ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے مداح کو ان کے ساتھ سیلفی لینے کوشش مہنگی پڑگئی اور اداکارہ کے ڈرائیور نے پیچھا کرنے پر مداح کو تھپڑ رسید کردیا۔ سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالا شخص رونے لگا۔اداکارہ کترینہ کیف ممبئی میں اپنے ذاتی معالج سے طبی معائنے کے بعد گھر جانے کے لیے نکلیں تو مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا اور اسی دوران ایک مداح کی جانب سے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پرسیکورٹی گارڈز نے اسے دور ہٹادیا لیکن مداح نے بھی ہار ماننے سے انکار کردیا اور اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا۔مداح نے اداکارہ کے ساتھ دوبارہ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر ان کا ڈرائیور غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور مداح کو تھپڑ رسید کردیا جس پر اس شخص نے رونا شروع کردیا۔لیکن اداکارہ ڈرائیور کی حرکت کی باز پرس کرنے کی بجائے نظر انداز کرتے ہوئے گھر چلی گئیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Yearly Archives: 2017
اسپائیڈر مین فینز کیلئے خوشخبری، فلم کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک(شوبزڈیسک ) اسپائیڈر مین فینز کیلئے خوشخبری، فلم کا نیا ٹریلر جاری ہوگیا۔ہالی وڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔ مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم اسپائیڈر مین ہوم کمنگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈ بحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے ۔ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاونی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ مائیکل کیٹن، میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایا اور ٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے،جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔
اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعدایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک بار پھر کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور دونوں ہی ماضی کے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں امر اکبراینتھونی، کبھی کبھی، نصیب، قلی اور عجوبہ قابل ذکر ہیں لیکن اب یہ ماضی کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور نے نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’102 ناٹ آو¿ٹ‘میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن رشی کپور کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے اور فلم کی کہانی 102 سالہ گجراتی دتاریا وکھاریہ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے
شردھا کپور نے اپنی حقیقی زندگی بارے اہم انکشاف
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت شوخ اور چنچل ہیں ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور جن کی چوتھی آنے والی فلم ’ہاف گرل فرینڈ ‘ہے کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت شوخ اور چنچل ہیں اوروہ عام سی چیزوں سے زندگی میں خوشیاں بھرنا جانتی ہیں ۔فلم 19مئی کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔
پی سی بی میں جاری اختیارات کی جنگ سے کرکٹ کا بہت نقصان ہوگا
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی میں جاری اختیارات کی جنگ سے کرکٹ کا بہت نقصان ہوگا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ان کے دور میں بنایا ہوا پی سی بی کا آئین معطل کرکے کرکٹ بورڈ میں ڈکٹیٹر شپ کو پروان چڑھایا گیا جس کا نقصان آج کرکٹ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ عروج پر تھا مگر آئی سی سی نے اعتراض کر دیا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اصول و ضوابط پر پورا نہیں اتر رہا ہے تاہم آئی سی سی نے ایک سال کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملات درست نہ کئے گئے تو پاکستان پر پابندی عائد کر دی جائے گی جس پر ہم نے دن رات کی محنت سے پی سی بی کا آئین تشکیل دے کر معاملات درست کئے گئے مگر آئین معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل ان کا آئیڈیا تھا جس سے ملک میں کرکٹ کی بحالی مقصود تھی تاہم فکسنگ اسکینڈل نے پوری قوم کا سرشرم سے جھکا د یا ہے۔
