مصباح الحق اور عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں

اسلام آباد (این این آئی)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہاہے کہ مصباح الحق اور عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ¾مصباح الحق ریکارڈ کے اعتبار سے بہتر کپتان ہیں انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتے لیکن عمران خان جیسا کپتان دنیا میں نہیں ، وہ بہترین لیڈ اور مینٹور تھے ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی قیادت کے لئے موزوں دکھائی نہیں دے رہا۔اظہر علی پر فارم کررہے ہیں تاہم انہیں ون ڈے کرکٹ میں آزمایا جاچکا ہے ۔ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے پہلے اپنی فٹنس پر زور دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ہمیں ہوش جب آتا ہے جب کوئی بڑا ایونٹ سر پر ہو ¾ ہماری قوم بھی ورلڈ کپ یا چمپیئنز ٹرافی جیسے ایونٹ میں جاگتی ہے ¾ سب کی خواہش ہوگی کی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو شکست دے ۔ سابق کپتان نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا برا حال ہے ¾ آج بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں بریانی کی دیگ آتی ہے ،جس لڑکے نے سنچری بنائی ہو اسے دوبوٹیاں دی جاتی ہیں ،جو اسکور نہ کرسکے اسے سادے چاول دئیے جاتے ہیں ¾ جب ڈومیسٹک کرکٹ کا یہ حال ہوگا تو ایسے لڑکے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جیسی ٹیموں کا سامنا کس طرح کریں گے۔انہوں نے پاک ویسٹ انڈیز سریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کمزور ہے تاہم دوسرا ٹیسٹ جیت کر ان کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برج ٹاﺅن ٹیسٹ میں ہر ایک نے بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم ان کی نظر میں میچ بولنگ کی وجہ سے ہارے۔،ٹیم اگر پہلی اننگز میں سو رنز پر پانچ آﺅٹ کرنے کے بعد تین سو سے زائد رنز بنوادے تو اس کی ذمہ داری بولرز پر ہی آتی ہے ۔وسیم اکرم نے کہا کہ عامر اچھی بولنگ کررہے ہیں لیکن ٹیل اینڈرز کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے ۔

پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا موقع …. تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع

ڈومینیکا(نیوزایجنسیاں)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ (آج) بدھ سے سےونڈسرپارک ڈومینیکا میں شروع ہوگا ،3میچوں کی سیریز1-1سے برابر ہے،پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے اور پہلی بار ویسٹ انڈیز میں تٰسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہو گا،کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے،فیصلہ کن ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستان نے مسلسل دوسرے روزبھی بھرپورٹریننگ کی، وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلزکے بعد سلپ کیچزپرتوجہ دی گئی،آخری ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے، اوپنراحمد شہزاد کی جگہ شان مسعود جبکہ شاداب خان کی جگہ وہاب ریاض کومیدان میں اتاراجاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔تین میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے7وکٹوں سے جیتا،میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں 106رنز سے فتح سمیٹتے ہوئے سیریزایک ایک سے برابرکردی۔ قومی ٹیم حتمی معرکہ کیلئے بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے، ٹیم نے ڈومینیکا میں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا جس میں فٹنس اورفیلڈنگ پرخاص توجہ دی گئی۔پاکستان کے پاس ویسٹ انڈین سرزمین پرپہلی بارٹیسٹ سیریزجیتنے کا آخری موقع ہے۔ کپتان مصباح الحق اوریونس خان بھی کیرئیرکےآخری ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے، فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، احمدشہزاد کی جگہ شان مسعود کوموقع مل سکتا ہے۔قومی ٹیم ونڈسرپارک ڈومینیکا میں پہلی بارٹیسٹ میچ کھیلے گی، اب تک اس گراﺅنڈ پرکھیلے گئے4میچزمیں ویسٹ انڈین ٹیم صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی، 2میں شکست جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کے دفاع کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ ڈومینیکا میں شکست یا ڈرا پاکستان کونیوزی لینڈ سے نیچے چھٹے نمبر پر دھکیل دے گی۔ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے، کپتان مصباح الحق کیرئر کے 75ویں اور آخری ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔، وہ اب تک 5ہزار 161 رنز بنا چکے ہیں،42 سالہ مصباح نے ٹیسٹ کیرئیر میں 38 نصف اور 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ یونس خان 117 ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار 46 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، وہ 33 نصف سنچریاں اور 34 ریکارڈ ساز سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
اکستان ٹیسٹ میچ جیت گیا تو یہ دو سینئر کھلاڑیوں کے لیے خوبصورت تحفہ ہو گا اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن جائیں گے۔

