کو ملتان ریفر کرنے کی مہلت ہی نہیں ملی۔ ڈاکٹر اقبال ساجد کے مطابق ان کیلئے حیران کن بات یہ تھی کہ متوفیہ نصرت بی بی کے اہلخانہ نے اس کی موت پر کوئی واویلا کیا نہ کسی غم و غصے کا اظہار کیا اور نہ ہی اس کا پوسٹمارٹم کرانے میں دلچسپی لی بلکہ خاموشی سے اس کی لاش لے کر گھر چلے گئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نصرت کا پوسٹمارٹم ہوتا تو پھر ہی بتایا جا سکتا تھا کہ آیا تشدد کے نشانات صرف ہاتھوں اور گردن پر ہی تھے یا پھر جسم کے باقی حصے پر بھی تھے۔ ڈاکٹر اقبال ساجد کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں کالاپتھر کے ذریعے خودکشی کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے۔ کالاپتھر پینے والے کے گلے پر سب سے پہلے اثر پڑتا ہے اور گلا غیرمعمولی طور پر سوج جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی سانس کی نالی بند ہو جاتی ہے۔ اسے پینے والا آدمی دو گھنٹے کے اندردم توڑ دیتا ہے۔ میں گزشتہ دو سال سے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں تعینات ہوں‘ ہر مہینے کالاپتھر پینے والے تین سے چار افراد صرف ہمارے اس سنٹر میں لائے جاتے ہیں۔ ان دو برسوں میں ہمارے پاس جتنے لوگ لائے گئے‘ ان میں سے کوئی ایک بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ جن مریضوں کو ہم نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا وہ بھی راستے میں دم توڑ گئے۔ دوسری طرف شاہ جمال سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ نصرت کے گھر والے اس سارے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اسے صرف خودکشی قرار دیتے ہیں جبکہ جعلی پیر کی کارستانی اور تشدد سے انکار کر رہے ہیں۔ نصرت کے لواحقین نے گزشتہ روز پولیس حکام کو دفعہ 164کے تحت باقاعدہ بیان ریکارڈ کرایا ہے‘ جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نصرت کو علاج کیلئے کسی پیر یا عامل کے پاس لے کر نہیں گئے۔ جبکہ علاقہ ڈی ایس پی عرفان بٹ نے رابطے پر بتایا کہ ابھی تک اس کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور نہ ہی پولیس کے پاس مقدمے کے اندراج کیلئے کوئی درخواست آئی ہے۔

” دولتمند حضرات ہو جائیں تیار “

کراچی (خصوصی رپورٹ) بڑی کمپنیوں اور دولت مند افراد پر لگا سپر ٹیکس آئندہ مالی سال بھی جاری رکھا جائے گا۔ حکومت ٹیکس کی شرح میں اضافے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2017-18 ءکے بجٹ میں ٹیکس دائرہ کار اور وصولیوں میں اضافے کے لیے حکومت بڑی کمپنیوں اور دولت مندوں پر لگے اس ٹیکس کی شرح میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سپر ٹیکس سالانہ 10 کروڑ روپے کمانے والے افراد جبکہ 20 کروڑ روپے کمانے والی کمپنیوں پر لگتا ہے۔ سپر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن آئی ڈی پیز کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کی جائے گی۔
سپر ٹیکس

ڈان لیکس …. ترجمان وزیراعظم نے بڑی خبر سنا دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم محمد نوازشریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پیراگراف 18کی تمام تجاویز پر عمل کیا جائے گا ، وزیراعظم ہاﺅس نے تمام تجاویز پر عمل درآمد کا کہہ دیا اور کچھ تجاویز پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ڈان لیکس پیراگراف18کی تمام تجاویز پر عمل کیا جائے گا،وزیراعظم ہاﺅس نے تمام تجاویز پر عمل درآمد کا کہہ دیا اور کچھ تجاویز پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ صلاح مشورے کے بعد رپورٹ جلد سامنے لائیں گے ۔ وزیرداخلہ ایماندار آدمی ہیں جو کہتے ہیں ضرور کرتے ہیں۔

اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی کابینہ کمیٹی نے گریڈ 9 کے اساتذہ کو گریڈ 12 ڈوبنے کی منظوری دے دی۔ گریڈ 12 ملنے سے اساتذہ کی تنخواہوں میں 3500 سے 5500 روپے تک اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی نے گریڈ 9 کے ساتذہ کو گریڈ 12 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ گریڈ 12 ملنے سے اساتذہ کی تنخواہیں بھی بڑھ جائیں گی۔ دس سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں 3500 روپے تک اضافہ ہوگا۔ تین سال کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں 5500 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ٹی اساتذہ کیلئے گریڈ 12 کسی صورت منظور نہیں‘ انہیں گریڈ 14 دیا جائے جبکہ گریڈ 14 کے اساتذہ کو 16 اور گریڈ 16 کے اساتذہ کو گریڈ 17 دیا جائے۔ کابینہ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

گیس ، پانی ، بجلی …. صوبوں میں نئی لڑائی کا امکان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاق اور صوبوں کے درمیان نیپرا ایکٹ میں ترامیم، گیس، پانی و بجلی سے متعلق امور پر مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے،خیبرپختونخوا نے تحفظات دور نہ ہونے پر دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل میں جانے کا اعلان کر دیا، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ وفاق کی گیس بند کرنے کے اعلان پر آج بھی قائم ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیر پانی و بجلی کی زیر صدارت نیپرا ایکٹ میں ترامیم، پانی و بجلی اور گیس کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات دورکرنے کے لیے اجلاس ہو ا جس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی، سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی نے اجلاس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کے رویے پر احتجاج کیا ، ان کاکہنا تھاکہ وفاقی وزیر نے انھیںغیر ضروری انتظار کروایا، اجلاس 2 بجے بلا کر ساڑھے 3 بجے شروع کیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران سندھ اور خیبر پختونخوا نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،ذرائع کے مطابق سندھ نے نیپرا ایکٹ میں ترمیم گیس اور بجلی سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم نے اجلاس کے دوران اپنے موقف پیش کیے ہیں، سندھ میں کیپٹو پاور پلانٹس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی کی جا سکتی ہے ، ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو جلد ٹیرف کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی وزیر سے بات چیت کی ہے اور انھوں نے پاور پلانٹس کو جلد ٹیرف دینے کا یقین دلایا ہے ، مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ آئین کے تحت صوبوں کو اپنے پاور پلانٹس کا ٹیرف مقرر کرنے کا حق حاصل ہے، اجلاس کے دوران ٹیرف، ٹرانسمیشن کے معاملات کے حوالے سے تحفظات پیش کیے ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ آئین کے آرٹیکل 157,158 کے تحت جو صوبہ گیس پیدا کرتا ہے پہلا حق اس کا ہوتا ہے، میں نے یہ بات سندھ اسمبلی کے فلور پر بھی کہی تھی اور آج بھی اس بات پر قائم ہوں، انھوںنے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم ارسا ایکٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادا ت کونسل کے فیصلے کی روشنی میں صوبوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے پابند ہیں، ہماری مشترکہ کوشش ہے کہ مل کر ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں، اس موقع پر وزیر اعلی پرویز خٹک، وزیر پانی و بجلی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کرتے ہوئے روانہ ہوگئے،ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھاکہ آج ہونے والے اجلاس میں ہم نے اپنے تحفظات پیش کیے مگر ہمارے تحفظات دور نہیں کیے گئے، اس لیے ہم دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے ۔

