اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اصلاح الدین صدیقی کو چیف سلیکٹر اور حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈکوچ تعینات کر دیا گیا جبکہ عمران بٹ اور محمد ثقلین معاون کوچز کے فرائض انجام دیں گے گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایک مقامی ہوٹل میں فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سالانہ کانگریس اطمینان بخش رہی، اورکانگریس میں 84 ارکان نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ اصلاح الدین صدیقی کو جیف سلیکٹر ، حسن سردار کوہیڈکوچ اورمنیجر جبکہ ریحان بٹ اور محمد ثقلین کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل شفاف سکروٹنی کریں گے اور دھڑا سیاست نے ہاکی اور فیڈریشن کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف کامن ویلتھ گیمز ، آئندہ ہاکی ورلڈ کپ اور جیمپنز ٹرافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہاکی ورلڈ الیون رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے۔نئے کوچوں کو ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ تک ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ واضح رہے اصلاح الدین سے قبل حسن سردار پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹررہ چکے ہیں۔ورلڈ الیون 19 کو کراچی اور 21 کو لاہور میں میچ کھیلے گی، انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،پلئیرز کا پول بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں خالد کھوکھر نے کہاکہ فوجی فاونڈیشن اور زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیمیں چیمپیئن کھیل جکی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں ملیں۔