عامرآخری ٹیسٹ میں کچھ خاص کردکھانے کوبیتاب
ڈومینیکا(یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کالی آندھی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ مایہ ناز فاسٹ باﺅلر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف انکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کےلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے عمدہ کم بیک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔
پی سی بی دیگر کھیلوں کے فروغ کےلئے بھی تیار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی تیار ہے،محنت سے کام کریں تو ہر کام ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کو خریدنے کے لئے بہت سے لوگ تیار ہیں،فٹبال کے مقابلے کرکٹ مہنگا کھیل ہے۔ملک میں لیئر لیگ فٹبال کا انعقاد خوش آئند ہے ،لیئر لیگ نے احسن قدم اٹھایا ہے۔اگلے سال کا پی ایس ایل کراچی اور لاہورمیں کروانے کا پلان ہے،جتنے بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے ملک کا امیج اتنا ہی اچھا ہو گا جبکہ ستمبر میں آئی سی سی ورلڈ الیون کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ماڈل ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی لاگو کریں گے۔
بنی گالہ کی تعمیرات غیر قانونی, سپریم کورٹ کا حکمنامہ جاری
اسلام آباد (صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو نااہلی سے متعلق متفرق درخواستوں پر جمعے تک بیان حلفی سمیت جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 2002 کے کاغذات نامزدگی سمیت گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عدالت کرے گی کہ آرٹیکل 184/3 کا استعمال کہاں کرنا ہے پاناماکیس میں 2ججز نے موجودہ مواد کاجائزہ لینے کے بعد نااہلی کافیصلہ دے دیا، ایسے نااہلی کا دروازہ کھولا تو کل ہر ایم این اے کا کیس براہ راست سپریم کورٹ آئے گا۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل میں مو¿قف اپنایا ہے کہ عدل جہانگیری تو عدالت نے عطا کرنا ہے، ہمارا کام صرف زنجیر عدل ہلانا ہے، عمران خان عام ایم این اے نہیں جماعت کے سربراہ ہیں اور اتنے طاقتور ہیں کہ دارالحکومت کو مفلوج کیے رکھا، عمران خان جب چاہیں کسی ایم این اے کو گھر بھجوا سکتے ہیں۔ عدالت نے بطور فلٹریشن پلانٹ قیادت کا فیصلہ کرنا ہے اور آئین نے یہ ذمہ داری عدالت پر ڈالی ہے۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرف سے بیان حلفی جمع کرا رہا ہوں، عدالت اور اکرم شیخ اس کا جائزہ لے لیں جبکہ لندن فلیٹس سے نیازی سروسز کے فعال ہونے تک تمام دستاویزات دوں گا۔ نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ 13تاریخ سے قریبی دوست کے ٹرانسپلانٹ کے لئے لندن جانا ہے لہٰذا 10 دن کے لیے عدالت میں دستیاب نہیں ہوں گا۔ تاہم جانے سے پہلے 45 منٹ میں اپنے دلائل مکمل کرنے کی کوشش کروں گا جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ممکن ہے 45 منٹ صرف غیر ملکی کمپنیوں کے قیام اور کام کرنے پر لگ جائیں۔ نعیم بخاری نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ پر شواہد دینا میرا کام نہیں جس پر وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے کہا کہ فنڈنگ کے معاملے پر عدالت کی میں معاونت کروں گا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ متفرق درخواستوں پر جواب دینے کے لیے وقت چاہیے جس پر عدالت نے نعیم بخاری کو جمعے تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان کے2002 ءکے کاغذات نامزدگی سمیت گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں کہا کہ طلاق کے بعد بھی بنی گالہ اراضی جمائما کے نام تھی، طلاق کے بعد اراضی جمائما کے نام رہنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی جب کہ ٹیکس بچانے کے لیے کسی دوسرے کے نام زمین خریدی جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان اور برطانیہ میں طلاق کی اقدار مختلف ہوتی ہیں، آپ کا کیا مقصد ہے جس پر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 95 کنال طلاق کے ایک سال بعد سابقہ بیوی کے نام پر خریدی اور اس کے 4 ماہ بعد اپنے نام کرائی، 