لوڈ شیڈنگ کے مارے عوام کو شہباز شریف نے خوشخبری دیدی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملک \و قوم کی خدمت اور ترقی کی سیاست ہے اور پاکستان مسلم لےگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ چار برس سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اور اسے بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ الزام تراشی، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں اور یہ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔ دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور پاکستان کے باشعور عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان عناصر کو ہر موقع پر آئینہ دکھایا ہے۔ اب ان عناصر کو جان لینا چاہیے کہ سےاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے اور عوام کی خدمت ہی سےاست ہے۔ اقتدار کے لئے شارٹ کٹ کا راستہ ڈھونڈنے والے ےہ شکست خوردہ عناصر اب قوم پر رحم کریں اور ہوش کے ناخن لےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب 2013ءمیں مسلم لیگ (ن )اقتدار میں آئی تو معیشت کا دیوالیہ نکل چکا تھا اور سابق حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کی پالیسیوں سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا اور قوم اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا تھی اور ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کےلئے وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیاں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں اور توانائی منصوبوں پر دن رات مسلسل کام جاری ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک پر چھائے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور ملک سے ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بجلی نہ صرف وافر ہو گی بلکہ عوام کو سستی بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان دشمنوں کو برداشت نہیں ہو رہا اور توانائی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل سے عوام کی ترقی کے دشمن خائف ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں سالانہ ترقےاتی پروگرام 2016-17ءکے تحت ترقےاتی منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا اور سالانہ ترقےاتی پروگرام 2017-18ءکی تجاوےز پر بھی غور کےا گےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ دےہی علاقوں مےں کارپٹڈ سڑکوں کی تعمےر وبحالی کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کےے گئے ہےں اور اس اقدام سے دےہی آبادی کو آمدورفت کی جدےد سہولتےں مےسر آئی ہےں جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کےلئے فلاحی پروگراموں مےں 10فےصد اضافی کوٹہ رکھا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے ایک مثال قائم کی گئی ہے اور اسی پالیسی کو آگے بڑھائینگے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں میں غفلت اور تساہل ہرگز برداشت نہیں۔ سرکاری محکمے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دارہیں اور اس ضمن میں جوابدہ بھی ہیں۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ تمام محکمے اور ادارے ترقیاتی فنڈزکا شفاف انداز میں استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں اور 30 جون تک ترقےاتی فنڈز کا استعمال ےقےنی بنائےں۔ تاکہ ترقےاتی سکےمےں بروقت مکمل ہوں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفےد ہوں۔ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیںکروں گا۔ محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے مو¿ثر اور فعال طریقے سے کام کریں۔ ترقےاتی منصوبوں مےں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالےسی پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ تعلےم اور صحت ہماری ترجےحات مےں شامل ہےں اور آئندہ مالی سال ان شعبوں کی بہتری اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائےگی اور تعلیم، صحت، زراعت سمیت دیگر سماجی شعبوں کیلئے اضافی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مزےد اقدامات کئے جائینگے۔ انہوںنے کہا کہ معےشت کے استحکام کےلئے زرعی شعبہ کی ترقی نہاےت اہمےت کی حامل ہے اور آئندہ مالی سال مےں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی بھی ترجےحات مےں شامل ہےں اور اس مقصد کے پےش نظر زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مزےد ٹھوس اقدامات کئے جائینگے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران پسماندہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کےے جائےنگے۔ انہوںنے کہا کہ تمام ترترجےحات کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود اور صوبے کی تےز رفتار ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور 2018ءمیں ملک سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائینگے۔ آئندہ مالی سال کے دوران بھی ترقی کا سفر تندہی اور محنت سے جاری رکھےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور کے منصوبے پر پیشرفت اور دیگر 6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کرنے کے بعض امور کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور اسی حوالے سے پنجاب حکومت نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سیف سٹی پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کی روک تھام او ردہشت گردی کے خاتمے کے لئے یہ پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ تا ہم اس منصوبے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 6بڑے شہرو ںمیں یہ منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے وائیاں والی میں تشدد کے بعد 13 سالہ ملاز م کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لڑکے پر تشدد اور ہاتھ کاٹنے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لڑکے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کیلئے ”بھارت“ کا نیا منصوبہ, دیکھئے اہم خبر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کیلئے بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں بھارتی جاسوس تک کونسلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے کلبھوشن کی سزائے موت رکوانے کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں بھارتی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد فوری روکا جائے۔ ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا جبکہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہ دینا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ سینئر وکیل بارش سلیو عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی نمائندگی کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے صدارتی حکم کے تحت عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اپیل صدر عالمی عدالت انصاف کو پیرا گراف 4 کے آرٹیکل 74 کے تحت کی گئی ہے۔ سشما سوراج کا مزید کہنا ہے کہ میں نے کلبھوشن کی والدہ کو بھی سزا کے خلاف اپیل بارے بتا دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کو بھارت کی طرف سے دی گئی درخواست میں بھارتی حکومت نے عالمی عدالت کے صدر سے اپیل کی ہے کہ ہمیں خطرہ ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو پھانسی دے گا اس لیے عالمی عدالت کے صدر آرٹیکل 74 پیراگراف چار کے تحت خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تک کلبھوشن کوئی بھی اقدام اٹھانے سے روک دے جبکہ بھارتی میڈیا اور عوام نے سوشل میڈیا پر کلبھوشن کی سزا پر عملدرآمد معطل ہونے کی جھوٹی خبریں چلانا شروع کردیں۔