ڈان لیکس رپورٹ, آئی ایس پی آر کے ٹویٹ پر اظہار تشویش

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی سفارشات اور رپورٹ کو فوری طور پر منظر عام پر نہیں لایا جائے گا اور نہ ہی وزیر اعظم ہاﺅس کی طرف سے ڈان لیکس کے حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا .نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں ڈان لیکس کی رپورٹ فی الحال منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات جاری کرنے میں کچھ وقت تاخیر کا فیصلہ ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعے مسترد کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا جب کہ سفارشات پر اجلاس نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی ایسا نکتہ نہیں جس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔سفارشات پرعملدرآمد کے دوران فیصلہ مسترد کرنے کے ٹویٹ پر اجلاس کے شرکاءنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارشات کے قابل عمل حصے پروزیراعظم کے دفترسے عمل درآمد ہوچکا ہے، یہ عملدرآمد رپورٹ کے پیرا18 میں دی گئی سفارشات پرایکشن کی صورت میں کیا گیا۔ جب کہ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ کسی کو تحفظات ہیں تو حکومت کو آگاہ کیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق آج کااجلاس مشاورتی نوعیت کاتھا۔ آیندہ ایک دو روز میں مشاورتی اجلاس کا ایک اور دور ہو گا جس میں مزید لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اگرکسی مزید سفارش پر عملدرآمد کی ضرورت ہے تو بتایا جائےگا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ڈان لیکس ، عسکری قیادت کا موقف اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر سیاسی و قانونی ماہرین کی رائے طلب کی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں سیاسی و قانونی ماہرین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عسکری قیادت کے موقف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق سیاسی و قانونی ماہرین کی رائے طلب کی گئی اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے تناظر میں حکومتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور جے آئی ٹی کی تحقیقات سمیت ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت کی گئی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چودھری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور آصف کرمانی سمیت اہم وفاقی وزرائ، مشیر اور پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور ڈان لیکس رپورٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر توانائی و دیگر ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے اور پانامہ لیکس پر آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لئے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد بن صالح نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب ریاض میں امریکہ ۔ عرب اور اسلامی سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سعودی وزیر اطلاعات نے خادمین حرمین شریفین کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین کی دعوت قبول کرلی۔ ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ڈان لیکس معاملے پر بلائی گئی پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے ڈان لیکس معاملے پر بلائی گئی پریس کانفرنس منسوخ ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ابھی تک ڈان لیکس معاملے پر نوٹیفکیشن تیار نہیں کیا جا سکا جس پر آج کی پریس کانفرنس منسوخ کی گئی ہے۔یاد رہے حکومت نے ڈان لیکس معاملے پر سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن ا?فیسر راو¿ تحسین کیخلاف ایکشن لیا تھا مگر ا?ئی ایس پی ا?رنے اس نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد سے اب تک ملک کا سیاسی منظر نامہ شدید اضطراب کا شکار ہے۔

پانامہ پوری قوم کا مقدمہ, جے آئی ٹی سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ،تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس پوری قوم کا مقدمہ ہے ، پانامہ مقدمے کی طرح جے آئی ٹی کی کارروائی میڈیا کے سامنے آگے بڑھائی جائے،ڈان لیکس کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس بنی گالا میںچیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا،اجلاس میںپانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ گیا،تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس پوری قوم کا مقدمہ ہے ، پانامہ مقدمے کی طرح جے آئی ٹی کی کارروائی میڈیا کے سامنے آگے بڑھائی جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ پر سیاست کی بجائے فوری منظر عام پر لائے، ڈان لیکس کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے اسامہ بن لادن سے رقوم کی وصولی پر مفصل بریفنگ دی گئی جبکہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے تیار کردہ درخواست پر بھی تفصیلی قیادت کو بریفنگ دی،تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی طویل بند ش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،قائدین کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے بعد وزیراعظم کا کرپشن کے دفاع میں بیان شریف خاندان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، شریف خاندان پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے خود کرپشن سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے۔