2002کے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے جمائما کے نام نہ جائیداد کا ذکر کیا اور نہ ہی جمائما سے لی گئی رقم کا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ بیگم سے لی گئی رقم کھاتوں میں نہیں آتی یہ آپس کامعاملہ ہوتا ہے، میاں بیوی کا لین دین تو چلتا رہتا ہے جبکہ جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا ایک الیکشن میں اثاثے چھپانے پر آئندہ الیکشن میں نااہل ہو سکتے ہیں جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ صادق اور امین کا معاملہ ہمیشہ کے لیے ہوتا ہے، غلط بیانی جب بھی ثابت ہو نا اہلی ثابت ہوتی ہے اور عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے عدالت کے نئے فیصلوں کا حوالہ نہیں دیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن فیصلوں کا آپ نے حوالہ دیا وہ الیکشن ٹریبونل نے دیئے، کیا آپ پانامہ کیس کے اقلیتی فیصلے پر انحصار کر رہے ہیں،آپ اقلیتی فیصلے کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں یا کچھ اور جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ اقلیتی فیصلہ صرف رائے ہے فیصلہ نہیں جب کہ عدالت نے تین نسلوں کے حساب کے لیے جے آئی ٹی بنائی ہے۔ تاہم اگر دستیاب ریکارڈ پر عدالت نتیجے پر پہنچے تو فیصلہ کر سکتی ہے، آرٹیکل 184/3 کے تحت عدالت کا دائرہ کارلا محدود ہے جبکہ معاملہ قوم کی قیادت کا ہے، ایک وزیر اعظم ہے دوسرا آنے والا ہے۔ اکرم شیخ کے دلائل پر جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان آنے والے وزیر اعظم ہیں جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان خود کو ایسے ہی پیش کرتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 184/3 کا استعمال کہاں کرنا ہے یہ فیصلہ عدالت کرے گی جبکہ کیا کووارنٹو میں ایم این اے کو نااہل کیا جا سکتا ہے جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ عدل جہانگیری تو عدالت نے عطا کرنا ہے، ہمارا کام صرف زنجیر عدل ہلانا ہے، عمران خان عام ایم این اے نہیں جماعت کے سربراہ ہیں اور اتنے طاقتور ہیں کہ دارالحکومت کو مفلوج کیے رکھا۔ عمران خان جب چاہیں کسی ایم این اے کو گھر بھجوا سکتے ہیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے بطور فلٹریشن پلانٹ قیادت کا فیصلہ کرنا ہے اور آئین نے یہ ذمہ داری عدالت پر ڈالی ہے جس پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ اگر غیرملکی فنڈنگ کا سرٹیفکیٹ ہوتا تو کیا درخواست قابل سماعت ہوتی جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے قانون واضح ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے متاثرہ فریق حکومت ہوتی ہے یا عام شہری، سیاسی پارٹی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا حکومت کا کام ہے جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت حکومت کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دے سکتی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی استدعا میں یہ بات کہیں نہیں ہے، یہ باتیں غیر متعلقہ ہیں جبکہ آپ کا کیس صرف سرٹیفکیٹ کی حد تک ہے، جتنی عدالتی فیصلوں کی مثالیں دی گئیں وہ مقدمات باقاعدہ فورم سے فیصلوں کے بعد یہاں آئے تھے، پاناماکیس میں 2ججز نے موجودہ مواد کاجائزہ لینے کے بعد نااہلی کافیصلہ دے دیا، ایسے نااہلی کا دروازہ کھولا تو کل ہر ایم این اے کا کیس براہ راست سپریم کورٹ آئے گا جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ فیصلہ ہمیشہ اکثریت کاہی ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہر سیاسی جماعت اپنے فنڈز کے حوالے سے جواب دہ ہے، آپ کا کیس صرف اتنا ہے کہ عمران خان نے فنڈز سے متعلق جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا سرٹیفکیٹس کو دیکھنے سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ فنڈزدرست تھے یا نہیں۔ جبکہ اصل معاملہ یہ ہے کہ فیصلہ دینا ہے کہ ہم اس کیس کو براہ راست سن سکتے ہیں یا نہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اگر فنڈ کے حوالے سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ اثر پوری جماعت پر ہوگا، کل کوئی اسی فیصلے کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست لے آئے گا۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی۔ درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے جب آج تحریک انصاف کے وکیل انور منصور غیر ملکی فنڈنگ پر اپنے دلائل دیں گے۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ڈی اے نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر میں ہونے والی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درختوں کی کٹائی اور بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا جس پر چیف جسٹس نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ آج منگل کو ہونے والی سماعت میں سی ڈی اے کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں عمران خان کے گھر میں ہونے والی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ کے زون 3 اور 4 میں 122 عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں جبکہ عمران خان کے گھر میں بھی بغیر اجازت تعمیرات کی گئی ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل (بدھ) تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔
نواز کو پی سی بی نے عرفان کے بیان کی روشنی میں طلب کرنے کاانکشاف
ٓٓٓلاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد نواز کو پی سی بی نے محمد عرفان کے بیان کی روشنی میں طلب کیا ، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سات سے آٹھ مزید کرکٹرز ریڈار میں آگئے ہیں، سکینڈل میں جن کھلاڑیوں کے نام آرہے ہیں ان میں متوقع کرکٹرز میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ 3کرکٹر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نئے کردار کی انٹری ہوئی اورمحمد نواز کیسے اینٹی کرپشن یونٹ کے شکنجے میں پھنس گئے۔ ذرائع کے مطابق محمدعرفان نے محمدنوازکی بکی سے ملاقات کے بارے میں بتایا جس بکی نے محمد عرفان کو آفر کی،محمد نواز پر اس ہی بکی سے ملاقات کا الزام ہے۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے محمد نواز جمعرات کو پیش ہوں گے۔الزامات کا مناسب جواب نہ دینے پر ان کو معطل کیا جاسکتا ہے جبکہ محمد عرفان کے بیان کی روشنی میں مزید ایک کرکٹر کی طلبی کا امکان ہے۔پی سی بی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مزید کرکٹرز کےنام بھی سامنےآرہے ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سات آٹھ مزید کرکٹرز ریڈار میں آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں جن کھلاڑیوں کے نام آرہے ہیں ان میں متوقع کرکٹرز میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ 3کرکٹر شامل ہیں۔ذرائع کےمطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد کرکٹرز کو طلب کیا جائے گا۔تمام کرکٹرز پر فکسنگ آفر رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔سابق کرکٹرز اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات پر سوالات اٹھانے لگے ہیں۔اگرمحمد نواز کو آسٹریلیا میں آفر ہوئی تو پی ایس ایل اور انٹرنیشنل ٹور کیسے کرلیا؟ذوالفقار بابر کے خلاف خاموشی کیوں اختیار کرلی گئی؟پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ کےمطابق اگر مشکوک افراد رابطہ کریں تو بغیر تاخیر کے کھلاڑیوں کو آفیشلز کو آگاہ کرنا لازم ہے
”ایرانی میسی“ کوپولیس سٹیشن سے بلاواآگیا
.تہران(نیوزایجنسیاں) ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھنے والے ایرانی نوجوان رضا پرستش کو پولیس تھانے لے گئی۔ایران کے شہر ہمدان میں 25 سالہ رضا پرستش کے ساتھ سیلفی لینے والوں کا رش اتنا زیادہ ہو گیا کہ آمد ورفت میں خلل پڑنے لگا، ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے پولیس رضا کو تھانے لے گئی جبکہ اس کی کار بھی ضبط کر لی گئی۔ سپر اسٹار سے مشابہت نے رضا پرستش کی زندگی ہی بدل دی ہے، بارسلونا کی 10 نمبر والی شرٹ کےساتھ تصویر مشہور ہونے پر رضا نے میسی کی طرح داڑھی رکھی اور بال بھی ویسے ہی بنوا لیے۔رضا نے میڈیا کو بتایا کہ لوگ مجھے ایرانی میسی سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں یہی حلیہ اپنائے رکھوں، کہیں بھی جاتا ہوں تو لوگ حیران ہوتے ہیں، میری وجہ سے لوگوں خوش ہوتے ہیں تو مجھے بھی خوشی ہوتی ہے اور یہی میری طاقت ہے۔ فٹبال کے دلچسپ کرتب سیکھ رہا ہوں۔ ماڈلنگ کیلئے بھی آفرز ہو رہی ہیں، میسی سے ملنے کی خواہش ہے۔
















