ظلم کی انتہا, ”روٹی“ کیوں مانگی؟, 13سالہ ملازم کا ہاتھ کاٹ دیا

شیخوپورہ (بیوررپورٹ)تھانہ صفدر آباد کے علاقہ وائیانوالی میں بااثر چوہدری کی ظالم پھولن دیوی چوہدرانی نے کام چھوڑ کر روٹی کا تقاضا کرنےوالے اپنے کم سن 13 سالہ ملازم عرفان کا دایاں ہاتھ چارہ کاٹنے والے ٹوکہ میں دے کر کاٹ دیا جس سے اس ملازم کی حالت غیر ہو گئی جس کو اس کے ورثا نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں علاج معالجہ جاری ہے، پولیس نے معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پھولن دیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیابتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاﺅں کا محنت کش فلک شیر کا 13 سالہ بیٹا عرفان زمیندار بشارت علی کی حویلی میں اس کے مویشیوں کی دیکھ بھال اور چارہ دینے کا کام کر رہا تھا۔ گزشتہ روز محمد عرفان نے جانور وں کو چارہ ڈالنے سے قبل زمیندار کی بیوی ملزمہ پھولن دیوی شفقت بی بی سے کھانا مانگا تو وہ اشتعال میں آ گئی اور اس نے جانوروں کو چارہ نہ ڈالنے پر ملازم عرفان کا ہاتھ چارہ کاٹنے والی مشین میں ڈال دیا جس سے اس کا دایاں ہاتھ کٹ گیا۔ اس واقعہ پر مضروب لڑکے کے والدین نے مذکورہ چوہدری زمیندار فلک شیر کے گھر جا کر احتجاج کیا تو چوہدری نے اپنے دیگر ملازمین کی مدد سے ان پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا۔ مظلوم خاندان بیٹے کو لے کے ہسپتال گئے تو وہاں بھی ڈاکٹر نے اس کا علاج کرنے کی بجائے پولیس کیس قرار دے کر ہسپتال سے نکال دیا۔ جس کے بعد مظلوم خاندان انصاف کے حصول کیلئے تھانہ صفدرآباد میں پہنچے تو پولیس نے بھی روائتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی میڈیکل کے لئے رپٹ جاری کی ۔ بعد ازاں یہ خاندان انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا جہاں مظلوم خاندان نے عدالت کے سامنے ساری داستان جرم رو رو کر سنا دی۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر تا حال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ۔ مظلوم کے والد محمد بشارت علی اور والدہ جنت بی بی نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بااثر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

پنجاب حکومت کا سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے بڑا پیکج

لاہور( ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو آسان شرائط پر قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک مقامی بنک سے گفت و شنید مکمل کر لی ہے۔ سرکاری اساتذہ کو ان کی وصول کر دہ تنخواہوں کے مساوی قرضے دئیے جا سکیں گے۔ جن کی واپسی معمولی اقساط کی شکل میں ہو گی۔

دھمکی آمیز بیان, پاکستان کا ایرانی سفیر کو دوٹوک اعلان

اسلام آباد (صباح نیوز) ایرانی آرمی چیف کے بیان پر پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کر کے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ایسے بیانات برادر ملکوں کیخلاف تنا ﺅکا باعث بنیں گےمیڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری کے سرحد پار کارروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر پر واضح کیا کہ ایسے بیانات دونوں دوست اور برادر ملکوں کیخلاف تناﺅ کا باعث بنیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کیخلاف ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے میں سرحدی معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا لیکن ایسے بیانات سے دو طرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایرانی سفیر کو واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف کے بیان پر شدید تحفظات ہیں ایرانی کمانڈر کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوااس طرح کے بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے، ااس لیے یرانی حکام کو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس کریا نے ایرانی سفیر کو کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے خلاف ہیں، آرمی چیف کے بیان تناﺅ کا سبب بنے گا اور ایسے بیانات تعلقات میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ نفیس زکریا نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بارڈر مینجمنٹ پر بات ہوئی تھی اور پاکستان کی جانب سے ایرانی سفیر کو ایسے بیانات سے گریز کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے چیف آف آرمی سٹاف نے دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستان کی جانب سے ایرانی سرحد پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ نہ کیا گیا تو ہم پاکستان میں ان کو نشانہ بنائیں گے۔