”وزیر اعظم ہاﺅس،ایوان صدر “دونوں بڑے گھروں کے اخراجات آپ کے ہوش اُڑا دینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک کے نئے بجٹ میں وزیراعظم ہاﺅس اور ایوان صدر کے فنڈز میں ساڑھے تین سے ساڑھے سات کروڑ روپے تک کا خطیر اضافہ زیر غور آیا ہے جس کے بعد دونوں گھروں کا مجموعی بجٹ ایک ارب اسی کروڑ سے بڑھ جائے گا۔وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر کے سرکاری امور کی بہتر انجام دہی کیلئے نئے بجٹ میں جاری اخراجات بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاوس کا آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ ساڑھے سات کروڑ اضافے کے ساتھ اکانوے کروڑ روپے ہوگا۔ جبکہ ایوان صدر کا بجٹ ساڑھے تین کروڑ روپے اضافے کے ساتھ نواسی کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاوس کی تزئین پر اڑھائی کروڑ روپے اور ایوان صدر کی تزئین پر دو کروڑ خرچ کرنے کی تجویز ہے۔وزیراعظم ہاﺅس کے ملازمین کے اخراجات باسٹھ کروڑ روپے جبکہ ایوان صدر کے ملازمین پر انسٹھ کروڑ روپے سے تجاوز کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں بڑے گھروں کی گرانٹس، سبسڈیز اور آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

گرمی حاضر ….بجلی غائب….لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ تک جاپہنچا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک مرتبہ پھر 10 سے 14 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی طلب 17 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق بڑھنے سے وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 جبکہ دیہات میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔منگل کو وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج 15038 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جنکوز سے 3047، آئی پی پیز سے 8174، ہائیڈل سے 3812 میگاواٹ بجلی جبکہ ہوا سے 280 اور شمسی توانائی سے 192 میگاواٹ بجلی کی پیداوارجاری ہے۔ ملک بھر میں کہیں بھی شیڈول سے ہٹ کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

پریانکا کی ’ٹھمکا ‘ سکھانے کی ویڈیو وائرل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ دورہ افریقہ کے دوران افریقی بچوں کو ’ٹھمکا‘ ڈانس سکھایا اور اپنے مداحوں کے ساتھ سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وڈیو شئیر کی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا جو کہ یونیسف کے پروگرام میں شرکت کے لیے وہاں گئی ہیں وہاں پر انھوں نے شلٹر ہوم کے بچوں کو ’ٹھمکے“ سکھائے اور اس موقع پر بنائی گئی ایک وڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔علاوہ ازیں افریقی بچوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو اپنے درمیاں پایا تو ان کے ریشمی بالوں کی تعریف کی جس کے جواب میں پریانکا نے کہا مجھے ا? پ کا ہیر اسٹائل پسند ہے۔

بالی وڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی جواں سال بیٹی سارہ علی خان نے انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ علی خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے ۔تصویر میں سارہ نے روایتی لہنگا چولی کے ساتھ کڑھائی والا جالی داردوپٹہ پہن رکھا ہے اور بھاری زیورات کے ساتھ وہ نوابی حلیے میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

بھارتی سپاہیوں کیلئے کھچڑی ….برطرف سپاہی نے پول کھول دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بی ایس ایف کے برطرف سپاہی تیج بہادر یادیو نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہاکہ سچے بولنے کی سزابھگت رہے ہیں،تیج بہادر نے نیا انکشاف کیا کہ حکومت انہیں 18 مختلف کھانے بھیجتی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے سپاہیوں کو بس کھچڑی دی جاتی ہے،سسٹم ہی کرپٹ ہے لیکن تمام افسران نہیں،فورسز میں 80 فیصد افسران بدعنوان ہیں۔تیج بہادر یادیو نے دیگر سابق سپاہیوں کے ساتھ مل کر 14مئی کو جنتر منتر پر ایک روزہ احتجاج کا اعلان کررکھا ہے،بی ایس ایف کے سابق سپائی تیج بہادر نے ناقص کھانے کی شکایت کی تھی جس کے بعد سے اسکے خلاف انکوائری کا سلسلہ شروع ہوا اور اسے نوکری سے بھی برطرف کردیا گیا۔

ڈیوڈ ملرکے ”انوکھے “انکشافات

نئی دہلی(ویب ڈیسک)جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے یہ انوکھا انکشاف کیا ہے کہ ان کا بایاں پاو¿ں دائیں سے قدرے بڑا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان پر ”کلر ملر“کا ٹیگ اس وقت چسپاں ہوا جب انہوں نے دو ہزار تیرہ میں رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف شاندار سنچری سکور کی تھی۔دوران بیٹنگ ان کی نظر بگ سکرین پر پڑی جہاں کچھ شائقین ہاتھوں میں ”کلر ملر“کے پلے کارڈز لے کر بیٹھے ہوئے تھے اور وہاں سے یہ ٹیگ ان پر ہمیشہ کیلئے چسپاں ہو گیا۔