”ایران کی سعودی عرب پر حملے کی دھمکی للکار کے پیچھے امریکہ اور روس ہے“ نامورتجزیہ کار ضیاشاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ بھارت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ یہ بائیومیٹرک سسٹم ہوتا ہے جس میں انگوٹھے کے نشان سے ووٹ کاسٹ کیا جاتا ہے۔ بھارت کی بعض ہائیکورٹس میں اس کے خلاف مقدمات زیرسماعت ہیں۔ دلی صوبے میں مودی کی حکومت نہیں، وہاں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے جس نے اپنی صوبائی اسمبلی میں سرکاری طور پر چیلنج کیا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم میں ہیرا پھیری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ مودی حکومت کی بنیاد یہ تھی ان کو ووٹ زیادہ پڑیں۔ گزشتہ الیکشن میں بھی ان مشینوں کو ایسے سیٹ کیا جاتا رہا ہے کہ پہلے دو گھنٹے عوام کی مرضی اور اس کے بعد مشین کے پروگرام کے تحت مخصوص پارٹی کو ووٹ جاتے تھے۔ بھارت کی صوبائی اسمبلی میں یہ پہلی بار مظاہرہ ہوا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کی حقیقت کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا تبصرہ ہے کہ ٹرمپ کو بھی اسی طرح جتوایا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی 2018ءکے انتخابات بائیو میٹرک نظام کے تحت کرانے کی 3,2 تجاویز آ چکی ہیں۔ جس ملک سے چاہیں یہ مشین امپورٹ کریں اس میں بدمعاشی کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا سعودی عرب کو دھمکی دینا حیران کن و افسوسناک ہے۔ عام طور پر مسلم ممالک آپس میں ایسے بیانات نہیں دیتے۔ ایران جیسا ملک جس کی تازہ تازہ امریکہ سے صلح ہوئی ہے۔ جب اس نے اپنا ایٹمی پروگرام چیک کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ایران کے روس کے ساتھ چند روز پہلے اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے ہیں، معاہدے بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جبکہ کچھ خفیہ ہیں۔ روس نے شام میں بشارالاسد کے ذریعے سعودی عرب کے خلاف سٹینڈ لیا ہوا ہے۔ سعودی عرب ایک ایسا کیمپ ہے جسے امریکن کیمپ میں سمجھا جاتا ہے۔ جس سے وہ نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اور 40چھوٹے بڑے مسلم ممالک اکٹھے کر کے راحیل شریف کو لے گیا ہے۔ ایران بار بار اس کو چیلنج کر رہا ہے کہ متحدہ افواج ہمارے خلاف سازش ہے۔ بدقسمتی سے سعودی فوج کے سربراہ نے ”وال سٹریٹ جرنل“ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ”اسلامی امہ آرمی دہشتگردی و باغی قوتوں کے خلاف ہے، جیسے یمن کے باغی“۔ اس پر ایران چوکنا ہوا ہے کیونکہ یمن کی بغاوت میں ایران ان باغیوں کی پشت پناہی کر رہا تھا جبکہ سعودی عرب نے فوج بھیجی اور وہاں تباہی مچا دی چنانچہ اب سمجھا جا رہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی حمایت سے کوئی متحدہ فوج بنتی ہے تو وضاحتوں کے باوجود ایران اسے اپنے خلاف سازش سمجھتے ہوئے سعودی عرب کو اپنا اصل دشمن سمجھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے سعودیہ کو دھمکی دیدی ہے کہ وہ ”اینٹ سے اینٹ“ بجا دے گا۔ سعودی عرب ایسا ملک ہے جہاں بعض مقامات جیسے مکہ شریف، مدینہ شریف ہیں اور وہاں جا کر حج و عمرہ ہوتا ہے۔ بڑی دلچسپ بات ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا مکہ یا مدینہ میں نہیں بلکہ دارالحکومت ریاض میں رہتے ہیں۔ اسی کو سیاسی و فوجی قوت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ راحیل شریف کا ہیڈ کوارٹر ریاض میں ہی بنے گا۔ سعودی عرب افواج کے سربراہ کے انٹرویو کے بعد ایران زیادہ واضح اور کھل کر سامنے آ رہا ہے کہ یہ فوج ہمارے خلاف بن رہی ہے۔ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں برسوں سے امریکن فوجی ا پنی کالونیوں کی شکل میں رہتے ہیں جہاں کوئی سعودی نہیں جاسکتا۔ وہاں شراب پر پابندی سمیت کوئی مسلم قانون نہیں چلتا۔ سعودی مملکت کا قانون ان پر لاگو نہیں ہوتا۔ اسامہ بن لادن بھی اسی وجہ سے سعودی عرب کی مخالفت کرتا تھا، اس کے ابتدائی مطالبات یہی تھے کہ سعودی حکومت کو ختم کر کے جمہوری و اسلامی ریاست قائم کی جائے۔ ایران کی للکار کے پیچھے امریکہ بھی ہے کیونکہ وہ بھی اسلامی اتحاد فورس کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ ایسے سمجھا جاتا ہے کہ جس میں پاک فوج کے معاملات لیک آﺅٹ کیے گئے۔ خود ساختہ خبر بنا کر شائع ہوئی، کورکمانڈر کانفرنس نے نوٹس لیکر حکومت کو تحقیقات کرنے کا کہا۔ تجزیہ کار نے کہا کہ جن کا خیال ہے کہ آرمی قیادت بدلنے کے بعد فوج کی سوچ میں کوئی تبدیلی آ جاتی ہے وہ حقیقت پسند نہیں۔ فوج کا اپنا انداز فکر اور کام کرنے کا طریقہ کار ہے۔ ڈان لیکس کے معاملے میں حالیہ و سابق فوجی افسران کی رائے رہی ہے کہ ایسی باتیں سامنے لائی گئیں اگرچہ وہ مفروضہ تھیں لیکن اس کی اشاعت سے بھارت سمیت تمام دشمن ممالک کو موقع ملا کہ اپنے میڈیا پر اس کو تشہیر کرے۔ پاک فوج نے مجموعی طور پر نوٹس لیا۔ حکومت سے تحقیقات کرانے کی درخواست کی۔ رپورٹ سامنے آئی مگر آئی ایس پی آر نے مسترد کر دی۔ یہ بہت بڑی بات ہے کہ فوج سول حکومت کی کسی کارروائی کو مسترد کر دے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے حکومتی حلقوں میں فوج کی ناراضی دور کرنے کے حوالے سے سرگرمیاں چل رہی تھیں۔ وزیراعظم و وزیرداخلہ کی ملاقات کا ایک بڑا مقصد یہ بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ پریس کانفرنس کرنے سے قبل ایک بار پھر وزیراعظم سے ملنے چلے جاتے ہیں، لگتا ہے کہ فیصلوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے شاید کچھ اور لوگوں کو سزائیں سنائے جانے کا امکان ہے تاکہ فوج کے ناراض حلقوں کو راضی کر لیا جائے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی روکنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ انتخابات آرمی کی نگرانی میں ہوں، پولنگ سٹیشن کے اندر و باہر فوج تعینات ہو اور پارٹیوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے الیکشن ایجنٹ کو تربیت دے کر وہاں بٹھائیں، اس سے جعلی ٹیمپرنگ و سنیچنگ ختم ہو جائے گی۔ بائیو میٹرک نظام لانے سے کسی بہتری کی امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2010ءمیں بھارت گیا تھا، اس وقت وہاں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے اہم دستاویزات دیں تھیں جس سے ثابت ہوتا تھا کہ بائیو میٹرک نظام میں ہیرا پھیری ممکن ہے۔ اس پر اپنی رپورٹ بنا کر آصف زرداری، سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری، سابق آرمی چیف جنرل (ر) کیانی سمیت تمام صوبائی وزراءکو بھجوائی تھی کہ مشینی نظام میں دھاندلی کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بھارت میں 2009ءکے انتخابات میں بھی ٹیمپرنگ ہوئی تھی جب بی جے پی کو اقتدار میں لایا گیا تھا۔ دنیا بائیو میٹرک نظام سے مینول نظام کی طرف آ رہی ہے جبکہ ہم بائیومیٹرک سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا ہے کہ ایرانی و سعودی حکومت کے بیانات کے علاوہ بڑا مسئلہ مسلم اتحاد فورس کا ہے۔ پاکستان نے ابھی تک سرکاری طور پر نہیں کہا کہ راحیل شریف کی سربراہی میں ایک بریگیڈفوج یمن جا چکی ہے، ہماری اطلاعات کے مطابق جانے کے امکانات ہیں جبکہ ایران اپنی ایجنسیز کے ذریعے اس بات کو منظرعام پر لا چکا ہے کہ پاکستان یمن جنگ کا حصہ بن چکا ہے۔ ایران نے راحیل شریف کی مسلم اتحاد کی کمانڈ کو گرانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔ حکومت پاکستان و سابق عسکری قیادت بھی ایران کی اس تجویز سے متفق نہیں ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایران کے بھارت کے ساتھ تعلقات پہلے سے مضبوط ہوئے اور بھارتی وزیراعظم کی جانب سے وہاں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اقدام سامنے آیا۔

خط کام کرگیا….طارق فاطمی کیلئے نیا عہدہ….دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) ڈان لےکس کی زد مےں آنے والے وزےر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو وزارت موسمےاتی تبدےلی کا قلمدان دےنے پر غور کےا جارہا ہے اس بارے مےں حتمی فےصلہ جلد وزےر اعظم کرےں گے ۔ طارق فاطمی نے خود یہ وزارت لےنے کی خواہش کا اظہار کےا ہے ۔

وزیراعظم سے 5روز میں 5ملاقاتیں, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے چودھری نثار کی 5 روز میں 5 ملاقاتیں ہوئیں۔ معاملات حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر وزیراعظم و فوجی قیادت کے ساتھ وزیر داخلہ کے رابطوں میں تیزی آئی ہے۔

جھوٹ اور منافقت کی سیاست, ترقی کے دشمن قوم پر رحم کریں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کی سیاست ہے اور پاکستان مسلم لےگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ چار برس سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اور اسے بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ الزام تراشی، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں اور یہ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔ دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور پاکستان کے باشعور عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان عناصر کو ہر موقع پر آئینہ دکھایا ہے۔ اب ان عناصر کو جان لینا چاہیے کہ سےاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے اور عوام کی خدمت ہی سےاست ہے۔ اقتدار کے لئے شارٹ کٹ کا راستہ ڈھونڈنے والے ےہ شکست خوردہ عناصر اب قوم پر رحم کریں اور ہوش کے ناخن لےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب 2013ءمیں مسلم لیگ (ن )اقتدار میں آئی تو معیشت کا دیوالیہ نکل چکا تھا اور سابق حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کی پالیسیوں سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا اور قوم اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا تھی اور ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کےلئے وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیاں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں اور توانائی منصوبوں پر دن رات مسلسل کام جاری ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک پر چھائے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور ملک سے ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بجلی نہ صرف وافر ہو گی بلکہ عوام کو سستی بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان دشمنوں کو برداشت نہیں ہو رہا اور توانائی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل سے عوام کی ترقی کے دشمن خائف ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں سالانہ ترقےاتی پروگرام 2016-17ءکے تحت ترقےاتی منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا اور سالانہ ترقےاتی پروگرام 2017-18ءکی تجاوےز پر بھی غور کےا گےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ دےہی علاقوں مےں کارپٹڈ سڑکوں کی تعمےر وبحالی کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کےے گئے ہےں اور اس اقدام سے دےہی آبادی کو آمدورفت کی جدےد سہولتےں مےسر آئی ہےں جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کےلئے فلاحی پروگراموں مےں 10فےصد اضافی کوٹہ رکھا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے ایک مثال قائم کی گئی ہے اور اسی پالیسی کو آگے بڑھائینگے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں میں غفلت اور تساہل ہرگز برداشت نہیں۔ سرکاری محکمے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دارہیں اور اس ضمن میں جوابدہ بھی ہیں۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ تمام محکمے اور ادارے ترقیاتی فنڈزکا شفاف انداز میں استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں اور 30 جون تک ترقےاتی فنڈز کا استعمال ےقےنی بنائےں۔ تاکہ ترقےاتی سکےمےں بروقت مکمل ہوں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفےد ہوں۔ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیںکروں گا۔ محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے مو¿ثر اور فعال طریقے سے کام کریں۔ ترقےاتی منصوبوں مےں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالےسی پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ تعلےم اور صحت ہماری ترجےحات مےں شامل ہےں اور آئندہ مالی سال ان شعبوں کی بہتری اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائےگی اور تعلیم، صحت، زراعت سمیت دیگر سماجی شعبوں کیلئے اضافی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مزےد اقدامات کئے جائینگے۔ انہوںنے کہا کہ معےشت کے استحکام کےلئے زرعی شعبہ کی ترقی نہاےت اہمےت کی حامل ہے اور آئندہ مالی سال مےں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی بھی ترجےحات مےں شامل ہےں اور اس مقصد کے پےش نظر زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مزےد ٹھوس اقدامات کئے جائینگے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران پسماندہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کےے جائےنگے۔ انہوںنے کہا کہ تمام ترترجےحات کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود اور صوبے کی تےز رفتار ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور 2018ءمیں ملک سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائینگے۔ آئندہ مالی سال کے دوران بھی ترقی کا سفر تندہی اور محنت سے جاری رکھےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور کے منصوبے پر پیشرفت اور دیگر 6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کرنے کے بعض امور کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور اسی حوالے سے پنجاب حکومت نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سیف سٹی پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کی روک تھام او ردہشت گردی کے خاتمے کے لئے یہ پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ تا ہم اس منصوبے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 6بڑے شہرو ںمیں یہ منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے وائیاں والی میں تشدد کے بعد 13 سالہ ملاز م کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لڑکے پر تشدد اور ہاتھ کاٹنے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لڑکے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

احسن خان نے 4ایوارڈز جیت کر مقبول فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار احسن خان نے چار ایوارڈ حاصل کرکے مقبولیت میں نعمان اعجاز، ہمایوں سعید اور فیصل قریشی سمیت بہت سے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احسن خان نے گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں ہونے والے چار بڑے ایوارڈ اپنے نام کئے جو انہیں ڈرامہ سیریل ”اڈاری“میں بہترین منفی کردار کرنے پر ملے ہیں جبکہ اس سے پہلے منفی اور مثبت کرداروں پر اس طرح کے اکثرایوارڈ فیصل قریشی اور ہمایوں سعید سمیت دیگر فنکار حاصل کرتے رہے۔ اس بارے میں احسن خان نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی اس مقصد کے پیش نظرکام نہیں کرتا کہ مجھے ایوارڈ ملے کیونکہ میرااصل ایوارڈ شائقین کی محبت ہے جو مجھے ہر ڈرامے کی صورت میں ملتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ میں اب ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں کو بھی ترجیح دے رہا ہوں اور میری دوفلمیں”رہبرا“اور”چھپن چھپائی“تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف تھے اور نہ جانتے تھے ایک دوسرے کو ان دونوں نے یہ منگنی صرف اپنے اپنے خاندان کی وجہ سے کی تھی۔ گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف دو ہفتے پہلے ہی ملے تھے کہ ان کی منگنی ہو گئی اور انہیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ہی نہیں ملا۔ایک تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ سے گلوکارہ نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی تھی۔

حمائل آرٹ گیلری میں شاہ ظل خان کے فن پاروں کی نمائش

لاہور(کلچرل رپورٹر)حمائل آرٹ گیلری میں شاہ ظل خان کے فن پاروں کی نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں خواتین پر تشددسمیت دیگر مسائل اجاگر کئے گئے ہیں۔ نمائش کے آغاز پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ شاہ ظل نے اپنے کام کے ذریعے خواتین کے بہت سے اہم مسائل کی ترجمانی بہترین انداز میں کی ہے۔